انڈونیشیا میں پاکستانی شہری ذوالفقار کو پھانسی کی سزا دیئے جانے پر اہلخانہ کے دل بے قرار۔ مغل پورہ لاہور کے رہائشی خاندان نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت جان بچانے کیلئے فوری اقدامات کرے۔
لاہور: (یس اُردو) لاہور کے علاقے مغل پورہ کا یہ خاندان شدید کرب اور غم کی کیفت سے دوچار ہے۔ اس خاندان کا فرد ذوالقفار روزگار کیلئے انڈونیشیا گیا جہاں بھارتی شہری نے اسے ہیروئین کے جھوٹے الزام میں پھنسا دیا جس پر انڈونیشیا کی عدالت نے ذوالفقار کو سزائے موت سنا دی۔ ذوالفقار کے اہل خانہ اسکی بے گناہی کی داستانیں سنا کر بے حال ہو چکے ہیں۔ کہتے ہیں چودہ سال سے اپنے پیارے کی جدائی کا صدمہ برداشت کر رہے ہیں۔ ذوالفقار کے گھر والے کہتے ہیں کہ حکومت اپنے بے گناہ پاکستانی کو سزا سے بچانے کیلئے عملی اقدامات کرے۔ ذولفقار کو ناجائز کیس میں پھنسایا گیا ہے۔ مغل پورہ کا یہ خاندان اپنے پیارے عزیز کی رہائی کیلئے ہر دروازہ کھٹکھٹا رہے ہیں مگر اہل اختیار کے ہاں کوئی شنوائی نہیں ہو رہی۔