counter easy hit

مسلم لیگ (ن) کے ناراض رہنما ذوالفقار کھوسہ کا پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ

لاہور: مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت سے ناراض رہنما سردار ذوالفقار کھوسہ نے پی ٹی آئی میں شمولیت کا فیصلہ کیا ہے۔

Zulfiqar Khosa, angry leader of PML-N decided to join PTIپاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین کئی روز سے سردار ذوالفقار کھوسہ کو پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے کے لیے قائل کررہے تھے اور اب وہ اس سلسلے میں کامیاب ہوگئے ہیں۔

ذوالفقار کھوسہ آئندہ ایک دو روز میں عمران خان سے ملاقات کریں گے اور تحریک انصاف میں شمولیت کا اعلان کریں گے۔ ذوالفقار کھوسہ کے ساتھ ان کے بیٹے اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب دوست محمد کھوسہ کی بھی تحریک انصاف میں شمولیت کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ ذوالفقار کھوسہ کا شمار مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ پنجاب کے گورنر کی حیثیت سے بھی ذمہ داریاں سر انجام دے چکے ہیں تاہم اپنے آبائی علاقے میں روایتی انتخابی حریف فاروق لغاری مرحوم کے بیٹے اویس لغاری کی مسلم لیگ (ن) میں شمولیت کے بعد پارٹی قیادت سے ان کے شدید اختلافات ہوگئے تھے۔