کراچی: ماتحت عدالت نے سابق وزیر داخلہ سندھ ڈاکٹرذوالفقار مرزا اور دیگر کو پولیس کی بکتر بند پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کے مقدمے میں بری کردیا ہے۔
ذوالفقار مرزا اوران کے ساتھیوں پر الزام تھا کہ انہوں نے کراچی کے آرام باغ تھانے کی حدود میں پولیس کی بکتر بند گاڑی پر چڑھ کر ہنگامہ آرائی کی۔ کیس کی سماعت جوڈیشل مجسٹریٹ جنوبی کراچی کی عدالت میں ہوئی، فریقین کے دلائل سننے کے بعد عدالت نے ذوالفقارمرزا اور دیگر نامزد ملزمان کو مقدمے میں بری کردیا۔