کراچی : پولیس نے ذوالفقار مرزا کے گھر چھاپہ مارکر ان کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا۔
پولیس کی بھاری نفری نے ڈیفنس میں واقع ذوالفقار مرزا کے گھر پر اچانک چھاپہ مار، پولیس کی موبائلز اور بکتر بند گاڑیا ں بھی موجود تھیں۔ پولیس نے گھر سے ذوالفقار مرزا کے دو ملازمین کو گرفتار کر لیا اور ان ملازمین کو لے کر واپس چلی گئی۔
ذوالفقار مرزا کے مطابق گرفتار ہونے والے دونوں میرے ملازم ہیں۔ ملازمین نیک محمد اور سکندر کے خلاف کہیں کوئی مقدمہ درج نہیں ہے۔ پولیس نے چھاپے کے وقت وارنٹ نہیں دکھائے۔
ذوالفقار مرزا نے کہا کہ۔آج میں عدالتی نظام کی وجہ سے زندہ ہوں ، ججز انصاف کر رہے ہیں ۔ نئے صوبائی وزیر داخلہ کی سیاسی حیثیت صفر ہے۔ ایماندار پولیس افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا ہے اور مجھے پکڑنے کے لئے نئے افسر لگائے گئے ہیں۔