کراچی : ایس ایس پی کرائم برانچ شاہجہاں خان نے ذوالفقار مرزا کو طلبی کا نوٹس جاری کر دیا ہے۔ انہیں آج شام چار بجے بلایا گیا ہے۔
ایس ایس پی کرائم برانچ کا کہنا ہے کہ ذوالفقار مرزا کو بدین میں ان کے خلاف درج مقدمات کے حوالے سے تفتیش کے لئے بلایا ہے۔
ذوالفقار مرزا کے خلاف بدین میں انسداد دہشت گردی ایکٹ کے تحت چار مقدمات درج کئے گئے تھے۔ انہوں نے سندھ ہائی کورٹ سے ضمانت کرا لی ہے۔