counter easy hit

ذوالفقار مرزا اور ساتھیوں کیخلاف تھانے پر حملے کے مقدمے کی سماعت ملتوی

 Zulfiqar Mirza

Zulfiqar Mirza

عدالت نے درخشان تھانے پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت دیگر ملزمان کی عدم حاضری پر 26 مارچ تک ملتوی کر دی
کراچی (یس اُردو) انسداد دہشت گردی عدالت نے ذوالفقار مرزا اور ان کے ساتھیوں کے خلاف درخشان تھانے پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ۔انسداد دہشت گردی عدالت کراچی میں ذوالفقار مرزا اور ان کے حامیوں کے خلاف درخشاں تھانے پر حملہ اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔ ذوالفقار مرزا عدالت میں موجود تھے ، عدالت نے دیگر ملزمان کی عدم حاضری پر سماعت 26 مارچ تک ملتوی کر دی ۔ ذوالفقار مرزا کی جانب سے عدالت میں مقدمہ خارج کرنی کی درخواست دی گئی ۔سماعت کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ آصف علی زداری کے دل کو سکون کے لئے ہمیں عدالت بلایا جاتا ہے۔ بھگوڑے ملک بھاگ گئے میں تاریخیں بھگت رہاہوں ۔