لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان کے سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی کی اپوزشین پر تنقید جاری ہے ،، انھوں نے اب کہاہے کہ پی ٹی آئی کےعثمان ڈار کو احتیاط سے بولنا چاہئے ، کل کہیں ملک وقوم کی فلاح کیلئے خواجہ آصف کو کوئی عہدہ دینا پڑ سکتا ہے ،، نوازشریف صادق اور امین نہیں ہیں ،، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے سینئر تجزیہ کار ارشاد بھٹی نے ن لیگ پر خوب تنقید کی اورکہا کہ نوازشریف اس لئے صادق اور امین نہیں ہیں کہ وہ اپنی ہر بات سے مکر گئے ہیں،اورکہاہے کہ میرا جائیداد سے کوئی تعلق نہیں ہے کیونکہ جو کچھ ہے وہ با پ اوربچوں کا ہے،، انہوں نے کہاکہ اگرشہباز شریف واقعی چیئر مین پی اے سی بن جاتے ہیںتو پھر وزیر اعظم اور لٹیروں اورڈاکوﺅں کےخلاف جہاد کرنیوالے کومبارک ہو،قوم کوبھی مبارک ہو کہ تبدیلی آنہیں رہی بلکہ آگئی ہے ، یہ حکمت عملی اور لچک ہے اور بڑے لیڈر ایسا ہی کرتے ہیں،، انہوں نے کہا کہ قوم کو مبارک ہوکہ ہمارے ہاں حراست میں لوگ ایم پی اے اور پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی بن جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ عثمان ڈار کو احتیاط سے بولناچاہئے ، کہیں کل ملک وقوم کی فلاح کیلئے تحریک انصا ف کو خواجہ آصف کوبھی کوئی عہدہ نہ دیناپڑ جائے ، انہوں نے کہا کہ یہ ان کی چار چار گز کی زبانیں ہیں جن کی وجہ سے لوٹ مار کے سیدھے سادھے مقدمات کو سیاسی انتقام کارنگ دیا جارہاہے ۔ ن لیگ اصل میں ڈری ہوئی ہے ،،