تحریک انصاف نے ایک صوبے سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ کردیا
پیرس(ایس ایم حسنین)آزاد کشمیر تحریک انصاف ،فرانس کے سینئر نائب صدر ذوالفقار احمد نگیال نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جس طرح یاک صوبے میں پولیس اور بقیہ اداروں سے تحریک انصاف نے کرپشن و بد عنوانی کا خاتمہ کیا ہے اسی طرح عوام پورے ملک سے کرپشن کے خاتمے کیلئےپی ٹی آئی کے جھنڈے تلے متحد ہو جائیں۔صوبے کے بعد ملک کے لٹیروں کا احتساب ہوگا۔ پاکستان تحریک انصاف اکیلے اس جدو جہد میں مصروف ہے جبکہ اس نیک کام کیلئے عوام جتنی جلدی اٹھیں گے اتنا ان کی مشکلات میں کمی واقع ہوگی۔ خیبر پختونخوا کے عوام سکھ چین کا سانس لے رہے ہیں اور ان کی بیورو کریسی مکمل غیر سیاسی ہو چکی ہے۔
انہوں نے شوکت یوسفزئی کو کے پی کے تحریک انصاف کا ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات مقرر ہونے پر مبارکباد کا پیغام دیا ہے