واشنگٹن ……… امریکی صدر باراک اوبامہ نے امریکہ اور لاطینی امریکی ملکوں میں زیکا وائرس پر قابو پانے کے لئے قانون ساز اراکین سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالرز کی فراہمی کی درخواست کی ہے ۔
ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابقمنگل کو صدر اوبامہ نے اراکین کانگریس سے 2014 میں ایبولا وائرس پر قابو پانے کے لیے فراہم کئے گئے فنڈززیکا وائرس پر خرچ کرنے کے حوالہ سے لچک دکھانے کی بھی درخواست کی ہے ۔ریپبلکن رہنماؤں نے امریکی انتظامیہ کو بتایاہے کہ زیکا وائرس پر قابو پانے کے لئے رقم حاصل کرنے کا سب سے تیز ترین طریقہ یہی ہے کہ ایبولا وائرس کی روک تھام کے لئے مختص کئے گئے دو اعشاریہ سات ارب ڈالرز میں سے رقمفراہم کی جائے ۔