اسلام آباد……. ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے کہا ہے کہ پاکستان میں زیکا وائرس کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔ ڈبلیو ایچ او اور وزارت ہیلتھ سروسز کے مشترکہ اعلامیہ کے مطابق اس نے ان خدشات کو ختم کر دیا ہے جو وائرس کے ذریعے پیدائشی نقائص سے متعلق جنم لے رہے تھے، لہذا پاکستان میں زیکا وائرس سے گھبراہٹ کی کوئی ضرورت نہیں۔
اعلامیہ میں کیا گیا ہے کہ ڈبلیو ایچ او اور وزارت صحت نے سفر اور بیرون ملک تجارت پر کوئی پابندی تجویز نہیں کی،وائرس کے پاکستان میں پہچنے کے کوئی شواہد نہیں ملے، پاکستان میں زیکا وائرس کا ایک بھی کیس رپورٹ نہیں ہوا، صورت حال کا بغور جائزہ لیا جا رہا ہے۔