واشنگٹن……..زیکا وائرس سے نمٹنے کے لیے امریکا اور برازیل نے اپنے تعاون کو مزید بہتر بنانے کا عزم ظاہر کیا ہے۔
واضح رہے کہ اقوام متحدہ نے اس وبائی بیماری کو عالمی سطح پر ایک بڑا خطرہ قرار دے دیا ہے۔ ادھر جرمنی نے بھی اس وائرس سے نمٹنے کے لیے متعلقہ حکام کو چوکنا کر دیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق بتایا گیا ہے کہ جرمنی میں پانچ افراد میں اس وائرس کی موجودگی کی حتمی تشخیص ہوچکی ہے اور خدشہ ہے کہ یہ وائرس پھیل بھی سکتا ہے۔زیکا وائرس اس وقت زیادہ تر جنوبی امریکی براعظم میں پھیلاہوا ہے اور اس سے سب سے زیادہ برازیل متاثر ہوا ہے۔