نیویارک……لاطینی امریکی ملکوں میں تیزی سے پھیلتے زیکا وائرس نے دیگر ملکوں کیلئے بھی خطرے کی گھنٹی بجا دی ہے۔ جنوبی امریکی ملک کے سفر سے واپس لوٹنے والے نیویارک کے تین شہریوں میں بھی وائرس کے ٹیسٹ مثبت آ ئے ہیں۔
ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ زیکا وائرس شمالی امریکا اور افریقہ میں بھی پھیل سکتا ہے، لاطینی امریکی ملک پرو، وینزویلا، چلی،کوسٹا ریکا، ہنڈراس سمیت کئی ملکوں میں الرٹ جاری کر دیئے گئے ہیں۔
زشتہ روز جنوبی امریکی ملک سے نیویارک لوٹنے والے تین امریکی شہریوں میں بھی اس وائرس کی نشاندہی کی گئی، تیزی سے پھیلتے وائرس پر عالمی ادارہ صحت نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ زیکا وائرس سے متاثرہ بچوں کے سر چھوٹے ہوتے ہیں۔