لندن……برطانوی سائنسدانوں نے زیکاوائرس پھیلانے والے مچھروں کے خلاف مچھروں کو کھڑا کردیا۔آکسفورڈ کے سائنسدانوں نے زکا وائرس پھیلانے والے مچھروں کا مقابلہ کرنے کے لیے جینیاتی مچھروں کا حل پیش کیا ہے۔سائنسدانوں کے مطابق وائرس پھیلنے کے مقامات پر جینیاتی مچھر عام مچھروں کی آبادیوں کے درمیان چھوڑے جائیں گے، جینیاتی نر مچھروں اور عام مادہ مچھروں کے ملاپ سے افزائش نسل ہوگی لیکن پیدا ہونے والے مچھر کے بچے بڑے ہونے سے پہلے ہی مرجائیں گے۔سائنسدانوں کے مطابق مچھروں کا یہ تجربہ کامیاب ہوا ہے، برازیل میں بھی چھوٹے پیمانے پراس طریقہ کار کو استعمال کیا جارہا ہے اور امریکا میں بھی اس کا تجربہ کیا جارہا ہے۔