#دولتِ_سلجوقیہ_کا_عظیم_فرماروا
#سُلطان_الپ_ارسلان_المعروف_بہادر_شیر_اور_معرکة_ملاذکرد
- #الپ_ارسلان نے اپنے چچا #طُغرل_بیگ کی وفات کے بعد سلجوقی سلطنت کی زمام اقتدار اپنے ہاتھ لی. الپ ارسلان اپنے مرحوم چچا طغرل بیگ کی طرح ایک نہائت مدبر, تجربہ کار لیڈر اور جرأت مند شخصیت کا مالک مخلص قائد تھا وہ ایک بہت بیدار مغز اور بہادر حکمران تھا۔ اس کے عہد میں سلجوقی سلطنت کی حدود بہت وسیع ہوئیں۔ پہلے ہرات اور ماورا النہر کو اپنی قلمرو میں شامل کیا[wpc-weather id=””/]۔ پھر مصر میں فاطمی دولت کے اقتدار کو ختم کرکے #مکہ_اور_مدینہ کو اپنی قلمرو میں شامل کیا۔ اس سے اسلامی دنیا میں سلجوقیوں کا اثر و اقتدار بڑھ گیا۔
الپ ارسلان کی ان فتوحات نے رومی شہنشاہ #ڈومانوس_ڈیوجیس کو آتش زیرپا کردیا اور اُس نے ہر قیمت پر اپنی شہنشاہیت کا دفاع کرنے کا پختہ ارداہ کرلیا.سو اس مقصد کے لئے اُس نے اپنی پوری فوج کو میدانِ جنگ میں جھونک دیا اور 462ھ 1070ء کو ایک عظیم معرکہ #ملاذکرد ہوا, آئیے اِس کی تفصیل جانتے ہیں,
اس معرکے میں ڈومانوس #روس_اور_برطانیہ کی مدد سے پہاڑ کی مانند لشکر لے کر روانہ ہوا, اس لشکر میں 35بطریق بھی شریک تھے اور ہر بطریق کے ساتھ 2ہزار گُھڑ سوار تھے اور قسطنطنیہ سے تعلق رکھنے والے 50000ہزار جنگجو اس کے علاوہ تھے 1لاکھ نقب لگانے والے 1لاکھ کُھدائ والے چار سو بیل گاڑیوں جن پر فوجوں کی وردیاں, اسلحہ گھوڑوں کی زینیں,منجنیقیں, قلعہ شکن آلات لدے ہوئے تھے, ڈومانوس(خدا اس کا ستیاناس کرے) یہ سب لاؤ لشکر لے کر اسلام اور اہلِ اسلام کو مٹانے کاقصد لے کر آگے بڑھا تھا, دونوں فوجوں کا آمناسامنا #الزھو کے مقام پر بدھ کے روز ہوا.
#سُلطان_الپ_ارسلان بازنطینوں کا یہ عظیم شان لشکر دیکھ کر مضطرب ہوا حنفی بزرگ #فقہیہ_ابونصر_محمد_بن_عبدالمالک_البخاری نے سُلطان کو حوصلہ دیا اور کہا کہ #ﷲکریم مسلمانوں کی دعاؤں کے بدولت سُلطان کو فتح عطا فرمائے گا,
میدانِ کارزار گرم ہونے سے پہلے سُلطان اپنے گھوڑے سے اُترے اپنے سر کو زمین پر رکھ کر پیشانی کو خاک آلود کر کے بارگاہ خداوندی میں فتح ونصرت کے لئے ملتجی ہوا, ﷲ کریم نے مسلمانوں کی مدد فرمائ نصرانیوں کے سروں کو جھکا دیا مسلم سپاہ نے کشتوں کے پشتے لگادئے رومی بادشاہ ڈومانوس کو گرفتار کر لیا.
#الپ_ارسلان کا محض 15 ہزار کے لشکر کے ساتھ شہنشاہِ روم ڈومانوس کے عظیم وشان لشکر کو شکستِ فاش دینا کوئ معمولی واقعہ نہیں تھا. اس واقعے نے رومیوں کی کمر توڑ کر رکھ دی ایشائے کوچک کے اکثر علاقوں میں رومی شہنشاہیت کی چولیں ہل گئیں. یہ وہ علاقے تھے جو رومی شہنشاہیت کے ستون اور بنیادیں خیال کئے جاتے تھے. سلجوقیوں کی اس شاندار فتح نے بازنطینی حکومت کو ان کے علاقوں بتدریج کمزور کرنا شروع کیا حتی کے اس قدیم ترین سلطنت کا آخر کار #عثمانیوں کے ہاتھوں خاتمہ ہوا,
اسلام کا یہ بطل جلیل اور عظیم سپہ سالار ایک باغی یوسُف خوارزمی کی تلوار سے شدید زخمی ہوکر ١۰ ربیع الاول ٤٦٥ھ بطابق ١۰٧۲ء کو محض ٤۲ سال کی عمر میں شہید ہو گیا۔ الپ ارسلان کو مرو میں ان کے والد چغری بیگ کی قبر کے برابر میں دفن کیا گیا۔
المصادر: قیام لادولۃ العثمانیہ ص ۲۰
:سلطنتِ عثمانیہ(علی محمد الصلابی) ص ٧۸