اسلام آباد دھرنا پرامن انداز سے حل کیا جائے،
آرمی چیف کا وزیراعظم کو فون
اولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو ٹیلی فون کیا ہے جس میں انہوں نے اسلام آباد دھرنے کے معاملے کو پر امن انداز سے حل کرنے کی تجویز دی ہے۔آرمی چیف نے وزیراعظم سے بات چیت میں کہا کہ دونوں جانب سے تشدد سے گریز کریں کیونکہ موجودہ صورتحال قومی مفاد اور ہم آہنگی کے خلاف ہے۔