امیدوار قومی اسمبلی این اے 62 راولپنڈی اصغر علی مبارک کا پاکستان عوامی لیگ کے انتخابی نشان ہاکی پر الیکشن لڑنے کا اعلان
راولپنڈی شہر کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت امیدوار قومی ا سمبلی این اے 62 راولپنڈی اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ کی پاکستان عوامی لیگ میں شمولیت ، این اے 62 راولپنڈی سے ہاکی کے انتخابی نشان پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑیں گے ، اصغر علی مبارک نے پاکستان عوامی لیگ کے مرکزی سیکرٹریٹ میں چیئرمین چوہدری ناصرمحمود سے ملاقات کی اور گلدستہ پیش کیا،چوہدری ناصر محمود نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ کا قیام ملک کو سوشل ویلفیئراسٹیٹ بنانے کے عزم کے ساتھ عمل میں لایا گیا ہے اس لیے سماجی خدمات میں دو تین عشروں کا قابل فخر ریکارڈ رکھنے والے گھرانے کا پاکستان عوامی لیگ میں شامل ہونا خوش آئند ہے انہوں نے کہا کہ این اے 62 میں اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ کے والد محترم ڈاکٹر مبارک علی کا بےداغ سیاسی کیریئراس گھرانے کی خدمت خلق کی سیاست کا امین ہے انہوں نے کہا کہ جوان عزم آزاد امیدواروں کا جوق در جوق پاکستان عوامی لیگ میں شامل ہونا اور ہاکی کے انتخابی نشان پر الیکشن لڑنا گھسی پٹی سیاست کی دلدل سے نکلنے کے عوامی عزم کا عکاس ہے ، اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ انہوں نے 2008 میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا، اصغر علی مبارک ایڈووکیٹ ماس کمیونیکیشن ، سیاسیات،تاریخ ، اسلامیات،فارسی میں ماسٹرز ہیں اور ایل ایل ایم اور ایم بی اے بھی ہیں