counter easy hit

اپوزیشن کے بعد حکومتی اراکین کی باری۔۔۔ خورشید شاہ کے بعد کون سے 4 رہنماء گرفتار ہونے جارہے ہیں؟ بڑی خبر

اسلام آباد (نیوز ڈیسک) آئندہ چار روز میں چار بڑی گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق گذشتہ روز پیپلز پارٹی کے سینئیر رہنما خورشید شاہ کو نیب کی جانب سے گرفتار کیا گیا جس کے بعد سیاسی حلقوں میں کافی بے چینی پائی گئی۔ سیاسی تجزیہ کاروں کا کہنا تھا کہ کرپشن میں ملوث سیاسی رہنماؤں کے احتساب کے لیے سید خورشید شاہ کے بعد مزید گرفتاریوں کا بھی امکان ہے۔اس حوالے سے نیب نے شواہد اکٹھے کر کے مزید گرفتاریوں کی تیاری بھی کر لی ہے۔ جبکہ آئندہ کچھ عرصہ میں عمل میں لائی جانے والی گرفتاریوں سے متعلق قومی اخبار میں شائع ایک رپورٹ میں بتایا گیا کہ پیپلز پارٹی کے اہم رہنماخورشید شاہ کی گرفتاری کے بعد مزید اہم گرفتاریاں متوقع ہیں۔با وثوق ذرائع کے مطابق آئندہ چند روز میں چاربڑی گرفتاریاں ہو سکتی ہیں۔جبکہ ان چار بڑی گرفتاریوں میں دو اہم حکومتی ذمہ داران کے نام بھی سامنے آ ر ہے ہیں ۔ یہی نہیں بلکہ ایک پاکستان پیپلزپارٹی اور ایک مسلم لیگ ن کی اہم شخصیت بھی اس وقت نیب کے ریڈارپر ہے ۔ جس حکومتی اہم شخصیت کے حوالے سے چہ مگوئیاں چل رہی ہیں ان میں سے ایک کا تعلق خیبرپختونخواہ اور ایک کا تعلق صوبہ سندھ سے ہے جبکہ دونوں کے پاس وفاق میں اہم ذمہ داریاں ہیں۔ذرائع کے مطابق ان چار گرفتاریوں کے حوالے سے کافی حد تک تفتیش مکمل کی جا چکی ہے جبکہ آ ئندہ چند روز میں ان سے متعلق کچھ مزید ثبوت بھی اکٹھے کرلئے جائیں گے ۔ ذرائع نے بتایا کہ ان چار گرفتاریوں سے پہلے تین سرکاری شخصیات کی گرفتاری کا بھی امکان ظاہر کیا اج رہا ہے۔ گرفتار کیے جانے والی ان سرکاری شخصیات کے مزید بیانا ت اور ثبوتوں کے بعد ہی یہ چار بڑی گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں گی۔

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website