کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصا ف کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، پیپلزپارٹی کے اراکین بھی زرداری سے بے زار ہوچکے ہیں، جنہوں نے عوام کے پیسے کو لوٹا ان کا احتساب مزید تیز ہوگا، نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق پاکستان تحریک انصا ف کے صوبائی جنرل سیکریٹری اور سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ نے کہا ہے کہ سندھ میں بڑی تبدیلی آنے والی ہے، پیپلزپارٹی کے اراکین بھی زرداری سے بے زار ہوچکے ہیں، جنہوں نے عوام کے پیسے کو لوٹا ان کا احتساب مزید تیز ہوگا،، ملک دشمن عناصر کراچی میں امن خراب کرنے کی سازش کر رہے ہیں،علی رضا عابدی کی شہادت پر دلی دکھ پہنچا ہے، ورثا سے اظہار تعزیت کرتے ہیں،، سندھ اسمبلی میں پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ سندھ کی عوام کے حقوق کھانے والوں کو قوم کبھی معاف نہیں کرے گی، ان کے چہرے عوام کے سامنے آچکے ہیں، زرداری نے شہیدوں کے نام پر عوام کو 11 سالوں تک بے وقوف بنا رکھا تھا ،عوام کو روٹی ملی نہ کپڑا اور نہ ہی مکان،جس طرح زرداری نے کرپشن کی ہے اس کی مثال صدیوں تک یاد رکھی جائے گی۔حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت گیارہوں سالوں کا بجٹ ایمانداری سے عوام اور شہروں پر لگاتی تو آج سندھ خوشحال ہوتا، تھر میں معصوم بچے مرتے اور نہ ہی کوئی بے روزگاری کی وجہ سے خودکشی کرتا۔