counter easy hit

تھر میں ڈینگی کے مزید 10 مریض اسپتال میں داخل

10 more dengue patients admitted to hospital in Thar

10 more dengue patients admitted to hospital in Thar

تھر پارکر میں ڈینگی کے مرض میں اضافہ ہی ہوتا جارہا ہے،حکومت نے وائرس کی روک تھام کےلئے تاحال کوئی اقدامات نہیں کیے ہیں ۔

صحرائے تھر میں ڈینگی کامرض پھیلتا جا رہا ہے،مٹھی، چھاچھرو اور اسلام کوٹ میں مزید 10افراد ڈینگی کا شکار ہو گئے ہیں، ضلع کے سرکاری اسپتالوں میں روزانہ درجنوں افراد ڈینگی کے شبہ میں لائے جا رہے ہیں ۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ متاثرہ علاقوں میں مچھر مار اسپرے نہیں کیاگیا اور نہ ہی کوئی عملی اقدامات کئے گئے ہیں۔

دوسری جانب ڈی ایچ او ڈاکٹر چندر گومانی کا کہنا ہے سول اسپتال مٹھی میں ڈینگی وارڈ قائم کرکے علاج معالجہ جاری ہے اور دیہات میں مچھر دانیاں بھی تقسیم کی جا رہی ہیں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website