پیرس(نمائندہ خصوصی)حکمران جو مرضی کر لیں پاناما لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا:ن لیگ کی سیاسی ناؤمیں سوراخ ہوگیا، ڈوبنے سے کو ئی طاقت نہیں بچا سکتی، ان خیالات کا اظہار چوہدری خلیل احمد صدر تحریک انصاف آزاد کشمیر نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمرانوں نے ملک کو جس نہج پر پہنچا دیا ہے تاریخ میں اسکی مثال نہیں ملتی ، جمہوری ملک میں بادشاہت کا نظام قائم ہے جس میں شہزادے اور شہزادیاں امور مملکت چلا رہے ہیں لیکن اب ایسا زیادہ دیر نہیں چلے گا۔انہوں نے کہاحکومت اپنی ناکامیوں کو چھپانے کیلئے پاناما لیکس کے معاملے پر از خود سیاسی کشیدگی کے ماحول کو ہوا دے رہی ہے ،حکمران جو مرضی کر لیں پاناما لیکس کا معاملہ منطقی انجام تک پہنچے گا۔