کراچی (نمائندہ خصوصی )نظام مصطفی پارٹی کے سربراہ سابق وفاقی وزیرحاجی محمد حنیف طیب نے کہاکہ رمضان المبارک کے آغازسے ہی مہنگائی عروج پرہے کوالٹی کنڑول اور پرائز کنڑول کمیٹیوں کی کوئی مؤثر کرا گزاری نظر نہیں آتی ،اشیا ء صرف میں ملاوٹ اور گراں فروشی عام ہے یہ حالت افسوسناک ہے ۔انہوں نے کہاکہ دنیا بھرکے مختلف ممالک کے مذہبی تہوار وں کے موقع پراُن کی حکومتیں کھانے پینے کی اشیااور سفری اخراجات وغیرہ میں کمی کردیتی ہیں لیکن ہمارے ہاں رمضان المبارک کے آغازسے ہی مہنگائی کردی جاتی ہے ،ہمارے حکمران دعوے توکرتے ہیں لیکن رمضان کے شروع سے ہی اندازہ ہوجاتاہے کہ اُن دعوؤں میں کتنی صداقت ہے،انہوں نے کہاکہ پانی کی شدیدقلت اورغیراعلانیہ لوڈشیڈنگ نے بھی شہریوں کوپریشان کررکھاہے ،وزارت پانی وبجلی کے اعلانات کے باوجودبھی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے شہری اور دیہی علاقوں کے عوام کوسحروافطار میں شدیددشواریوں کاسامناہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاکہ مہنگائی کوکنٹرول کرنے پر توجہ دے اورسحری وافطاری اور تراویح کے وقت پانی وبجلی کی بلاتعطل فراہمی ہرصورت ممکن بنائی جائے ۔