اسلا م آباد(اصغر علی مبارک)سپیکر قومی اسمبلی سر دار ایا ز صادق نے پا کستان اور بو سنیا ہرز یگووینا کے ما بین عوامی را بطوں میں اضافے کی ضرورت پر زور دیا ہے ۔انہوں نے دونو ں ممالک کی پا رلیما نو ں کے درمیان تعاون کو فر وغ دے کر دو طرفہ تعلقات کو مز ید مستحکم بنا نے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہو ں نے ان خیا لات کا اظہا ر پا کستان میں بو سنیا ہرز یگوو ینا کے سفیر ثاقب فورک سے گفتگو کر تے ہو ئے کیا جنہو ں نے آج منگل کے روز پارلیمنٹ ہاؤس میں ان سے ملاقات کی ۔
سر دار ایا ز صادق نے پا کستان کے بو سنیاہر ز یگوو ینا کے ساتھ تعلقات کو وسعت دینے کے عزم کا اعادہ کر تے ہو ئے دونو ں ممالک کے ما بین تعلقات کو وسعت دینے کے لیے تجا رت ،اقتصادی اور پا رلیما نی شعبوں میں تعاون کو فر وغ دینے کی ضرورت پر زور دیا ۔انہو ں نے کہا کہ دونوں ممالک اہم علا قائی اور بین الا قوامی امو ر پر یکسا ں مو قف رکھتے ہیں ۔انہو ں نے دونو ں ممالک کی پا رلیما نو ں میں رابطوں کی ضرورت پر زور دیا ۔انہوں نے سفیر کو بتا یا کہ پا کستان مسلم دنیا میں گر وہ بند ی، تشدد،عدم استحکا م کو روکنے اور ترقی کے فروغ کے لیے کردار ادا کر نا چا ہتا ہے ۔سپیکر نے اپنے بو سنیا کے ہم منصب کو پا رلیما نی وفد کے ہمر اہ پا کستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی ۔
بو سنیا ہر ز یگو وینا کے سفیر ثاقب فورک نے پا کستان کی طرف سے بو سنیا ہر ز یگووینا کے ساتھ دوستی کا ہا تھ بڑھا نے کے اقدام کو سر اہتے ہوئے کہا کہ بو سنیا ہر زیگووینا کی سیا سی قیا دت بھی پا کستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو مزید مضبو ط بنا نے کے لیے پر عزم ہے ۔انہو ں نے بو سنیا کے پاکستان کے ساتھ اقتصاد ی و سما جی شعبوں میں جا مع اور پا ئیدار تعاون کو فر وغ دینے کے عزم کا بھی اعادہ کیا ۔انہو ں نے مسلم امہ میں اتحاد کے فروغ کے لیے پا کستان کے کر دار کو سراہا اور دونوں ممالک کے ما بین رابطوں کو فروغ دینے کی خواہش کا اظہا ر کیا ۔انہو ں نے پا کستان کی طرف سے مختلف شعبوں میں بو سنیا کی مدد کر نے اور بین الا قوامی سطح پر اس کو تسلیم کرنے پر شکر یہ ادا کیا ۔