counter easy hit

سی این جی ایسوسی ایشنز کی لاہور کے تمام سٹیشنز کھولنے کی یقین دہانی

CNG

CNG

لاہور (یس ڈیسک) سی این جی سٹیشنز کے ماہانہ فکس چارجز کا مسئلہ حل کر لیا گیا۔ سی این جی ایسوسی ایشن نے لاہور کے تمام سی این جی سٹیشنز کھولنے کی یقین دہانی کرا دی۔

پٹرول بحران کے بعد حکومت نے لاہور ریجن میں سی این جی سٹیشنز ہنگامی بنیادوں پر کھولنے کا اعلان کیا تھا جس پر مکمل عملدرآمد نہیں ہو سکا ۔ سی این جی ایسوسی ایشن کا موقف تھا کہ اگر ایک روز بھی سی این جی سٹیشنز کھولیں گے تو ماہانہ ایم ڈی آئی فکس چارجز 72 ہزار روپے دینے ہوں گے جو کہ کسی صورت قابل قبول نہیں۔

سی این جی ایسوسی ایشن پنجاب کے چئیرمین شجاع انور کے مطابق ڈی سی او لاہور نے ماہانہ کی بجائے روزانہ کی بنیاد پر چارجز لینے کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب جتنے روز سی این جی سٹیشنز کھلیں گے اس کے چارجز لئے جائیں گے ۔ چئیرمین شجاع انور کے مطابق اس یقین دہانی کے بعد تمام سی این جی سٹیشنز جلد کھول دیئے جائیں گے۔