counter easy hit

شریف خاندان کے کاروبار سے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ سپریم کورٹ

سپریم کورٹ میں پاناما پیپرز کیس میں جسٹس گلزار نے جماعت اسلامی کے وکیل سے سوال کیا کہ شریف خاندان کے کاروبارسے وزیراعظم کا تعلق کیسے بنتا ہے؟ جسٹس اعجاز الاحسن نےکہا کہ نواز شریف کا مؤقف ہے کہ ان کا نام پاناما میں کہیں نہیں،پھرنواز شریف پر کیسے پاناما پیپرز کی ذمہ داری ڈال سکتے ہیں؟

How concerned is the Prime Minister from Sharif family business? Supreme Court

How concerned is the Prime Minister from Sharif family business? Supreme Court

پانامہ پیپرز کیس کی سماعت کے دوران سپریم کورٹ کے بینچ میں شامل ججز نے جماعت اسلامی کے وکیل سے پے در پے سوالات کیے تو وہ بوکھلا گئے، بولے ایک وقت میں ایک سوال کا جواب دے سکتا ہوں۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ یہ پانچ رکنی بینچ ہے ، یہاں ایسے ہی سوالات پوچھے جاتے ہیں۔جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف ایڈووکیٹ کو دوسرے روز بھی ججز کے سخت سوالات کا سامنا کرنا پڑا۔جسٹس شیخ عظمت سعید نے کہا کہ آپ اپنی آئینی درخواست میں اٹھائے گئے نکات کی نفی میں دلائل دے رہے ہیں۔دوران سماعت جماعت اسلامی کے وکیل نے اسپیکر قومی اسمبلی سے وزیراعظم کی تقریر کا ریکارڈ طلب کرنے کی استدعا کی تو جسٹس عظمت سعید نے پوچھا کیا عمران خان نے تقریر کا جو ٹرانسکرپٹ لگایا ہے وہ غلط ہے؟جسٹس آصف سعید کھوسہ نے استفسار کیا کہ تقریر کے متن سے کسی فریق کا اختلاف نہیں تو ریکارڈ کیوں منگوایا جائے؟توفیق آصف ایڈووکیٹ بولے،ممکن ہے ترجمہ کرتے وقت کوئی غلطی ہو گئی ہو۔جسٹس اعجاز الاحسن نے کہا کہ وزیراعظم کی تقریر تو اردو زبان میں ہی تھی۔ جسٹس کھوسہ نے کہا ہم آپ کی جمع کرائی ہوئی تقریر کو درست مان لیتے ہیں۔جسٹس عظمت سعید شیخ نے کہا لگتا ہے باتیں دوہرا کر آپ سماعت میںتاخیر کرنا چاہتے ہیں۔ آپ عدالت سے کم اور میڈیا سے زیادہ مخاطب لگتے ہیں۔ہمارے سوالات کے جواب دیں۔جسٹس آصف سعید کھوسہ نے ریمارکس دیے ہم سوالات صرف سمجھنے کے لیے پوچھتے ہیں، عدالت کے سوالات فیصلہ نہیں ہوتے۔پاناما پیپرز کیس کی سماعت کل تک کے لیے ملتوی کردی گئی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website