پیرس ( اے کے راؤ ) منہاج القرآن فرانس کے زیر اہتمام نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت پاک کے سلسلے میں جشن میلاد مصطفےٰ 22 دسمبر کی شام مرکز منہاج القرآن فرانس میں شایان شان انداز میں منایا گا۔ پروگرام میں پاکستانیوں کی بڑی تعداد کے ساتھ علاقائی قانونی مشیر فادر Gerard Marles ،بلدیاتی مشیر لاکورنیوء Mehdi Hafsi اور ممبر چرچ کمیٹی لاکونیوء Georges نے بھی خصوصی شرکت کی اور خیالات کا اظہار کرتے ہوئے پروگرام کو پسند اور میلاد کا کیک انتظامیہ منہاج القرآن کے ساتھ مل کر کاٹا۔
حضرات کے اس پروگرام میں قرعہ اندازی کے ذریعے ایک بزرگ حاجی فضل کو عمرہ کا ٹکٹ بھی دیا گیا۔تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری دعوت برائے اوورسیز پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو موضوع سخن بناتے ہوئے محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے ناموں کی تعداد اور امتیوں کے لیے اسم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں پنہاں افادیت بیان کی۔
محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد صدیق نے حاصل کی جبکہ منہاج نعت کونسل نے آقاء دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کی۔ اس موقع پر سٹیج سیکرٹری کے فرائض قاضی محمد ہارون اور علامہ رازق حسین نے مشترکہ طور پے کی ۔ محفل کے اختتام پر اجتماعی طور پر درودوسلام کا نذرانہ پیش کیاگیا، دعا کے بعد جملہ شرکا ء کو ضیافت میلاد پیش کی گئی۔ اور ایک بہت بڑا کیک کاٹا گیا جس کا اہتمام پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر چوہدری محمد ظفر آف ککرالی نے کیا تھا۔
منہاج ویلفئیر فاونڈیشن کی جانب سے شرکہء میلاد کے لیے چائے جلیبی کا خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔