اسلام آباد(یس اردو نیوز)امریکہ مشرق وسطیٰ کی سلامتی اور استحکام کو غیر مستحکم کرنے والے ہر چیلنج سے نمٹنے کیلئے پر عزم ہے۔ سعودی فرمانروا سلمان بن عبدالعزیز کے ساتھ ٹیلیفون پر گفتگو میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعادہ کیا کہ امريکا اور سعودی عرب کے دفاعی تعلقات اب بھی مضبوط ہیں۔ یمن میں خانہ جنگی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے بحران کے جامع سیاسی حل کی ضرورت پر زور دیا ۔ وائٹ ہاؤس کے ترجمان کے مطابق دونوں راہنمائوں نے تعاون بڑھانے اور خام تيل سے متعلق توانائی کی منڈی ميں استحکام لانے کی ضرورت پر زور ديا۔ بات چيت ميں اس بات پر زور ديا گيا کہ حاليہ پيش رفت کے باوجود واشنگٹن اور رياض کے دفاعی تعلقات اب بھی مضبوط ہيں۔ يہ امر اہم ہے کہ امريکا نے سعودی سرزمين پر تعينات چند پيٹریاٹ اینٹی ميزائل بیٹریاں ہٹانے کا فيصلہ کيا ہے۔ اس میزائل شکن نظام کو روايتی حريف ملک ايران کے خلاف ايک موثر دفاع اور خطے ميں توازان برقرار رکھنے کے ليے ضروری سمجھا جاتا ہے۔