لاکھوں کشمیری عوام حق خود اردایت کے حصول کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں،مگر ڈکٹیٹر نے ان قربانیوں کو ناقابل تلافی نقصان پہنچایا ہے، جاوید بٹ
پیرس(یس اردو نیوز) مسلم لیگ ن فرانس کے سابق صدر جاوید بٹ نے کہا ہے کہ جمہوریت پر شب خون مارنے والے ڈکٹیڑ نے سب سے زیادہ نقصان تحریک آزادی کشمیر کو پہنچایا جس پر اس کا لازمی احتساب ہونا چاہیے انہوں نے کہا کہ لاکھوں کشمیری عوام حق خود اردایت کے حصول کے لئے اپنی جانوں کی قربانی دے چکے ہیں ۔ پاکستان بھارتی فوج کے کشمیریوں پر مظالم کے70 سال گزرنے کے بعد بھی اس مسئلے کے حل کے لئے مصروف عمل ہے ، لیکن بھارت کبھی اس معاملے کے حل میں سنجیدہ نہیں رہا، اور اپنی ہٹ دھرمی اور طرح طرح کے الزامات اور دھمکیوں سے مسلسل مسئلہ کشمیر سے چشم پوشی اختیار کئے ہوئے ہے۔ جبکہ آٹھ لاکھ سے زائد بھارتی فوجی وحشیانہ کارروائیوں کی مدد سے کشمیریوں کی آواز دبانے کی کوششوں میں مصروف ہیں،اور بھارتی میڈیا منفی پراپیگنڈہ پر عمل پیرا ہے ۔پاکستان کو شدید ضرورت ہے کہ وہ اپنے میڈیا کے ذریعے بھارتی ظلم و بربریت اور انسانی حقوق کی پامالی کی اصل صورتحال سے اقوام عالم کو آگاہ کرے، تاکہ بھارتی میڈیا کا مقابلہ کر کے کشمیری عوام کے موقف کی صحیح ترجمانی کی جاسکے۔ اس کے لئے صرف پی ٹی وی ہی نہیں بلکہ پرائیوٹ ٹی وی چینلز اور اخبارات کو اس معاملے میں سنجیدگی پیدا کرنے کی ضرورت ہے۔ بلاشبہ مسئلہ کشمیر ہی پاکستان بھارت کشیدگی کی بنیادی جڑ ہے