نامزد امریکی وزیرخارجہ اور سی آئی اے کے سربراہ مائیک پومپیو نے شمالی کوریا جا کر شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے ملاقات کی ہے۔
اس بات کا دعویٰ ایک امریکی اخبار نے اپنی رپورٹ میں کیا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ نامزد امریکی وزیر خا رجہ مائیک پومپیو ایسٹر کے موقع پر خفیہ دورے پر شمالی کو ریا گئے تھے اور انہوں نے کم جونگ ان سے ملاقات کی تھی۔
ایک امریکی عہدیدار نے بھی مائیک پومپیو اور کم جونگ ان کی ملاقات کی تصدیق کی ہے۔
ا س سے پہلے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ امریکا نے شمالی کوریا سے اعلیٰ سطح پر را بطہ کیا ہے۔