مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو نے وزیر اعظم نواز شریف سے مطالبہ کیا ہے کہ ملک چلانا ہے تو وزیراعظم اداروں کا احترام کریں اور حکومت چھوڑ دیں۔
مولا بخش چانڈیو نے حیدر آباد میں لوڈشیڈنگ کے خلاف حیسکو آفس کے باہر دھرنے میں شرکت کی۔ مولابخش چانڈیو نے احتجاجی کیمپ میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان پر بھی کڑی تنقید کی اور کہا کہ عمران خان نہیں چاہتے کہ نوا زشریف کے خلاف طاقت ور تحریک چلے۔
ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم صادق اور امین نہیں رہے ، حیسکو کا وزیرملک کا بھی دشمن ہے اور نوازشریف کابھی ،سپریم کورٹ کا فیصلہ کافی ہے ،وزیراعظم صاحب آپ کا اخلاقی جواز ختم ہوگیا ، آپ کو کسی بھی حالت میں جانا ہوگا۔ چانڈیو نے کہا کہ تحریک انصاف کے دانشور دوست عمران خان کو سیاست سکھائیں ، اگر عمر ان خان کو نہیں سمجھاتے تو ہم سمجھیں گے کہ آپ کا ن لیگ سے مک مکا ہے، خان صاحب پنجاب کی وجہ سے خوفزدہ ہیں ، انہوں نے ن لیگ سے چھپ چھپا کر مک مکا کرلیا ہے، پی ٹی آئی کے دوستوں سے کہتا ہوں کہ تبدیلی انگلی سے نہیں عوامی طاقت سے آئیگی۔