لندن: دنیا میں ہم شکل شخصیات کا ہونا کوئی اچنبھے کی بات نہیں لیکن بعض ایسی شخصیات ہیں جنہیں معلوم ہی نہیں ہوگا کہ ان کے ہم شکل دنیا کے کس حصے میں رہ رہے ہیں۔
ہالی ووڈ نگری سے تعلق رکھنے والی بعض نامور شخصیات ایسی ہیں جنہیں علم ہی نہ ہوگا کہ دنیا کے کسی حصے میں ان کے ہم شکل بھی کسی نہ کسی صورت گھوم پھر رہے ہیں۔ ایسے ہی بعض نامور اداکار، گلوکار اور دیگر شعبوں سے تعلق رکھنے والی شخصیات پر ایک نظر۔
جارج کلونی:
ہالی ووڈ کے نامور اداکار جارج کلونی کے ہم شکل ترکی میں موجود ہیں جن کی تصویر ٹرین میں سفر کرتے ہوئے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کیا۔ تصویروں میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دونوں افراد کی شکلیں ایک دوسرے سے کافی حد تک مماثلت رکھتی ہیں۔
زین ملک:
برطانوی گلوکار زین ملک سے ملتے جلتا لڑکا بھارت میں دیکھا گیا جس کی آنکھیں، بال اور چہرہ کا وضع قطع ہوبہو برطانوی گلوکار زین ملک سے ملتا ہے۔
ہلک ہوگن:
ماضی کے نامور ریسلر اور ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن ہلک ہوگن کا ہم شکل بھی امریکا میں ہی موجود ہے جسے دیکھ کر گمان ہوتا ہے کہ یہ ہلک ہوگن ہی ہے۔
جانی ڈیپ:
بائیں جانب تصویر میں دکھائی دینے والا شخص بھارتی شہری ہے جس نے ہالی ووڈ اداکار جانی ڈیپ کی مشہور زمانہ فلم پائریٹس آف کیربیئن میں اپنایا گیا روپ دھارا ہوا ہے جب کہ بھارتی شہری اپنے اس روپ میں ہوبہو جانی ڈیپ دکھائی دیتا ہے۔
مارگن فری مین:
ہالی ووڈ کے نامور اداکار مورگن فری مین کو معلوم ہی نہیں ہوگا کہ ان کے ہم شکل میکسیکو میں ایک دکان پر ملازم ہیں جو چکن بنانے کا کام کرتے ہیں۔
بریڈ پٹ:
ایشین شخص جس کی شکل ہوبہو ہالی ووڈ اداکار بریڈ پٹ سے ملتی ہے۔