پاکستان پیپلزپارٹی 51 واں یوم تاسیس منا رہی ہے ، پیپلز پارٹی قائد عوام کی قیادت میں عوامی ریلے کا نام ہے جو چاروں صوبوں سے ہوتا ہوا وفاق پاکستان پر چھا گیا، قاری فاروق احمد فاروقی
پیرس (نمائندہ خصوصی) پاکستان پیپلزپارٹی کے سابق چیف آرگنائزر برائے یورپ اور مرکزی راہنما قاری فاروق احمد فاروقی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی اپنا 51 واں یوم تاسیسی منا رہی ہے ۔
نصف صدی پہلے قائد عوام کی آواز پر لبیک کہتے ہوئے عوامی ریلا نکلا تھا جس ن چاروں صوبوں کے عوام کو وفاق پاکستان میں جمع کیا ۔ یہ ایسا کارنامہ تھا جو تاریخ میں آج تک کوئی نہیں کرپایا۔ یہی قائد عوام کا طرہ امتیاز تھا۔
جمہوری جدوجہد دنیا کی تاریخ میں بلند مقام رکھتی ہے آج بھی پیپلز پارٹی صرف جمہور کے اقتدار صوبائی خودمختاری اور پسماندہ علاقوں کو ترقی یافتہ بنانے جیسے مسائل کو سامنے رکھ کر سیاست کرتی ہے جو کہ کسی پارٹی نے آج تک نہیں کیا۔ یہی وجہ ہے یہ اپنے قائد کے وژن پر عمل پیرا پارٹی نے ہمیشہ عوامی امنگوں کو اہمیت دے کر پاکستان کے قومی منظر نامے میں بہترین جگہ بنائی ہے۔