کراچی سمیت سندھ بھر میں انٹر کے پیپر لیک اور نقل کرانے والی مافیا کے خلاف غیرمعمولی سرکاری کریک ڈاون شروع کردیا گیا ہے۔
وزیر اعلی سندھ نے معاملے کی تحقیقات کاؤنٹر ٹیرازم ڈپارنمنٹ کے سپرد کردیں۔ ایڈیشنل آئی جی سی ٹی ڈی ثناء اللہ عباسی نے بتایا کہ وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی ہدایت پر ڈی آئی جی ،سی ٹی ڈی عامر فاروقی کی سربراہی میں دو رکنی تحقیقاتی ٹیم شکیل دے دی ہے جو انٹر کے پیپر لیکس کرنے اور صوبے میں طلباء کو نقل کرانے میں ملوث مافیا کا سراغ لگائے گی۔
سی ٹی ڈی نے فوری طور پرکام شروع کردیا اور وزیر تعلیم سندھ مہتاب ڈہر سے اس سلسلے اہم اجلاس ہونا ہے۔ ایڈیشنل آئی جی ثنااللہ عباسی کے مطابق پیپر لیکس اور نقل مافیا کا سراغ لگا کر ان کے خلاف مقدمات بھی درج کئے جائیں گے۔