counter easy hit

کام این آر او سے بھی آگے جا چکا ہے ، اب ہونا صرف یہ ہے کہ ۔۔۔۔ صف اول کے صحافی نے بڑا راز فاش کر دیا

لاہور(ویب ڈیسک) سینئیر صحافی عارف حمید بھٹی نے انکشاف کیا ہے کہ آصف علی زرداری اور مریم نواز باہر جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ اب این آر او سے کام آگے جا رہے ہیں۔عارف حمید بھٹی نے مزید بتایا ہے کہ مریم نواز کو نواز شریف کے پاس باہر جانے کا پیغام موصول ہو

مجھے تو پتہ ہی نہیں تھا کہ شادی کیا ہوتی ہے، یہ سب تو تب معلوم ہوا جب ۔۔۔۔ ہالی وڈ کی حسینہ سکارلٹ جانسن کے حیران کن اعترافات

چکا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کو پرسوں رات پیغام ملا ہے کہ آپ فکر مت کریں بہت جلد آپ کو والد کے پاس بھجوانے کے انتظام مکمل کر لیے جائیں گے۔ جب کہ دوسری جانب سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی درخواست ضمانت اسلام آباد ہائیکورٹ میں دائرکردی گئی۔ ضمانت طبی بنیادوں پر دائر کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق آصف علی زرداری کے وکیل فاروق ایچ نائیک کی جانب سے دائر درخواست میں نیب اوراحتساب عدالت کوفریق بنایا گیا۔ درخواست میں آصف علی زرداری کی جانب سے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ میں دل کی بیماری میں مبتلا ہوں،جبکہ تین اسٹنٹ بھی ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مرض بھی لاحق ہے۔شوگر کے علاج کیلئے باہر جانے کی ضرورت ہے۔آصف علی زرداری کے وکیل کی جانب سے میڈیکل رپورٹس بھی درخواست کے ساتھ منسلک کی گئی۔ آصف علی زرداری نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ بہت بیمار ہوں بہت ساری بیماریاں لاحق ہیں،علاج کیلئے ضمانت دی جائے۔یادرہے اس سے قبل وزیر داخلہ بھی سابق صدر آصف علی زرداری کو رہا کرنے کی حمایت کر چکے ہیں، بریگیڈئیر ریٹائرڈ اعجاز شاہ کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی اسی سلوک کے مستحق ہیں جو نواز شریف کے ساتھ کیا گیا۔ اعجاز شاہ نے کہا تھا کہ نواز شریف بیماروں کی طرح باہر جاتے تو اتنا شور نہ ہوتا۔ ان کے ہشاش بشاش باہر جانے سے تاثر ملتا ہے کہ کچھ گڑبڑ ہوئی ہے ۔ مریم نواز کو بیرون ملک جانے کی اجازت دی گئی تو مخالفت کروں گا۔ آصف علی زرداری کے ساتھ بھی نواز شریف جیسا سلوک ہونا چاہیے۔ اگرپاکستان میں ان کا علاج نہیں ہے تو باہر جانے دیا جائے۔

basically, Govt, done, more, than, NRO, for, opposition, famous, journalist, revealed, the, truth

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website