counter easy hit

کراچی میں بجلی کا چوتھا بڑا بریک ڈائون، پانی کی سپلائی بھی متاثر، شہری سراپا احتجاج

Protest

Protest

کراچی : کراچی میں بجلی کا طویل بریک ڈائون شہریوں کے لئے عذاب بن گیا ہے۔ گزشتہ رات ساڑھے گیارہ بجے کے ڈی اے ٹرانسفارمر ٹرپ ہوا تو شہر کا تقریبا پچاس فیصد حصہ اندھیرے میں ڈوب گیا۔

ٹرانسفارمر سے بجلی کی بحالی کام کا ابھی ختم نہیں ہوا تھا کہ رات تین بج کر پچاس منٹ پر بن قاسم پاور پلانٹ ون اور ٹو بھی ٹرپ کر گئے جس سے شہر کے بیشتر علاقے بجلی سے محروم ہو گئے اور آج دوپہر 12 بجے تک مختلف علاقوں کے مکین بجلی کی آمد کا انتظار کرتے ہوئے کے الیکٹرک کو کوستے رہے۔

دوپہر 12 بجے بن قاسم پاور پلانٹ ون اور ٹو سے بجلی کا پیدواری عمل دوبارہ شروع ہوا جس کے بعد شہر کے بیشتر علاقوں کی بجلی بحال کر دی گئی۔

ترجمان کے الیکٹرک کا کہنا ہے ادارہ بریک ڈائون کے دوران عوام کو پہنچنے والی اذیت پر معذرت خواہ ہیں۔