اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) گزشتہ روز اپوزیشن لیڈر شہباز شریف سے وہیل چیئر مانگنے والے شخص کی شہباز شریف نے تو کوئی مدد نہ کی تاہم اب وزیراعلیٰ عثمان بزدار اس کی مدد کرنے کیلئے میدان میں آگئے ہیں ، اور معذور نوجوان زاہد اقبال کو مدد کی یقین دہانی کروا دی گئی ہے،، وزیراعلیٰ عثمان بزدار شہباز شریف سے وہیل چئیر مانگنے والے کی مدد کرنے سامنے آ گئے۔معذور نوجوان زاہد اقبال کو مدد کی یقین دہانی کروا دی گئی۔تفصیلات کے مطابق معذور لڑکا زاہداقبال 400 کلومیٹر کا فاصلہ طے کر کے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد پہنچا۔اپوزشین لیڈر شہباز شریف اپنے چیمبر سے اسمبلی ہال میں جانے کے لئے روانہ ہوئے تو زاہداقبال نے انہیں تصویر بنوانے اور ہاتھ ملانے کا کہا،، شہباز شریف رکے اور معذور لڑکے کے ساتھ تصویر بنوائی۔سائل نے شہباز شریف سے ایک الیکٹرانک وہیل چئیر دلوانے کی درخواست کی تاہم شہباز شریف معذور لڑکے سے ہاتھ ملاتے ہوئے چلتے بنے۔زاہداقبال کا کہنا ہے کہ وہ موجودہ وہئل چئیر سے چھٹکارا چاہتا ہے کوئی بھی اسے الیکٹرانک وہیل چئیر عطیہ کر دے،، اس نوجوان وزیراعظم عمران خان اور چئیرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے بھی الیکٹرانک وہیل چئیر لے کر دینے کی درخواست کی، تاہم تازہ ترین خبر کے مطابق زاہد اقبال کی دلی مراد بر آئی ہے،، شہباز شریف کی جانب سے مایوس کئیے جانے کے بعد پنجاب حکومت نے زاہد اقبال کی یہ خواہش پوری کرنے ٹھان لی۔ایک صاحب نے زاہد اقبال کا تعارف لکھ کر سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا، اس پر ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے معذور لڑکی کی داد رسی کی یقین دہانی کروا دی ہے ، انکا کہنا تھا کہ ہماری زاہد اقبال سے بنات ہو چکی ہے اور جلد ہی ان کی مدد کر دی جائے گی
،