وزیر اعظم نواز شریف نے دوران سروس وفات پا جانے والے سرکاری ملازمین کے ورثا کے لیے امدادی پیکج میں تین سو فیصد اضافہ کیا ہے جو کہ 9 فروری 2015 سے نافذ العمل ہو گا
اسلام آباد (یس اُردو نیوز) وزیر اعظم نواز شریف نے دوران سروس وفات پا جانےوالے سرکاری ملازمین کے ورثا سے متعلق امدادی پیکج کی منظوری دے دی ، امدادی پیکج میں تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، پیکج 9 فروری 2015 سے نافذ العمل ہو گا ۔ دوران سروس وفات پا جانے والے گریڈ 1 سے 4 کے ملازمین کے ورثا 6 لاکھ ، گریڈ 5 سے 10 کو 9 لاکھ ، گریڈ 11 سے 15 تک 12 لاکھ جبکہ گریڈ 16،17 کے ملازمین کے ورثا کو 15 لاکھ روپے امداد ملے گی، گریڈ 18 اور 19 کے ملازمین کے ورثا کو 24 لاکھ روپے اور گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے ملازمین کے ورثا کو 30 لاکھ روپے ملیں گے۔ امدادی پیکج میں تین سو فیصد اضافہ کیا گیا ہے ، پیکج 9 فروری 2015 سے نافذ العمل ہو گا۔ گریڈ ایک سے 16 تک کے ملازمین کے ورثا کو 30 لاکھ ، گریڈ 17 کو 50 لاکھ، گریڈ 18،19 کو 90 لاکھ روپے ملیں گے ، گریڈ 20 اور اس سے اوپر کے سرکاری ملازمین کے ورثا کو ایک کروڑ روپے دیئے جائینگے۔ سروس کے دوران دھماکوں ، مقابلوں، پر تشدد مظاہروں یا اس قسم کی دوسری سرگرمیوں میں زخمی ہونیوالے ملازمین کو 7 لاکھ روپے دیئے جائینگے ۔