counter easy hit

گورنرسندھ سعید الزماں صدیقی کوسپردخاک کردیا گیا

 کراچی: گورنرہاؤس میں جسٹس ریٹائرڈ سعید الزماں صدیقی کو سپرد خاک کردیا گیا ہے۔

Sindh Governor Saeed-uz-Zaman laid to rest

Sindh Governor Saeed-uz-Zaman laid to rest

یس نیوزکے مطابق جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی کی نماز جنازہ گورنر ہاؤس کے سبزہ زارمیں ادا کی گئی، نماز جنازہ میں قائم مقام گورنر آغا سراج درانی، وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ اور وفاقی وزیرعبدالقادر بلوچ سمیت اعلیٰ ترین وفاقی و صوبائی قیادت، سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور دیگر ممتاز شخصیات نے شرکت گی۔ ان کی نماز جنازہ مفتی تقی عثمانی نے پڑھائی۔ سابق چیف جسٹس آف پاکستان کوگزری کے قبرستان میں سرکاری اعزازکے ساتھ سپرد خاک کردیا گیا۔واضح رہے کہ جسٹس (ر) سعید الزماں صدیقی نے 11 نومبر 2015 کو گورنر سندھ کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا تاہم اس وقت سے ہی وہ انتہائی علیل تھے جس کی وجہ سے وہ انتہائی اہم اجلاسوں میں بھی شریک نہیں ہوپاتے تھے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website