ھ
دھرنا ختم کرانے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ لیا گیا، اسلام آباد انتظامیہ دھرنا ختم کرانے کے لیے کیا کرنے والی ہے؟
سپریم کورٹ کے فیصلے کی روشنی میں اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد دھرنے کے مظاہرین کے لیے جاری کھانے پینے کی سپلائی بند کر نے کا فیصلہ کر لیا۔ تفصیلات کے مطابق فیض آباد میں مذہبی جماعتوں کا دھرنا اٹھارویں روز میں داخل ہو چکا ہے،دھرنے کے باعث رہائشیوں کی روز مرہ زندگی برے طریقے سے متاثر ہو رہی ہے ۔ ایسے میں اسلام آباد ہائیکورٹ انتظامیہ کو حکم دے چکی ہے کہ دھرنا ختم کروا کرراستے صاف کروائے جائیں مگر عدالتی حکم کے باوجود انتظامیہ دھرنا ختم کروانے سے قاصر ہے اور دوسری طرف دھرنے کے منتظمین نے دھرنے کی برخاستگی وزیر قانون کے استعفے سے مشروط کر رکھی ہے۔دھرنا مظاہرین اور حکومت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ہے ۔ڈیڈ لاک اور مظاہرین کی موجودگی علاقہ یر غمال بنا ہو اہے ۔جمعرات کو سپریم کورٹ کے عبوری حکم کی روشنی میں پولیس نے دھرنے کے مظاہرین سے نمٹنے کے لیے کھانے پینے کی سپلائی بند کرنے کے لئے کینٹینرز کے ذریعے دھرنے کے شرکا ء کے راستے بند کرنے شروع کر دئیے ہیں ۔ پولیس ذرائع کے مطابق دھرنے کے آس پاس موجود کھانے پینے کے سٹالز بھی بند کروائے جائیں گے ۔دھرنے کی جانب جانے والے تمام را مکمل طور پر بند کر دئیے گئے ہیں ۔راستوں میں مزید کنٹینرز بھی لگا دئیے گئے ہیں ۔دریں اثناء اسلام آباد انتظامیہ نے فیض آباد دھرنے سے نمٹنے کے لیے حکمت عملی تیار کر لی ہے، اس سلسلے میں پولیس، سی ڈی اے اور اسلام آباد انتظامیہ کا مشترکہ اجلاس ہوا، اجلاس میں فیصلہ ہوا کہ دھرنا کے اطراف میں موجود تمام لائٹس بند کر دی جائیں گی، آئی ایٹ چوک سے سوہان چوک تک تمام لائٹس بند کی جائیں گی، آئی ایٹ کے رہائشی علاقے کی سٹریٹ لائٹس بند کی جائیں گی اس سلسلے میں سی ڈی اے نے متعلقہ محکموں کو رات گئے تک الرٹ رہنے کی ہدایات دی ہیں۔