counter easy hit

آسٹریلوی اسپیڈ اسٹار شان ٹیٹ نے کرکٹ کو خیرباد کہہ دیا

سڈنی: آسٹریلوی فاسٹ بولر شان ٹیٹ نے ہر قسم کی کرکٹ سے ریٹائر ہونے کا اعلان کر دیا۔

Australian speed star Shaun Tait to say goodbye cricket

Australian speed star Shaun Tait to say goodbye cricket

34 سالہ پیسر نے مسابقتی کرکٹ میں اپنا آخری میچ بگ بیش 2016-17 میں ہوبارٹ ہوریکنز کی جانب سے سڈنی تھنڈرز کے خلاف کھیلا تھا۔ انجریز سے بھرپور کیریئر کے اختتام پر انہوں نے کہا کہ مزید چند سال کرکٹ کھیلنا چاہتا تھا لیکن کھیل تیز تر ہو رہا ہے اور نوجوان ٹیلنٹ کے ساتھ مقابلہ مشکل محسوس ہو رہا ہے، میری فارم بھی ٹھیک نہیں تو اس صورت میں سرجری کروا کر کھیلنے کا رسک بھی نہیں لے سکتا، میرے خیال سے جب آپ فیلڈ میں اتنا وقت نہیں گزار رہے جتنا گزارنا چاہیے تو کرکٹ کو خیرباد کہہ دینا ہی بہتر ہے۔ پیسر نے ٹیسٹ کیریئر کا آغاز ایشز 2005 میں انگلینڈ کیخلاف نوٹنگھم میں کیا لیکن وہ صرف تین ٹیسٹ ہی کھیل پائے جس میں انہوں نے 5 وکٹیں حاصل کیں۔ ون ڈے انٹرنیشنلز میں 2007 میں انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو کرنے کے بعد انہوں نے 35 میچز میں 23.56 کی اوسط سے 62 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں جبکہ 21 ٹی ٹوئنٹی میچز میں 28 کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا۔ شان ٹیٹ کو کرکٹ ہسٹری کی تیز ترین گیند کرنے کا اعزاز بھی حاصل ہے، انہوں نے 2010 میں انگلینڈ کے خلاف 161.1 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند پھینکی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website