counter easy hit

مشن جی ٹی روڈ: نواز شریف کا قافلہ گکھڑ منڈی گجرات پہنچ گیا

مشن جی ٹی روڈ: نواز شریف کا قافلہ گکھڑ منڈی گجرات پہنچ گیا

کارکنوں کی قیادت کے حق میں نعرہ بازی، پھولوں کی پتیاں نچھاور کر کے نواز شریف کے قافلے کا استقبال کیا جا رہا ہے، گوجرانوالہ میں پڑاؤ کے بعد قافلہ لاہور کے لئے روانہ ہوگا، جی ٹی روڈ کے ملحقہ علاقوں میں استقبالی کیمپ قائم کر دیئے گئے۔ جہلم : مشن جی ٹی روڈ کے […]

مدھو بالا کی بہن نے کرینہ کپور سے بڑی خواہش ظاہر کردی

مدھو بالا کی بہن نے کرینہ کپور سے بڑی خواہش ظاہر کردی

ممبئی: بالی ووڈ کی خوبرواداکارہ مدھوبالا کی  چھوٹی بہن مدھر برج نےخواہش ظاہر کی ہے کہ مدھوبالا کی زندگی پر بنائی جانے والی فلم میں کرینہ کپور مرکزی کردار ادا کریں۔ دیومالائی حسن کی مالک بھارتی فلم انڈسٹری کی سدا بہاراداکارہ مدھوبالا کی خوبصورتی کے چرچے بھارت سمیت پوری دنیا میں مشہورہیں، انہیں ’’انڈین وینس‘‘ بھی کہاجاتا ہے […]

گلوکار ہارون کا دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ جاری

گلوکار ہارون کا دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ جاری

کراچی: پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر نامور گلوکار ہارون نے دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔ ملک بھر میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، پاکستان کی گلیاں اور سڑکیں […]

جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک

جنوبی افریقا کا باڈی بلڈر مہارت دکھاتے ہوئے ہلاک

جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والا تن ساز ایک چیمپئن شپ میں مہارت دکھاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق جنوبی افریقا کے باڈی بلڈر سفیسو لنجیلو تھابی جو آئی ایف ایف بی کی 75 کلوگرام کی کیٹیگری میں جونیئر ورلڈ چیمپئن بھی رہے ہیں، گزشتہ روز جنوبی افریقا میں ایک چیمپئن […]

فریال مخدوم نےاپنے اور اینتھنی جوشوا کے درمیان رشتے کی اصلیت بتادی

فریال مخدوم نےاپنے اور اینتھنی جوشوا کے درمیان رشتے کی اصلیت بتادی

لندن: نامور باکسرعامر خان کی اہلیہ فریال مخدوم نے انتھنی جوشوا کو بھیجے جانے والے پیغامات اور عامر خان کو دھوکا دینے کے حوالے سے خاموشی توڑتے ہوئے کہا ہے کہ میرا انتھنی جوشواسے کوئی تعلق نہیں ،سوشل میڈیا پر گزشتہ چند روز سے جاری ڈرامے کیلئے معافی چاہتی ہوں۔ ایک ہفتے قبل پاکستانی نژاد برطانوی باکسر […]

کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد گرفتار، آئی ایس پی آر

کوئٹہ میں سرچ آپریشن کے دوران 31 مشتبہ افراد گرفتار، آئی ایس پی آر

کوئٹہ: ایف سی بلوچستان اور پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرکے  31 مشتبہ افراد کو گرفتار جبکہ ان کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کرلیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق ایف سی بلوچستان اورپولیس نے آپریشن ردالفساد کے تحت کوئٹہ کے مختلف علاقوں کچلاک، کچھی، شہوانی، سریاب، ہزارگنجی، […]

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والی این جی اوز کی نشاندہی کا حکم

سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد پھیلانے والی این جی اوز کی نشاندہی کا حکم

اسلام آباد: ہائی کورٹ نے پی ٹی اے کو سوشل میڈیا پر موجود گستاخانہ مواد پھیلانے کے ایجنڈے پر کام کرنے والی این جی اوز کی نشاندہی کا حکم دیا ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس شوکت عزیزصدیقی نے سوشل میڈیا پر گستاخانہ مواد کی تشہیر سے متعلق مقدمے کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا […]

نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچہ کچل ڈالا

نواز شریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچہ کچل ڈالا

لالہ موسیٰ: جہلم سے لاہور جانے والی ریلی میں نوازشریف کے قافلے میں شامل ایلیٹ فورس کی گاڑی نے 12 سالہ بچے کو کچل ڈالا۔ وزیراعظم کے منصب سے نااہل ہونے والے نوازشریف کی ریلی اب گجرات پہنچ چکی ہے اور ان کے قافلے میں شامل درجنوں گاڑیوں نے اپنے قائد کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔ لالہ […]

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی پہنچیں گے، ذرائع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل کراچی پہنچیں گے، ذرائع

وزیراعظم شاہد خاقان عباسی وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے کے بعد کل پہلی مرتبہ کراچی کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے، وزیراعظم مزار قائد پر حاضری دیں گے جب کہ گورنر سندھ سے بھی ملاقات کریں گے۔ ذرائع نے بتایا کہ وزیراعظم […]

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی میں دھماکا، 3 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی

باجوڑ ایجنسی کی تحصیل ناواگئی میں دھماکے سے 3 افراد جاں بحق اور 25 زخمی ہوگئے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق باجوڑ ایجنسی کی تحویل ناواگئی کے علاقے چہارمنگ میں دھماکا ریموٹ کنٹرول تھا جو سڑک کنارے نصب بم کے ذریعے کیا گیا جب کہ جس جگہ دھماکا ہوا وہاں قریب ٹرک بھی موجود تھا۔ مقامی […]

طاہرالقادری کا 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان

طاہرالقادری کا 16 اگست کو مال روڈ پر دھرنے کا اعلان

پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری نے 16 اگست کو مال رود پر دھرنے کا اعلان کردیا۔ طاہرالقادری نے لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے دھرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ 16 اگست کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا کی بیوائیں مال روڈ پر آئیں گی اور مجھے ان سے اظہار یکجہتی […]

عوام کے ووٹ کو روندا گیا اس کی کوئی وقعت نہیں، نوازشریف

عوام کے ووٹ کو روندا گیا اس کی کوئی وقعت نہیں، نوازشریف

سابق وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ عوام کو ووٹ کو روندا گیا ہے اور اس کی کوئی وقعت نہیں۔ گجرات میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے نوازشریف نے کہا کہ میری اپیل عوام کی عدالت میں ہے، نوازشریف آپ کی عدالت میں حاضر ہے، اللہ دیکھ رہا ہے جو کچھ نوازشریف کے ساتھ ہورہا […]

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی

زرمبادلہ کے ذخائر میں 27 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کمی

گزشتہ ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں اور دیگر مد میں ادائیگیوں کے باعث زرمبادلہ کے ذخائر میں27 کروڑ 94 لاکھ ڈالرز کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق 4 اگست کو ختم ہونے والے ہفتے پر زر مبادلہ کے ذخائر 20 ارب 37 لاکھ ڈالرز کی سطح پر ریکارڈ کئے […]

پاکستان کی مدر ٹریسا ، جس نے خدمت اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی

پاکستان کی مدر ٹریسا ، جس نے خدمت اور قربانی کی اعلیٰ ترین مثال قائم کی

 یہ خاتون جرمنی کے شہر لائزگ کی رھنے والی تھی۔پیشے کے لحاظ سے یہ ڈاکٹر تھیں۔سن 1958ء کی بات ھے اس خاتون نے 30 سال  کی عمر میں پاکستان میں کوڑھ (جزام) کے مریضوں کے بارے میں ایک فلم دیکھی‘ کوڑھ اچھوت مرضہے جس میں مریض کا جسم گلنا شروع ہو جاتا ہے‘ جسم میں […]

کپاس کے پیداواری ہدف میں 14 لاکھ 40 ہزار بیلز کی کمی

کپاس کے پیداواری ہدف میں 14 لاکھ 40 ہزار بیلز کی کمی

1 کروڑ 26 لاکھ بیلز کا نیا ہدف مقرر، مزید کمی کا خدشہ ہے :چیئرمین کاٹن جنرز فورم احسان الحق کی گفتگو کراچی: پنجاب اور سندھ میں گزشتہ سال کے مقابلے میں زیادہ رقبے پر کپاس کاشت ہونے کے دعوؤں کے باوجود کاٹن کراپ اسسمنٹ کمیٹی (سی سی اے سی) نے گزشتہ روز اپنے پہلے […]

بدعنوانی میں ملوث شخصیات اور افسروں نے سکھ کا سانس لیا

بدعنوانی میں ملوث شخصیات اور افسروں نے سکھ کا سانس لیا

گریڈ 18 سے اوپر کے افسر کے عملے کیخلاف کارروائی نہیں ہوتی ، صوبائی اینٹی کرپشن ماتحت ملازمین کیخلاف کارروائی کرتا ہے افسر نظر نہیں آتا : ماہرین کراچی: سندھ میں نیب کا کردار صوبائی اداروں میں ختم ، کرپشن میں ملوث اہم شخصیات اور افسران نے سکھ کا سانس لے لیا ، ماتحت عملہ […]

این 120 ضمنی انتخاب؛ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع

این 120 ضمنی انتخاب؛ کلثوم نواز اور یاسمین راشد کے کاغذات نامزدگی جمع

سابق وزیراعظم نواز شریف کی نااہلی کے بعد خالی ہونے والی قومی اسمبلی کی نشست پر مسلم لیگ (ن) کی جانب سے کلثوم نواز اور تحریک انصاف کی یاسمین راشد نے کاغذات نامزدگی جمع کرادیے۔ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 120 کے ضمنی انتخاب کے لئے کاغذات نامزدگی جمع کرائے جارہے ہیں اور اب […]

پاکستانی اداکار فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے

پاکستانی اداکار فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ کی تعریفوں کے پل باندھنے لگے

حال ہی میں ریلیز ہونے والی شاہ رخ خان کی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل کو بھارتی شائقین کی جانب سے تو کچھ زیادہ پسند نہیں کیا گیا البتہ پاکستانی ستاروں نے فلم کی تعریفوں کے پل باندھنا شروع کردیے۔ ہدایت کار امتیاز علی کی فلم ‘جب ہیری میٹ سیجل’ میں بالی وڈ کے کنگ […]

چین کا امریکا کو شمالی کوریا پر حملے میں پہل سے روکنے کا فیصلہ

چین کا امریکا کو شمالی کوریا پر حملے میں پہل سے روکنے کا فیصلہ

بیجنگ: چینی سرکاری اخبار کے مطابق، جنگ کی صورت میں اگر شمالی کوریا نے امریکا پر حملہ کیا تو چین غیر جانبدار رہے گا لیکن اگر امریکا نے پہل کرتے ہوئے شمالی کوریا پر چڑھائی کرکے وہاں حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش کی تو پھر چین اسے روکے گا۔ یہ خبر گزشتہ روز امریکی صدر […]

تمام آئینی اداروں کو پارلیمان کی عزت کرنا ہوگی، مریم اورنگزیب

تمام آئینی اداروں کو پارلیمان کی عزت کرنا ہوگی، مریم اورنگزیب

اسلام آباد: وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ  پارلیمنٹ ملک کا سب سے زیادہ خود مختار ادارہ ہوتا ہے لہذا تمام آئینی اداروں کو پارلیمان کی عزت کرنا ہوگی۔ اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کے دوران وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ہمیں بچوں میں قومی ترانے سے تعلق پیدا […]

سپلیمنٹری کالم

سپلیمنٹری کالم

دنیائے صحافت کے سینئر اور صاف گو صحافی برادرم احفاظ الرحمن کا کچھ عرصے پہلے موبائل پر ایک پیغام ملا کہ وہ ہمارا انٹرویوکرنا چاہتے ہیں اور اس کام کی ذمے داری انھوں نے رضوان طاہر پر لگائی ہے جو عموماً ایکسپریس کے لیے انٹرویو کرتے رہتے ہیں۔ رضوان طاہر نے ہم سے رابطہ کیا اور انٹرویو […]

خوشی اور درد و الم کے 70 سال

خوشی اور درد و الم کے 70 سال

یوم آزادی کی تقریبات سے مجھے وہ دن یاد آ جاتے ہیں جو میں نے اپنے آبائی شہر سیالکوٹ میں بسر کیے۔ قانون کی ڈگری حاصل کرنے کے بعد میں ایک وکیل کے طور پر اپنا کیرئیر شروع کرنا چاہتا تھا لیکن تقسیم نے میرے سارے منصوبوں کو تہہ و بالا کر دیا اور مجھے اس جگہ […]

یہ بت شکنی بت شکنی بت شکنی ہے

یہ بت شکنی بت شکنی بت شکنی ہے

جناب سراج الحق بھی کبھی کبھی کچھ ایسی چھوڑ دیتے ہیں جس پر ہمارا ٹٹوئے تحقیق خود بخود اسٹارٹ ہو جاتا ہے۔ مثلاً اب کے پانامہ پر لوگ کیا کیا نہیں ہانک رہے ہیں اتنی دور دور کی کوڑیاں لائی جا رہی ہیں کہ وہ کوڑیاں راستے سے گھس گھسا کر رائی برابر رہ جاتی […]

بھوک اور خوف کا لباس

بھوک اور خوف کا لباس

ہم ان کے پاس بیٹھ گئے‘ وہ میٹھی نظروں سے ہماری طرف دیکھنے لگے‘ میں اپنے دوستوں کا ترجمان تھا‘ میرے دوست مختلف شعبوں سے تعلق رکھتے تھے‘ یہ بزنس مین بھی تھے‘ تاجر بھی‘ سیاستدان بھی‘ کھلاڑی بھی اور لکھاری بھی۔ ان سب کے ذہنوں میں سیکڑوں ہزاروں سوال ابھرتے‘ اٹھتے اور مچلتے تھے‘ یہ ان […]