counter easy hit

مردم شماری: معلومات خفیہ رکھنے کیخلاف پی پی کی درخواست

مردم شماری: معلومات خفیہ رکھنے کیخلاف پی پی کی درخواست

سندھ ہائی کورٹ نے مردم شماری میں معلومات خفیہ رکھنے کے خلاف پیپلز پارٹی کی درخواست کے قابل سماعت ہونے کے لئے فاروق ایچ نائیک کو دلائل دینے کی ہدایت کردی ۔ پی پی رہنما فرحت اللہ بابر اور مولا بخش چانڈیو کی جانب سے بھی درخواست دائر کی گئی ہے،ہائیکورٹ نے وفاق اور سندھ […]

محمد احمد کا تیسرا آپریشن کامیاب،پاکستان زندہ باد کے نعرے

محمد احمد کا تیسرا آپریشن کامیاب،پاکستان زندہ باد کے نعرے

لاڑکانہ کیڈٹ کالج میں مبینہ تشدد سے معذور ہونے والا طالب علم محمد احمدبھرپور زندگی کی طرف لوٹنے لگا۔ محمد احمد کا امریکا میں تیسرا کامیاب آپریشن ہوا،اس نے پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے اور پاکستانیوں سے دعا کی اپیل بھی کی۔ والد محمد احمدنے تیسرے آپریشن کے کامیاب ہونے کے حوالے سے بتایا […]

طیبہ تشدد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا خود ٹرائل کرنے کا فیصلہ

طیبہ تشدد کیس: اسلام آباد ہائیکورٹ کا خود ٹرائل کرنے کا فیصلہ

کمسن گھریلو ملازمہ طیبہ پر تشدد کا مقدمہ اسلام آباد ہائی کورٹ میں نئے سرے سے چلے گا ،عدالت نے خود ٹرائل کرنے کا فیصلہ سپریم کورٹ کی ہدایت کی روشنی میں کیا ہے۔ عدالت نے عاصمہ جہانگیر کی ٹرائل ہائی کورٹ میں چلانے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کہا کہ درخواست گزار متاثرہ فریق […]

اسپاٹ فکسنگ:پی سی بی ٹریبونل آج تحقیقات شروع کرے گا

اسپاٹ فکسنگ:پی سی بی ٹریبونل آج تحقیقات شروع کرے گا

اسپاٹ فکسنگ پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے تحقیقاتی ٹریبونل کی کارروائی کا آغازآج ہورہا ہے۔شرجیل خان اور خالد لطیف اپنے خلاف لگائے گئے الزامات کا جواب دیں گے۔ پی سی بی کے ٹریبونل میں جسٹس ریٹائرڈ اصغر حیدر ، سابق چیئرمین توقیر ضیا اور سابق کپتان وسیم باری شامل ہیں ۔ رکٹ بورڈ بھی معطل […]

یوم پاکستان: قوم کراچی سے خیبر تک وطن کی محبت سے سرشار، شہر شہر تقریبات

یوم پاکستان: قوم کراچی سے خیبر تک وطن کی محبت سے سرشار، شہر شہر تقریبات

شہر شہر قریہ قریہ یوم پاکستان کا جشن منایا جا رہا ہے، 23 مارچ کے حوالے سے تقاریب کا انعقاد کیا گیا جبکہ وطن سے اظہار محبت کیلئے ریلیاں بھی نکالی گئیں۔ لاہور: بہاولپور کے نور محل میں یوم پاکستان کی تقریب منعقد کی گئی۔ اس موقع پر ایئرفورس کے ہیلی کاپٹرز اور طیاروں نے […]

لندن حملہ دنیا بھر کے آزاد عوام پر حملہ تھا، برطانوی وزیراعظم

لندن حملہ دنیا بھر کے آزاد عوام پر حملہ تھا، برطانوی وزیراعظم

لندن: برطانوی وزیراعظم تھریسامے کا کہنا ہے کہ برطانوی پارلیمنٹ کے باہر ویسٹ منسٹر کے پل پر دہشتگردی کا واقعہ آزاد لوگوں کے خلاف حملہ تھا لیکن دہشت گرد جان لیں ہم ان سے نہیں ڈرتے اور وہ ہمیں کبھی شکست نہیں دے سکتے۔    گزشتہ روز لندن کے ویسٹ منسٹر میں ہونے والے واقعے کی پارلیمنٹ […]

پاکستان کے دشمن خبردار رہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

پاکستان کے دشمن خبردار رہیں، آرمی چیف جنرل قمر باجوہ

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل قمر جاوید باوجوہ نے یوم پاکستان کے موقع پر ملک کے دشمن کو بھی خبردار کردیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے 23 مارچ کی کامیاب پریڈ پر قوم کومبارک باد دی اور اس موقع پر کیے گئے […]

کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی جی میٹ

کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، ڈی جی میٹ

ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ کراچی ڈوبنے کی خبریں بے بنیاد ہیں، کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں۔ عالمی یوم موسمیات کے سلسلے میں محکمہ موسمیات میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول نے کہا کہ کراچی کو سمندر سے کوئی خطرہ نہیں، ایک […]

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء کا افتتاح

نیول ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِ شہداء کا افتتاح

نیول ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں یادگارِشہداء کا افتتاح کردیا،پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق پاک بحریہ کے سربراہ ایڈمرل ذکاء اللہ تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے نیول چیف ایڈمرل ذکاءاللہ کا کہنا تھا کہ پاک بحریہ پیشہ ورانہ کارناموں کی قابل فخرتاریخ کی حامل فوج ہے اور اپنےشہداء اور […]

لاہور: واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

لاہور: واہگہ بارڈر، پرچم اتارنے کی پر وقار تقریب

یوم پاکستان کے موقع پر آج لاہور میں واہگہ بارڈر اور قصور کے قریب حسینی بارڈر پر قومی پرچم اتارنے کی پروقار تقاریب منعقد ہوئیں۔ واہگہ بارڈر پر پریڈ کا پنڈال عوام سے کھچاکھچ بھرا ہوا تھا جہاں حاضرین کا جذبہ حب الوطنی عروج پرتھا، ہزاروں شہری پاک افواج کے مختلف دستوں اور بینڈز کی […]

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

آسیہ اندرابی کا سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا انعقاد

دختران ملت کی سربراہ آسیہ اندرابی نے بھارتی حکمرانوں کو چیلنج کرتے ہوئے ایک بار پھر سری نگر میں یوم پاکستان کی تقریب کا اہتمام کرڈالااور ملی نغمے گا کر پاکستان سے اپنی محبت کا اظہار کیا۔ سری نگر میں یوم پاکستان کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب کا اہتمام دختران ملت مقبوضہ […]

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹرز ہی پکڑوانے لگے

اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں کو کرکٹرز ہی پکڑوانے لگے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں مخبروں کا کردار اہم ہوتا جارہا ہے۔ دلچسپ حقیقت یہ ہے کہ مخبری میں کرکٹرز ہی ساتھی کرکٹرز کو پکڑوا رہے ہیں اور ان کے گرد انہی کی مدد سے شکنجہ کسا جارہا ہے۔ پورٹ قاسم کی جانب سے ڈومیسٹک کرکٹ کھیلنے والے آل رائونڈر کامران یونس کو بھی معطلی کا […]

پی سی بی نے 4 کرکٹرز کے 8 اسمارٹ فونز تحویل میں لے لیے

پی سی بی نے 4 کرکٹرز کے 8 اسمارٹ فونز تحویل میں لے لیے

اسپاٹ فکسنگ اسکینڈل میں پاکستان کرکٹ بورڈ اینٹی کرپشن یونٹ نے چار کرکٹرز کے آٹھ مہنگے اسمارٹ فون اپنی تحویل میں لئے ہیں۔ ان موبائل فون کی فرانزک ٹیسٹنگ کے لئے پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیف آپریٹنگ آفیسر سبحان احمد نے گذشتہ ماہ ایف آئی اے کے ڈائریکٹر عثمان انور کو خط تحریر کیا تھا۔ […]

چنیوٹ: ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق

چنیوٹ: ٹریکٹر اور وین میں تصادم، 5افراد جاں بحق

چنیوٹ میں لاہور روڈ پر ہرسہ شیخ کے قریب ٹریفک حادثہ پیش آیا ہے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق ٹریکٹر ٹرالی اور مسافر وین کے درمیان تصادم ہوا ہے، جس میں 5 افراد جاں بحق اور 15 زخمی ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہے کہ مرنیوالوں میں ایک خاتون بھی شامل ہیں۔ریسکیو اور پولیس اہلکاروں نے […]

عالمی رہنماوں کی برطانوی پارلیمنٹ حملہ پر شدید مذمت

عالمی رہنماوں کی برطانوی پارلیمنٹ حملہ پر شدید مذمت

عالمی رہنماوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہردہشت گرد حملے اور ہلاکتوں کی مذمت کرتے ہوئے برطانیہ کے ساتھ یکجہتی کا اظہارکیا ہے۔ امریکا نے برطانیہ کو ہر ممکن امداد کی پیش کش کردی ہے۔ لندن میں پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس نےکہا ہے کہ پاکستان کے عوام اس مشکل وقت میں برطانیہ کے ساتھ […]

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ: بچوں کے جھگڑے میں 2 افراد جاں بحق

سیالکوٹ میں بچوں کے کرکٹ کھیلنے پرہونے والے جھگڑے میں پولیس اہلکار سمیت2 افراد جان سے گئے، جبکہ 2 بچوں اور پولیس افسر سمیت 4 افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ پولیس کے مطابق سیالکوٹ کے علاقے نور آباد میں بچوں کی کرکٹ کے دوران ہونے والے جھگڑے میں بڑے شامل ہوئے، تو ملزم سعید نے اپنے […]

تھائی لینڈ: قسمت کے سکے کھانیوالا کچھوا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

تھائی لینڈ: قسمت کے سکے کھانیوالا کچھوا زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا

تھائی لینڈ میں قسمت کے سکے کھانے والے کچھوے نے اپنی ہی قسمت خراب کرلی۔ ‘پگی بیک’ نامی کچھوے کی کچھ دن قبل کامیاب سرجری کی گئی تھی، جس میں کچھوے کے پیٹ میں موجود 915سکے نکالے گئے تھے ۔؎ سرجری کے باوجودبلڈ پوائزننگ کے وجہ سے زندگی سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ رپورٹ کے مطابق […]

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی: مختلف کارروائیوں میں 6ملزمان گرفتار، اسلحے کا ذخیرہ برآمد

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 3افغان باشندوں سمیت 6ملزمان کوگرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا ہے۔کارروائیاں مومن آباد،جوہرآباد اور شاہ لطیف ٹاون میں کی گئیں تھیں۔ اورنگی ٹاون مومن آباد میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے غیرقانونی طور پر رہائش پذیر2 افغان باشندے راز محمد اور محمد نسیم کو گرفتار کرلیا […]

لندن حملہ: مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات

لندن حملہ: مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات

لندن حملے کے مشتبہ ملزم کی شناحت کے حوالے سے متضاد اطلاعات سامنے آ رہی ہیں ۔ برطانوی میڈیا نے دعویٰ کیا ہے کہ مشتبہ حملہ آور کی شناخت کر لی گئی، جس کا نام پہلے ٹریور بروکس تھا ، بعد میں اس شخص نے مسلمان ہوکر اپنا نام عزادین رکھ لیا تھا۔ ابو عزادین […]

گڈانی میں آئل ریفائنری قائم کریں گے، شاہد خاقان

گڈانی میں آئل ریفائنری قائم کریں گے، شاہد خاقان

وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےکہا ہے کہ گڈانی میں جلد ہی قائم ہونے والی آئل ریفائنری ڈھائی لاکھ بیرل گیلن یومیہ آئل صاف کرے گی،ریفائنری سے مقامی افراد کو روزگار ملےگا۔ وفاقی وزیر پیڑولیم وقدرتی وسائل شاہد خاقان عباسی نےلسبیلہ کے علاقے گڈانی میں آئل ریفائنری کے لئے مجوزہ سائیٹ کا […]

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ کا فلائی پاسٹ

کراچی میں پہلی بار پاک فضائیہ نے یوم پاکستان کے موقع پرفلائی پاسٹ کیا جس میں پاک فضائیہ کے جنگی طیاروں نے حصہ لیا۔ پاک فضائیہ کی جانب سے یوم پاکستان کے موقع پر سی ویو پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔پاکستان ایئرفورس کے پیرا گلائیڈرز نے پیشہ وارانہ مہارت کامظاہرہ کیا۔ مارچ پاسٹ میں4،4جنگی […]

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

یوم پاکستان پر مقبوضہ کشمیر میں کریک ڈاؤن، حریت قیادت نظر بند

سری نگر /  اسلام آباد: مقبوضہ کشمیر میں کٹھ پتلی انتظامیہ نے حریت رہنماؤںکو نئی دہلی جانے اور بھارتی دارلحکومت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں یوم پاکستان کی تقریب میں شرکت سے روکنے کیلیے بڑے پیمانے پر کریک ڈاؤن شروع کیا ہے۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نے حریت رہنماؤں کو 23 مارچ […]

آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے ختم نہیں کیاجاسکتا، پاکستانی ہائی کمشنر

آزادی کی تحریکوں کو وقتی طور پر دبایا جاسکتا ہے ختم نہیں کیاجاسکتا، پاکستانی ہائی کمشنر

نئی دلی: پاکستانی ہائی کمشنر عبدالباسط کا کہنا ہے کہ آزادی کی تحریکوں کووقتی طورپردبایا تو جاسکتا ہے لیکن دائمی طور پر ختم نہیں کیاجاسکتا اس لیے ہمیں یقین ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد ضرور کامیاب ہوگی۔ یوم پاکستان  کے موقع پر بھارت میں پاکستانی ہائی کمیشن میں پرچم کشائی کی تقریب ہوئی جس میں پاکستانی […]

بھارت میں کسانوں کا خودکشی کرنیوالے کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج

بھارت میں کسانوں کا خودکشی کرنیوالے کاشتکاروں کی کھوپڑیوں کے ساتھ احتجاج

دہلی: ریاست تامل ناڈو سے تعلق رکھنے والے کسانوں نے مراعات نہ ملنے کی پاداش میں خود کشی کرنے والے کاشتکاروں کی کھوپڑیاں اٹھاکر احتجاج کررکھا ہے۔ ملکی معیشت کے استحکام، ترقی اور دفاعی بجٹ میں آئے روز اضافہ کرنے کے دعوے کرنے والے حکمرانوں کا بھانڈا تو آئے روز بھارتی فورسز سے تعلق رکھنے والے […]