counter easy hit

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنے کے بعد تجارتی سرگرمیاں بحال

پاک افغان سرحد کھلنے سے پشاور کی فروٹ منڈیوں میں کاروباری سرگرمیاں بحال ہوگئی ہے جبکہ پشاور کی مارکیٹ سے پھلوں کی افغانستان برآمد اور درآمد کا سلسلہ بھی شروع ہوگیا ہے۔ پاک افغان سرحدایک ماہ کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے، جس کے نتیجے میں پشاور کی منڈیوں میں پھلوں کاکاروبار بحال […]

چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے

چین نے سی پیک پر بھارتی اعتراضات مسترد کر دیئے

چین نےپاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کو چاہئے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے ۔ بھارت کو سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض ہے ۔ چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہا ہےکہ بھارت ‘ون بیلٹ ون روڈ […]

اجتماعی قتل: 8 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

اجتماعی قتل: 8 افراد کو قتل کرنیوالا ملزم گرفتار

پھلیلی پولیس نے مقابلے کے دوران 8افراد کے اجتماعی قتل اور شادی سے انکار پر لڑکی کے قتل سمیت سنگین جرائم میں ملوث ملزم زخمی حالت میں گرفتار اور کلاشنکوف برآمد کر لی ہے۔زخمی ملزم کو طبی امداد کیلئے سول اسپتال لایا گیا تھا۔ علاوہ ازیں لطیف آبا د نمبر 11سے قانون نافذ کر نے […]

مکی آرتھر ون ڈے ٹیم کے مزاج میں تبدیلی کیلئے پرامید

مکی آرتھر ون ڈے ٹیم کے مزاج میں تبدیلی کیلئے پرامید

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ اسپاٹ فکسنگ کیس میں شرجیل خان کا نام آنے سے پاکستان کرکٹ کو بڑا اور نا قابل تلافی نقصان ہوا ہے۔ البتہ انہیں امید ہے کہ ون ڈے ٹیم کے مزاج میں نئے کپتان سرفراز احمد کی آمد سے فرق پڑے گا۔ ان […]

بجلی کی پیداوار: کوئلے سے پاور سیکٹر کا خسارہ کم ہوگا، احسن اقبال

بجلی کی پیداوار: کوئلے سے پاور سیکٹر کا خسارہ کم ہوگا، احسن اقبال

گڈانی کنڈ کے مقام پر کوئلے سے چلنے والے حبکو کول پاور پروجیکٹ کے منصوبے کی نقاب کشائی اور سنگِ بنیاد وفاقی وزیر پلاننگ اینڈ کمیشن احسن اقبال نے کیا، جبکہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف اور وزیر اعلی بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری آج اس تقریب میں مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہیں […]

ڈراما فلم ’چرچل‘ کا پہلا ٹریلر جاری

ڈراما فلم ’چرچل‘ کا پہلا ٹریلر جاری

تاریخی واقعے پر مبنی تھرل سے بھرپور برٹش وار ڈرامافلم چرچل کا پہلا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ جوناتھن ٹیپلزکے کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی سابق برطانوی وزیر اعظم ونسٹن چرچل کے ڈی ڈے سے24 گھنٹے قبل اْٹھائے جانے والے تاریخی اقدامات کے گرد گھوم رہی ہے۔ فلم میں چرچل کا […]

ٹیسٹ رینکنگ: جدیجا نمبر ون، پجارا کا دوسری پوزیشن پر قبضہ

ٹیسٹ رینکنگ: جدیجا نمبر ون، پجارا کا دوسری پوزیشن پر قبضہ

آئی سی سی کی جانب سے جاری کردہ نئی ٹیسٹ رینکنگ کے مطابق پاکستان کے اظہر علی اور یونس خان بغیر کھیلے ہی ایک ایک درجہ اوپر آگئے ہیں۔ بھارت کے رویندرا جدیجا نمبر ون بولر بن گئے ہیں، جبکہ بیٹنگ میں اسٹیون اسمتھ بدستور سرفہرست ہے۔ بھارت کے چتیشور پجارا 4درجے ترقی کے ساتھ […]

این آئی سی وی ڈی: دل کی بے ترتیب دھڑکن کے جدید علاج کا آغاز

این آئی سی وی ڈی: دل کی بے ترتیب دھڑکن کے جدید علاج کا آغاز

قومی ادارہ برائے امراض قلب میں بے ترتیب دل کی دھڑکن کا کرایوایبلیشن کے ذریعے جدید علاج شروع کر دیا گیاہے۔ ادارے کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر پروفیسر ندیم قمر کے مطابق جب دل کی دھڑکن بے ترتیب ہوجائے، معمول کی رفتار سے نہ چلے، اس کی ٹائمنگ یا قدرتی ترتیب سے ہٹ کر چلے تو اسے […]

سندھ میں لیز ڈیڈ، سیل ڈیڈ اور سب لیز کے اجرا پر پابندی عائد

سندھ میں لیز ڈیڈ، سیل ڈیڈ اور سب لیز کے اجرا پر پابندی عائد

سندھ ہائی کورٹ نے صوبے بھر میں لیز ڈیڈ، سیل ڈیڈ اور سب لیز کے اجرا پر پابندی لگادی۔ لیز اور سیل ڈیڈ کے لیے سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کا تعمیرات کی تکمیل کا سرٹیفکیٹ لازمی ہوگا ۔ سندھ ہائی کورٹ نے یہ فیصلہ محمود آباد میں چائنا کٹنگ اور غیرقانونی الاٹمنٹ کے خلاف درخواست […]

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج پانی کا عالمی دن

پانی انسان کے لئے زندگی ہے مگرافسوس کہ پانی کوضائع کرکے غفلت کے ہا تھوں انسان اپنی ہی زندگی سے کھیل رہا ہے، اسی صورتحال کو اجاگر کرنے اورپانی کے بچاؤ کے لئے 22 مارچ کودنیا بھرمیں ’’ورلڈ واٹرڈے‘‘ منایا جا رہا ہے۔ اکیس مارچ 1992ء میں برازیل کے شہر ریوڈی جنیرو میں اقوام متحدہ […]

ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت چاہتے ہیں، سرفراز

ورلڈ کپ میں براہ راست شرکت چاہتے ہیں، سرفراز

پاکستان ون ڈے اور ٹی 20کرکٹ ٹیم کے کپتان سرفراز احمد کا کہنا ہے کہ میرے سب سے تعلقات اچھے ہیں۔ ٹیم میں سینئر کھلاڑیوں کی موجودگی سے مجھ پر کوئی دبائو نہیں ہے۔کپتانی یقیناً کسی بھی کھلاڑی کے لیے اعزاز کی بات ہوتی ہے۔ وہ منگل کی شب ویسٹ انڈیز روانگی سے قبل میڈیا […]

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزم گرفتار

کراچی میں پولیس کی کارروائیاں، 7 ملزم گرفتار

کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار جبکہ شیریں جناح کالونی میں گولی لگنے ایک شخص زخمی ہوگیا۔ پولیس نے ناظم آباد سے 4 افغان باشندے گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا، اورنگی ٹاؤن پاکستان بازار میں کارروائی کے دورا ن 2 ملزمان کو پکڑلیاگیا،ملزمان کو رہائشی دستاویزات مکمل نا ہونے […]

شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

شمالی کوریا کا ایٹمی اور میزائل پروگرام جاری رکھنے کا اعلان

شمالی کوریا نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل پروگرام تیز رفتاری سے جاری رکھے گا۔ اسے امریکا کی جانب سے پابندیوں کا کوئی خوف نہیں ہے ۔ یہ بات جنیوا میں تعینات شمالی کوریا کے سفیر نے غیر ملکی خبر ایجنسی سے گفتگو میں کہی ۔ چو یونگ نام کا کہنا […]

دبئی میں پاکستانیوں کی سوا کھرب روپے کی سرمایہ کاری

دبئی میں پاکستانیوں کی سوا کھرب روپے کی سرمایہ کاری

پاکستانی سرمایہ کاروں نے سال دوہزار سولہ کے دوران دبئی میں ساڑھے چار ارب درہم کی سرمایہ کاری کی ۔ یہ انکشاف دبئی لینڈ ڈپارٹمنٹ کے اعداد وشمار سے سامنے آیا ہے ۔ رپورٹ کے مطابق پاکستانیوں نے یہ سرمایہ کاری پراپرٹی کے شعبے میں کی تھی اور دبئی میں سرمایہ کاری کرنے والوں میں […]

موٹاپے و سستی کا شکار نہیں ہونا تو درختوں کے نزدیک رہئے

موٹاپے و سستی کا شکار نہیں ہونا تو درختوں کے نزدیک رہئے

برطانیہ میں ہونے والی ایک نئی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ وہ لوگ جو درختوں اور سرسبز مقامات کے قریب رہتے ہیں انہیں موٹاپے، سستی اور افسردگی دور کرنے والی ادویات پر انحصار نہیں کرنا پڑتا۔ بریڈفورڈ میں ہونے والی تحقیق سے پتہ چلا ہے کہ اسکاٹ لینڈمیں سہولتوں سے محروم لیکن سرسبز علاقے […]

ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات سے منع نہیں کیا، نجم سیٹھی

ایف آئی اے کو اسپاٹ فکسنگ کی تحقیقات سے منع نہیں کیا، نجم سیٹھی

چیئرمین پی ایس ایل نجم سیٹھی کہتے ہیں کھلاڑیوں کے اسپاٹ فکسنگ کیس میں ایف آئی اے کو تحقیقات سے منع نہیں کیا ۔ وہ کرنا چاہتے ہیں تو کرلیں مگر ابھی تک کھلاڑیوں کا جرم ثابت نہیں ہوا ۔ایسی صورت میں فوجداری تحقیقات کیسے ہوں گی؟ ایف آئی اے بکیز کے پیچھے جائے ،انھیں […]

انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے لاکھوں ٹوئیٹر اکاؤنٹس معطل

انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے لاکھوں ٹوئیٹر اکاؤنٹس معطل

ٹوئیٹر نے انتہا پسندی اور تشدد پر اکسانے والے ساڑھے چھ لاکھ اکاؤنٹس معطل کردیے ہیں۔ ٹوئیٹر انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ایسے اکاؤنٹس کی معطلی کا عمل دوہزار پندرہ کے وسط سے شروع کیا گیا تھا ۔ اس دوران 6لاکھ 36ہزار اکاونٹس معطل کیے گئے جبکہ سال 2016 کے آخری چھ ماہ کے دوران […]

تیرہ سال میں نیب میں 273 افسران کیخلاف ضابطہ تعیناتی اور ترقی

تیرہ سال میں نیب میں 273 افسران کیخلاف ضابطہ تعیناتی اور ترقی

سن 2003 سے 2016 کے دوران نیب میں 273 افسران کی تعیناتیاں اور ترقیاں خلاف ضابطہ کی گئیں ۔ یہ انکشاف اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کی رپورٹ میں کیا گیا ہے۔ اسٹیبلشمنٹ ڈویژن نے نیب میں تعیناتیوں، ترقیوں اورڈیپوٹیشن پر لیے افسران سے متعلق رپورٹ تیار کر لی۔ نیب میں گریڈ16تا گریڈ 21 کے 1719 افسران کی […]

پاک چین اقتصادی راہداری پر کام جاری رہے گا، چین

پاک چین اقتصادی راہداری پر کام جاری رہے گا، چین

چین نے پاک چین اقتصادی راہداری پر بھارت کے اعتراضات مسترد کر دیئے ، کہا بھارت کو چاہیے کہ اقتصادی راہداری کے حوالے سے عملی سوچ اپنائے ۔ بھارت کو سی پیک کے آزاد کشمیر سے گزرنے پر اعتراض ہے ۔چینی وزارت خارجہ کی ترجمان نے بریفنگ میں کہاکہ بھارت ‘ون بیلٹ ون روڈ پروجیکٹ […]

سعید اجمل کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

سعید اجمل کا اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ

ٹیسٹ کرکٹر سعید اجمل نے بھی اسپاٹ فکسنگ میں ملوث کھلاڑیوں پر تاحیات پابندی کا مطالبہ کردیا ہے۔ سعید اجمل نے کہا کہ 2010 کے بعد تین سال تک ٹیم پرفکسر فکسر کی آوازیں کسی گئیں ، بڑی مشکل سے امیج بہتر کیا تھا۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 48

شکاگو: چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن

شکاگو: چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن

امریکا کے شہر شکاگو کے ایک اسپتال میں چار ٹانگوں والی بچی کا کامیاب آپریشن کردیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق مغربی افریقی ملک آئیوری کوسٹ سے تعلق رکھنے والی 10 ماہ کی بچی کی پیدائش کے وقت چار ٹانگیں تھیں اور دو ریڑھ کی ہڈیاں تھیں ، جس کی وجہ سے اس کی […]

یوم پاکستان بھر پور قومی جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل

یوم پاکستان بھر پور قومی جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل

23 مارچ کو یوم پاکستان بھرپورقومی جذبے سے منانے کیلئے تیاریاں مکمل ہو چکی ہیں۔اسلام آباد کے شکرپڑیاں پریڈ ایونیو میں روایتی فوجی پریڈ ہوگی، اس بار پریڈ میں چین، سعودی عرب اور ترک فوج کے دستے بھی شرکت کریں گے جبکہ جنوبی افریقہ کی فوج کے سربراہ بھی مہمانوں میں شامل ہوں گے۔ یوم […]

پنجاب یونیورسٹی آج معمول کے مطابق کھل گئی

پنجاب یونیورسٹی آج معمول کے مطابق کھل گئی

پنجاب یونیورسٹی گزشتہ روز لڑائی اور کشیدگی کے بعد آج معمول کے مطابق کھل گئی ہے جبکہ طلبا اور طالبات کی بہت کم تعداد یونیورسٹی پہنچی رہی ہے۔ گذشتہ روز طلبہ کے دو گروپوں میں لڑائی، تشدد اور گرفتاریوں کے باعث سارا دن ہنگامہ رہا ۔ ہنگامہ آرائی میں اٹھارہ طالب علم زخمی ہوگئے تھے۔ […]

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا تھیٹر میوزک میلہ

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس کا تھیٹر میوزک میلہ

نیشنل اکیڈمی آف پرفارمنگ آرٹس (ناپا)کا تھیٹر میوزک میلہ جاری ہے ۔ بین الاقوامی فیسٹیول میں پہلی مرتبہ فلسطینی فنکار بھی اپنے جوہر دکھا رہے ہیں ۔ 16 مارچ سے شروع ہونے والےچھٹے سالانہ میلے کی سب سے خاص بات اس برس پہلے مرتبہ اس میں فلسطینی فنکاروں کی شرکت ہے۔ ’ریٹرن ٹو فلسطین‘ کے […]