counter easy hit

پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

پاک فوج کا ملک بھر میں آپریشن ’’رد الفساد‘‘ شروع کرنے کا اعلان

راولپنڈی: پاک فوج نے دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے کے لیے ملک بھر میں ’’رد الفساد‘‘ کے نام سے آپریشن شروع کرنے کا اعلان کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل آصف غفور کے مطابق پاک فوج کا اعلیٰ سطح کا اجلاس آرمی چیف جنرل […]

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکا، راہگیر جاں بحق

مہمند میں بارودی سرنگ دھماکا، راہگیر جاں بحق

وفاق کے زیر انتظام قبائلی علاقے فاٹا کی مہمند ایجنسی میں بارودی سرنگ کے دھماکے کے نتیجے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ سیکیورٹی ذرائع کے مطابق مہمند ایجنسی کی دور افتادہ تحصیل پنڈیالی کے علاقے دویزئی کنڑہ میں بہادر نامی ایک راہگیر بارودی سرنگ کی زَد میں آگیا اور موقع پر ہی جاں بحق […]

تھینک یو ۔ مسٹر پرائم منسٹر

تھینک یو ۔ مسٹر پرائم منسٹر

دھرتی کی محبت میں پولیس کے کڑیل جوانوں اور دلیر افسروں نے اپنا خون دیکر بڑے قرض اتارے ہیں، شہریوں کی جانیں بچانے کے لیے اپنی جانوں کا نذرانہ دینے سے کوئی بھی گریز نہیں کررہا، کوئی پیچھے نہیں ہٹ رہا۔ اگر ایک مورچے سے شہیدوں کی میّتیں اُٹھائی جاتی ہیں تو چند منٹوں میں […]

دنیا کا سب سے دلچسپ پاگل خانہ

دنیا کا سب سے دلچسپ پاگل خانہ

والیٹر کی سب سے زیادہ دلچسپ کتابوں میں سے ایک ’’مائیکرو میگاس‘‘ ہے جو ہمارے اس گھمنڈ پر طنزکرتی ہے کہ ہم اس جہان میں اہم کردار ادا کرتے ہیں اور زندگی کے کھیل کا اہم کردار ہیں۔ قصہ اس میں یہ ہے کہ کلب الجبار کا ایک باشندہ مائیکرو میگاس جو پانچ لاکھ فٹ […]

وفاق نے پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی

وفاق نے پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی سمری منظور کر لی

 اسلام آباد: پنجاب حکومت کی منظوری کے بعد وفاقی حکومت نے بھی پنجاب میں رینجرز تعیناتی کی منظوری دے دی ہے۔ یس نیوز کے مطابق وفاقی حکومت نے پنجاب میں رینجرز کو تعینات کرنے کی سمری کی منظوری دے دی ہے جس کا باقاعدہ نوٹیفکیشن بھی جلد جاری کر دیا جائے گا۔ وفاقی حکومت کی منظور […]

تنگی کچہری دھماکا ؛ حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار

تنگی کچہری دھماکا ؛ حملہ آوروں کے 3 مشتبہ سہولت کار گرفتار

چار سدہ: پولیس نے گزشتہ روز تنگی تحصیل کچہری پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے۔ ڈی پی او چارسدہ سہیل خالد کے مطابق پولیس نے گزشتہ روزتنگی تحصیل کچہری پرحملہ کرنے والے دہشت گردوں کے 3 مشتبہ سہولت کاروں کو حراست میں لے لیا ہے، […]

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

خیبر ایجنسی میں پاک فضائیہ کی کارروائی میں 5 دہشت گرد ہلاک، کئی ٹھکانے تباہ

راولپنڈی: پاک فضائیہ کے طیاروں نے خیبر ایجنسی میں شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کر کے 5 دہشت گردوں کو ہلاک اور متعدد زخمی کردیا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پاک فضائیہ کے جیٹ طیاروں نے خیبر ایجنسی میں وادی تیراہ کے علاقے راجگاہ میں شدت پسندوں کے […]

آرمی چیف کی زیر صدارت لاہور میں پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس

آرمی چیف کی زیر صدارت لاہور میں پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیر صدارت پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس آج لاہور میں ہو رہا ہے جس میں پنجاب میں دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کی حکمت عملی سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ پاک فوج کا اعلیٰ سطحی اجلاس آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کی […]

اپینڈکس کا علاج اینٹی بایوٹکس سے ممکن ہے، ماہرین

اپینڈکس کا علاج اینٹی بایوٹکس سے ممکن ہے، ماہرین

لندن: برطانوی ماہرین نے 10 سالہ طبی تحقیقات کا تفصیلی مطالعہ کرنے کے بعد کہا ہے کہ اپینڈکس کا علاج صرف اینٹی بایوٹکس کے ذریعے بھی ممکن ہے اور اس کے لیے مریض کا آپریشن کرنے کی کوئی ضرورت نہیں۔ بڑی آنت کے ساتھ اپینڈکس کہلانے والا ایک عضو موجود ہوتا ہے جو بعض اوقات بچپن […]

خاتون نے آپریشن کراکے اپنا دل ہاتھ میں رکھ لیا

خاتون نے آپریشن کراکے اپنا دل ہاتھ میں رکھ لیا

نیو جرسی: امریکی خاتون کی انوکھی خواہش پر عمل کرتے ہوئے ڈاکٹروں نے تبدیلئ قلب کے آپریشن کے بعد خاتون کا ناکارہ دل ان کے ہاتھوں میں تھمادیا جس کے ساتھ مریضہ نے یادگار تصویریں بھی کھنچوائیں۔ نیو جرسی کی رہائشی خاتون 12 سال کی عمر سے دل کی بیماری میں مبتلا تھیں جسے ہائپرٹروفک کارڈیومایوپیتھی […]

فلم ’رئیس‘ کی کامیابی کے باوجود بھی ماہرہ افسردہ

فلم ’رئیس‘ کی کامیابی کے باوجود بھی ماہرہ افسردہ

ممبئی: بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان کے ساتھ رئیس کے ذریعے بھارتی فلم انڈسٹری میں ڈیبیو کرنے والی پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی پہلی انٹری نے ہی بھارت سمیت دیگر ممالک میں کھڑکی توڑ بزبس کیا لیکن اس کے باوجود اداکارہ افسردہ ہیں۔ پاکستانی اداکارہ ماہرہ اور شا ہ رخ کی فلم ’رئیس‘ اپنی […]

نیب کے جواب کے بعد وزیراعظم سے تفتیش کا پہلو زمین کے 6 فٹ نیچے دفن ہوگیا، سپریم کورٹ

نیب کے جواب کے بعد وزیراعظم سے تفتیش کا پہلو زمین کے 6 فٹ نیچے دفن ہوگیا، سپریم کورٹ

 اسلام آباد: سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت کے دوران جسٹس عظمت سعید نے ریمارکس دیئے کہ نیب کے جواب کے بعد وزیراعظم سے تفتیش کا پہلو زمین کے 6 فٹ نیچے دفن ہوگیا ہے۔ سپریم کورٹ میں پاناما کیس کی سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 5 رکنی بینچ کررہا ہے، سماعت کے […]

پنجاب میں رینجرز آپریشن کی اجازت مگر دہشتگردی کے ذرائع کو کنٹرول نہ کرنے دینے اور طریقہ کار خود طے کرنے کا کہہ کر پنجاب حکومت نے اپنی منافقانہ پالیسی جاری رکھی، ظہیر ستی، پیپلزپارٹی فرانس

پنجاب میں رینجرز آپریشن کی اجازت مگر دہشتگردی کے ذرائع کو کنٹرول نہ کرنے دینے اور طریقہ کار خود طے کرنے کا کہہ کر پنجاب حکومت نے اپنی منافقانہ پالیسی جاری رکھی، ظہیر ستی، پیپلزپارٹی فرانس

پنجاب میں رینجرز آپریشن کی اجازت مگر دہشتگردی کے ذرائع کو کنٹرول نہ کرنے دینے اور طریقہ کار خود طے کرنے کا کہہ کر پنجاب حکومت نے اپنی منافقانہ پالیسی جاری رکھی، ظہیر ستی، پیپلزپارٹی فرانس پیرس(ایس ایم حسنین) سینئر راہنما پاکستان پیپلز پارٹی فرانس ظہیر ستی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ابھی […]

دہشتگردی کے واقعات پر سیاست چمکانا شہیدوں کی تذلیل ہے، عوام کے زخموں پر مرہم کے بجائے طلال چوہدری جیسے گدھ چھوڑے جا رہے ہیں، حکمرانوں کو خدا خوفی کرنی چاہیے۔رانا شاہد ریاض ، پیپلز پارٹی فرانس

دہشتگردی کے واقعات پر سیاست چمکانا شہیدوں کی تذلیل ہے، عوام کے زخموں پر مرہم کے بجائے طلال چوہدری جیسے گدھ چھوڑے جا رہے ہیں، حکمرانوں کو خدا خوفی کرنی چاہیے۔رانا شاہد ریاض ، پیپلز پارٹی فرانس

دہشتگردی کے واقعات پر سیاست چمکانا شہیدوں کی تذلیل ہے، عوام کے زخموں پر مرہم کے بجائے طلال چوہدری جیسے گدھ چھوڑے جا رہے ہیں، حکمرانوں کو خدا خوفی کرنی چاہیے۔رانا شاہد ریاض ، پیپلز پارٹی فرانس پیرس(ایس ایم حسنین) پیپلز پارٹی کے راہنما رانا شاہد ریاض نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت کے نام […]

دہشتگردی کی لہر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جلسے اور ریلیاں روکنے کیلئے تھی ۔اب عالمی اداروں نے بھی کہنا شروع کردیا کہ پنجاب دہشتگردوں کی جنت ہے۔راﺅ عارف ندیم ،پیپلزپارٹی فرانس

دہشتگردی کی لہر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جلسے اور ریلیاں روکنے کیلئے تھی ۔اب عالمی اداروں نے بھی کہنا شروع کردیا کہ پنجاب دہشتگردوں کی جنت ہے۔راﺅ عارف ندیم ،پیپلزپارٹی فرانس

دہشتگردی کی لہر پنجاب میں پیپلز پارٹی کے جلسے اور ریلیاں روکنے کیلئے تھی ۔اب عالمی اداروں نے بھی کہنا شروع کردیا کہ پنجاب دہشتگردوں کی جنت ہے۔راﺅ عارف ندیم ،پیپلزپارٹی فرانس  پیرس(ایس ایم حسنین) پنجاب حکومت رینجرز کو کبھی فری ہینڈ نہیں دے گی جس طرح کراچی میں دیا گیا۔ کیونکہ پنجاب دہشتگردوں کی […]

حیدرآباد میں کریکر حملہ، 24 افراد زخمی

حیدرآباد میں کریکر حملہ، 24 افراد زخمی

حیدرآباد: سندھ کے دوسرے بڑے شہر حیدرآباد میں نامعلوم افراد کی جانب سے کیے گئے کریکر حملے کے نتیجے میں 24 افراد زخمی ہوگئے۔کریکر حملے کا یہ واقعہ چائنا پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے خلاف ہڑتال سے ایک روز قبل ہوا ہے۔کالعدم جئے سندھ متحدہ محاذ (جسمم) نے 20 فروری کو سی پیک کے […]

قبض کی شکایت دور کرنے میں مددگار غذائیں

قبض کی شکایت دور کرنے میں مددگار غذائیں

قبض کی بیماری کا سامنا اکثر افراد کو ہوتا ہے اور انہیں اپنی زندگی اس کی وجہ سے بہت مشکل محسوس ہونے لگتی ہے۔ قبض ذیابیطس جیسے مرض کی بھی ایک بڑی علامت ہوسکتا ہے۔تحقیق کے مطابق ذیابیطس سے ہٹ کر کچھ اقسام کے کینسر لاحق ہونے کی صورت میں بھی قبض کی شکایت اکثر […]

‘امریکی پابندیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے سود مند نہیں’

‘امریکی پابندیاں دہشتگردی کیخلاف جنگ کیلئے سود مند نہیں’

میونخ : وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ مغربی ممالک کی لاتعلق رہنے کی پالیسیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ میں معاون ثابت نہیں ہوں گی اور اس سے صرف دہشت گردی میں اضافہ ہوگا۔ میونخ سکیورٹی کانفرنس میں انتہاپسندی اور دہشت گردی کے خاتمے کے حوالے سے ایک پینل مباحثے میں […]

کاجول نے کرن جوہر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

کاجول نے کرن جوہر کے حوالے سے خاموشی توڑ دی

بولی وڈ کے معروف ڈائریکٹر کرن جوہر گزشتہ دنوں اس وقت سرخیوں کی زینت بنے تھے جب انہوں نے کاجول کے ساتھ اپنی دوستی کے خاتمے کی وجوہات اپنی کتاب بیان کی تھیں۔ اب اس حوالے سے بولی وڈ اداکارہ نے خاموشی توڑ دی ہے۔ایک انٹرویو کے دوران کاجول نے کرن جوہر کے ساتھ چل رہی […]

چیونگم کا زیادہ استعمال نقصان دہ

چیونگم کا زیادہ استعمال نقصان دہ

چیونگم کا استعمال عادت بنالینا صحت کے لیے تباہ کن ثابت ہوسکتا ہے۔یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آئی۔ بھیگنٹم  یونیورسٹی کی تحقیق میں بتایا گیا کہ طویل المعیاد بنیادوں پر لت بن جانے والی چیونگم کا استعمال جسم کو انفیکشنز کے حوالے سے کمزور بنا دیتا ہے۔تحقیق کے مطابق […]

فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے حکومتی کوششیں تیز

فوجی عدالتوں کی بحالی کیلئے حکومتی کوششیں تیز

اسلام آباد: گزشتہ ایک ہفتے کے دوران ملک بھر میں 6 دہشت گرد حملوں میں 100 افراد کی ہلاکت کے بعد حکومت نے فوجی عدالتوں کی بحالی کے لیے کوششیں تیز کردیں۔ اتوار 19 فروری کو قومی اسمبلی کے اسپیکر ایاز صادق اور وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے حزب اختلاف کے پارلیمانی رہنماؤں سے […]

نوکیا 3310 آج بھی لوگوں کی پسند کیوں؟

نوکیا 3310 آج بھی لوگوں کی پسند کیوں؟

خبریں ہیں کہ نوکیا 3310 ایک بار پھر واپس آرہا ہے یا کم از کم بہت جلد متعارف کروا دیا جائے گا۔ آئیکون کا درجہ رکھنے والے اس فون کو رواں ماہ کے آخر میں متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جسے اب کسی نئی شکل میں پیش کیا جائے گا۔ آج کے اسمارٹ فونز […]

دبئی کی ایک اور عجوبہ عمارت زیرتعمیر

دبئی کی ایک اور عجوبہ عمارت زیرتعمیر

دنیا کی پہلی گھومنے والی عمارت 2020 تک دبئی میں تعمیر کی جائے گی۔ ڈائنامک ٹاور ہوٹل نامی اس عمارت کی تعمیر کی منصوبہ بندی 2008 سے کی جارہی ہے جس کا ڈیزائن ڈیوڈ فشر نامی آرکیٹیکٹ نے تیار کیا ہے۔1375 فٹ طویل اس عمارت میں 80 منزلیں ہوں گی اور یہ سب انفرادی طور […]

حنا شاہ نواز قتل: مرکزی ملزم 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

حنا شاہ نواز قتل: مرکزی ملزم 3 ساتھیوں سمیت گرفتار

پشاور: کوہاٹ پولیس نے رواں ماہ کے آغاز میں قتل ہونے والی این جی او ورکر حنا شاہ نواز کے قتل کے مرکزی ملزم کو 3 ساتھیوں سمیت گرفتار کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) کوہاٹ جاوید اقبال نے بتایا کہ مرکزی ملزم ذوالفقار علی بھٹو کو راولپنڈی سے جبکہ قتل میں ملوث اس […]