counter easy hit

صحرائے تھر میں لکڑی کے کوئلے سے ماحول متاثر

صحرائے تھر میں لکڑی کے کوئلے سے ماحول متاثر

صحرائے تھر میں درختوں کی کٹائی اور لکڑی سے کوئلہ بنانے کے کاروبار نے موسم اور ماحول کو بری طرح متاثر کررکھاہے۔ قدرت نے تھر کو بے پناہ قدرتی وسائل سے نوازا ہے ان میں مختلف اقسام کے درخت ،جڑی بوٹیاں اور کئی قسم کی گھاس شامل ہے۔ گزشتہ چند سالوں سے یہاں درختوں کی […]

گرمیوں میں بجلی کے لمبے چوڑے بلوں سے چھٹکارا پائیں

گرمیوں میں بجلی کے لمبے چوڑے بلوں سے چھٹکارا پائیں

گرمیوں میں بجلی کے لمبے چوڑے بل سے اب دل نہ دکھائیں ، کیوں کہ سائنسدانوں نے ایسا مٹیریل تیار کرلیا ہے جو عمارتوں کو ٹھنڈا رکھنے میں مدد دے گا – یہ مٹیریل سورج کی گرمی کے خلاف ٹھنڈی سطح کا کام دیتا ہے اوراس میں بجلی بھی استعمال نہیں ہوتی۔ یونیورسٹی آف کولوراڈو […]

امریکا: تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاون شروع

امریکا: تارکین وطن کے خلاف بڑا کریک ڈاون شروع

امریکامیں دستاویزات نہ رکھنےوالے تارکین وطن کےخلاف بڑاکریک ڈاؤن شروع کر دیا گیا ۔ امریکی میڈیا کے مطابق نیویارک،لاس اینجلس،اٹلانٹا،شکاگو،شمالی اورجنوبی کیرولائنامیںگھروں اوردفاترپرچھاپے مارے گئے جن میں دستاویزات نہ رکھنےوالےسینکڑوں تارکین وطن کو حراست میں لے لیا گیا۔ امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ حراست میں لیےجانے والےامیگرنٹس میں ایسےافرادبھی شامل ہیں جن کاکوئی مجرمانہ […]

مصر میں 35 دن بعد قبر کشائی، میت صحیح سالم نکلی

مصر میں 35 دن بعد قبر کشائی، میت صحیح سالم نکلی

مصر سے ایک انوکھی خبر ملی ہے کہ ایک شخص نے مبینہ طور پر دفن کیے جانے کے پینتیس دن بعد وفات پائی – میڈیا رپورٹس کے مطابق مصر کے صوبے قص کے ایک گاؤں میں 55 سالہ محمد عبدالوہاب کے خاندان کی درخواست پر قبر کشائی کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ عبدالوہاب […]

میری ناک کو مسئلہ نہ بنائیں ، بالکل اصلی ہے، پریانکا چوپڑا

میری ناک کو مسئلہ نہ بنائیں ، بالکل اصلی ہے، پریانکا چوپڑا

بالی وڈ اداکارہ نے ٹی وی شو میں اپنی ناک کے بارے میں پوچھے گئے سوال کا دو ٹوک جواب دے دیا، ان کا کہنا تھ اکہ پریانکا کی ناک کا مسئلہ نہ بنائیں، ان کی ناک اصلی ہے۔ دیسی گرل نے ایک ٹی وی شو میں بتایا کہ فلموں میں آنے سے پہلے جب […]

سفری پابندی، فیصلہ معطل کرنے والے ججوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

سفری پابندی، فیصلہ معطل کرنے والے ججوں کی سیکورٹی بڑھا دی گئی

صدر ٹرمپ کی جانب سے سفری پابندیوں کے فیصلے کو معطل کرنے والے ججوں کی سیکورٹی بڑھادی گئی ۔ امریکی میڈیا کے مطابق سان فرانسسکو کی عدالت کی جانب سےسفری پابندی کے فیصلے کی معطلی کو برقرار رکھنے والے تین ججوں کی سیکورٹی میں اضافہ ، ان ججوں کو ملنے والی دھمکیوں کے بعد کیا […]

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ٹینکر بےقابو، گاڑی میں سوار 5 افراد زخمی

کراچی: یونیورسٹی روڈ پر ٹینکر بےقابو، گاڑی میں سوار 5 افراد زخمی

کراچی میں صفورا چورنگی کے قریب رات گئے یونیورسٹی روڈ پر تیز رفتار ٹینکربےقابو ہوکر گاڑی پر چڑھ دوڑاجس کے نتیجے میں تین خواتین سمیت پانچ افراد زخمی ہوگئے۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں ایک شیر خوار بچہ بھی شامل ہے جنھیں قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا۔ واقعے کے بعد ٹینکر ڈرائیور فرار ہوگیا […]

پانچواں ون ڈے: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دیدی

پانچواں ون ڈے: جنوبی افریقا نے سری لنکا کو 88 رنز سے شکست دیدی

جنوبی افریقہ نے سری لنکا کو 5ایک روزہ میچوں کے آخری میچ میں 88رنز سے شکست دیکر سیریز 0-5سے اپنے نام کرلی ہے۔ اس کے ساتھ لنکن ٹیم کو سیریز میں وائٹ واش کرکے ون ڈے رینکنگ میں پہلی پوزیشن پر آگئی ہے۔ جنوبی افریقہ نے ون ڈے کرکٹ کی تاریخ میں 24ویں مرتبہ اننگز […]

فرانس: چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد

فرانس: چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد

فرانس کے شہر لیل میں سالانہ چاکلیٹ فیشن شو کا انعقاد کیا گیا، جس میں تمام ماڈلز چاکلیٹ سے بنائے گئے لباس زیبِ تن کیے ریمپ پر واک کرتی نظر آئیں۔ سالانہ سلون ڈیو چاکلیٹ میں ڈیزائنرز اور چاکلیٹ تیار کرنے والی کمپنیاں اپنے خیالات اور ڈیزائنز کو چاکلیٹ سے بنے ملبوسات میں نمایاں کرنے […]

پی ایس ایل پر الزامات، میچ فکسنگ کے ماضی پر ایک نظر

پی ایس ایل پر الزامات، میچ فکسنگ کے ماضی پر ایک نظر

دنیا بھر میں دیگر ٹورنامنٹس کی سطح پر پاکستان سپر لیگ بھی میچ فکسنگ کے جراثیم سے آلودہ ہو گئی ہے۔ اپنے وجود میں آنے کے ایک سال بعد ہی انڈین پریمیئر لیگ اور دنیا میں دیگر ٹورنامنٹس کی طرح پی ایس ایل کو میچ فکسنگ الزامات کاسامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ […]

ٹرمپ کا امیگریشن پر نیا حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ

ٹرمپ کا امیگریشن پر نیا حکم نامہ جاری کرنے کا فیصلہ

امریکی صدر نے7 مسلم ملکوں پر پابندی کا حکم نامہ معطل ہونے کے بعد امیگریشن سے متعلق نیا ایگزیکٹو آرڈر جاری کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔ ٹرمپ نے کہا کہ نیا حکم نامہ پیر یا منگل کے روز جاری کیا جاسکتا ہے۔ اپنے ملک کو محفوظ بنانے کے لیے جو ضروری ہوگا وہ کریں گے۔ […]

ایم کیو ایم پاکستان نے 13عہدیداران کی رکنیت ختم کر دی

ایم کیو ایم پاکستان نے 13عہدیداران کی رکنیت ختم کر دی

متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کی رابطہ کمیٹی نے تنظیمی نظم وضبط کی سنگین خلاف ورزی پر لیبر ڈویژن پی آئی اے یونٹ یونائیٹڈ سی بی اے کے 13عہدیداران کو تنظیم کی بنیادی رکنیت سے خارج کردیا ہے۔ ایم کیوایم پاکستان کی جانب سے جاری اعلامیہ میں بتایا گیا ہے بنیادی رکنیت سے خارج ہونے والے […]

اگلا ورلڈ کپ سامنے رکھ کر سرفراز کو کپتان مقرر کیا، شہریار

اگلا ورلڈ کپ سامنے رکھ کر سرفراز کو کپتان مقرر کیا، شہریار

پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین شہریارخان کا کہنا ہے کہ سرفراز احمد کو2019 کے ورلڈ کپ کو سامنے رکھ کر کپتان مقرر کیا گیا ہے۔ ویسٹ انڈیز کے دورے کے لئے پاکستان ٹیم میں ہونے والی تبدیلیاں بھی ورلڈ کپ کی تیاریوں کو سامنے رکھتے ہوئے کی جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ مصباح الحق […]

کراچی: سرسید ٹاون سے 2 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کراچی: سرسید ٹاون سے 2 ملزمان گرفتار، فائرنگ سے 2 افراد زخمی

کراچی کے علاقے سرسید ٹاون سے پولیس نے 2ملزمان کو گرفتار کرلیا، جبکہ مختلف علاقوں میں فائرنگ سے 2افراد زخمی ہوگئے ہیں۔ ایس ایس پی انوسٹی گیشن سینٹرل سمیع اللہ سومرو کے مطابق انوسٹی گیشن پولیس نے خفیہ اطلاع پر سرسیدٹاون میں کارروائی کرتے ہوئے اسٹریٹ کرائم اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 2ملزمان سنی […]

حیدرآباد: شائقین کرکٹ کا شرجیل خان کے حق میں مظاہرہ

حیدرآباد: شائقین کرکٹ کا شرجیل خان کے حق میں مظاہرہ

قومی کرکٹر اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے بیٹسمین شرجیل خان کو پی ایس ایل سے کرپشن کے الزام پر معطل کئے جانے کے خلاف حیدرآباد میں شائقین کرکٹ اور محلہ داروں نے شرجیل خان کے حق میں مظاہرہ کیا ہے۔ شرجیل خان کو پی ایس ایل سے کرپشن کے الزامات پر باہر کئے جانے کی […]

مظفر گڑھ: پولیس کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ: پولیس کارروائی میں 4 ملزمان گرفتار

مظفر گڑھ میں پولیس نے کارروائی کرکے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث 4ملزمان کو گرفتار کرلیا ہے۔ ڈی پی او اویس احمد تھانہ صدر کےعلاقے میں پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی اور گینگ ریپ میں ملوث 3ملزمان گرفتار کیا ہے۔ ملزمان ایک ماہ قبل ڈکیتی اور خاتون سے گینگ ریپ میں ملوث تھے، […]

سال 2017 کا پہلا چاند گرہن شروع ہو گیا

سال 2017 کا پہلا چاند گرہن شروع ہو گیا

پاکستان میں چاند کو گرہن لگنے کا عمل جاری ہے۔ گرہن صبح3 بج کر34 منٹ پر شروع ہوا ہے۔ محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب کا پہلا جزوی چاند گرہن ہوگا، جسے پاکستان میں دیکھا جاسکے گا۔ صبح 5 بجکر44 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج ہوگا، جبکہ […]

نئی اینیمٹیڈ فلم ’دی باس بے بی‘ کا نیا ٹریلر جاری

نئی اینیمٹیڈ فلم ’دی باس بے بی‘ کا نیا ٹریلر جاری

اینیمیٹیڈ فلموں کے دیوانوں کیلئے خوشخبری ہے کہ ہالی وڈ کی نئی تھری ڈی اینیمیٹیڈ کامیڈی فلم ’دی باس بے بی‘ کا نیا ٹریلر جاری کردیا گیا ہے۔ معروف امریکی ناول نگار مارلہ فرازی کی کتاب پر مبنی ٹام میکارتھ کی ہدایتکاری میں بننے والی یہ فلم میں ایک ایسے سات سالہ بچے کی کہانی […]

سرفراز احمد کو ٹیسٹ کی قیادت سونپنے کی تیاریاں

سرفراز احمد کو ٹیسٹ کی قیادت سونپنے کی تیاریاں

جمعے کی صبح چیف سلیکٹر انضمام الحق بند کمرے میں کئی میٹنگز اور اپنا مشن مکمل کرکے دبئی سے لاہور روانہ ہوگئے۔ مشن امپوسیبل میں مصباح الحق کی جگہ سرفراز احمد کو تینوں فارمیٹ کا کپتان مقرر کرنا اہم ترین فیصلہ ہوگا۔ ون ڈے کے بعد سرفراز احمد کو ٹیسٹ ٹیم کا کپتان بنانے کی […]

کے الیکٹرک کا پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام کا آغاز

کے الیکٹرک کا پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام کا آغاز

کے الیکٹرک نے پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن کے تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے۔ کے الیکٹرک نے 220 KVڈبل سرکٹ ٹرانسمیشن لائنز سمیت پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن پر تعمیراتی کام کا آغاز کردیا ہے، جس میں سرمایہ کاری کا تخمینہ  71ملین ڈالر ہے۔ 11ایکڑ رقبے پر محیطKV220 کے پورٹ قاسم گرڈ اسٹیشن کی گرائونڈ بریکنگ […]

موئن جودڑو پر 3 روزہ کانفرنس کا دوسرا روز

موئن جودڑو پر 3 روزہ کانفرنس کا دوسرا روز

لاڑکانہ میں جاری موئن جودڑو پر 3روزہ کانفرنس کے دوسرے روز ماہرین آثار قدیمہ نے مقالے پیش کئے۔ مختلف تہذیبوں کی عکاسی کرتی محفل موسیقی کا انعقاد بھی ہوا۔ 5ہزارسال پرانی تاریخ رکھنے والے موئن جودڑو کے بارے میں سہ روزہ بین الاقوامی کانفرنس موئن جودڑو میں جاری ہے۔ کانفرنس کا افتتاح وزیر اعلی سندھ […]

فیصل آباد پولیس، بسنت پر پابندی، 209 پتنگ باز گرفتار

فیصل آباد پولیس، بسنت پر پابندی، 209 پتنگ باز گرفتار

فیصل آباد میں پولیس بسنت پر پابندی روکنے میں ناکام آسمان پتنگوں سے بھرا رہا ہوائی فائرنگ سے شہر گونجتا رہا۔ افسران کی ڈانٹ ڈپٹ پرپولیس اہلکاروں نے گھروں میں داخل ہو کر209 پتنگ باز پکڑ لیے ہاتھ نہ انے والے پتنگوں بازوں کے والدین در لیے گئے۔ ڈور پھرنے سے دو نوجوان بھی زخمی […]

حیدرآباد ٹیسٹ: بھارت نے بنگلا دیش کیخلاف رنز کے انبار لگادیے

حیدرآباد ٹیسٹ: بھارت نے بنگلا دیش کیخلاف رنز کے انبار لگادیے

بھارتی بیٹنگ پاور نے سیریز کے واحد ٹیسٹ میں ٹائیگرز کے تمام کس بل نکال دیے۔ ہوم سائیڈ نے6 وکٹوں کے نقصان پر 687رنز پر اپنی پہلی اننگز ڈیکلیئر کر دی ہے۔ کپتان ویرات کوہلی نے204 رنز بنائے۔ جواب میں بنگلہ دیش کی ٹیم نے دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک ایک وکٹ کے […]

قلات و بدین میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق

قلات و بدین میں ٹریفک حادثات، 8 افراد جاں بحق

بلوچستان کے ضلع قلات میں مسافر ویگن اور ٹرک میں تصادم کے نتیجے میں6 افراد جان بحق اور4 زخمی ہوگئے، جبکہ سندھ کے ضلع بدین میں بھی ٹرک اور مسافر وین میں ٹکر سے 2افراد جاں بحق اور 16زخمی ہوئے ہیں۔ پولیس کے مطابق قلات میں کوئٹہ کراچی قومی شاہراہ پر تاریکی کے مقام پہ […]