counter easy hit

لاہور میں ’گلگت بلتستان فیوژن فیسٹیول‘ کا آغاز

لاہور میں ’گلگت بلتستان فیوژن فیسٹیول‘ کا آغاز

لاہور میں ’گلگت بلتستان فیوژن فیسٹیول ‘ آج سے شروع ہو گیا ہے ۔ الحمراءہال میں جاری اس فیسٹیول کو والڈسٹی کا اشتراک حاصل ہے ۔ والڈ سٹی اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل کامران لاشاری کا کہنا ہے کہ فیسٹیول سے عوام کو نہ صرف پنجاب اورگلگت بلتستان کی ثقافت کو بیک وقت جاننے کا بھرپور موقع […]

لاہور ہائیکورٹ: 3 سال کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے

لاہور ہائیکورٹ: 3 سال کا بچہ باپ سے لے کر ماں کے حوالے

لاہورہائیکورٹ نے3سال کابچہ باپ سے لےکر ماں کےحوالے کر دیا ،بچے نے ماں کے ساتھ جانےسےانکارکرتے ہوئےاحاطہ عدالت میں چیخ و پکار شروع کر دی۔ لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس عبدالسمیع خان نےسیالکوٹ کی رہائشی نازیہ بی بی کی درخواست کی سماعت کی۔ درخواست گزار کا مؤقف تھا کہ شوہر نے اسے گھر سےنکال کر 3سال کابیٹاعمر […]

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں چھاپے، غیرقانونی اسٹنٹس برآمد

خیبرپختونخوا کے اسپتالوں میں چھاپے، غیرقانونی اسٹنٹس برآمد

پنجاب کے بعد خیبرپختونخوا کے بڑے اسپتالوں میں بھی دل کے امراض میں مبتلا افراد کو چونا لگایا جارہا ہے جہاں پر اب تک بڑے دھڑلے سے مریضوں کو غیرمعیاری ا سٹنٹس لگانے کا کام جاری تھا ۔حکومتی اداروں نے چھاپے مار کردوبڑے اسپتالوں میں اسٹنٹس کے اسٹورسیل کرکے مقدمات درج کرلئے۔ پشاور کے بڑے […]

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

پی ایس ایل میں شرکت کے لیے لاہور قلندرز دبئی پہنچ گئی

پاکستان سپر لیگ میں شرکت کے لیے ٹیم لاہورقلندرز دبئی پہنچ گئی ہے جو ایونٹ میں شرکت کےلیے یو اے ای آنے والی پہلی ٹیم ہے ۔ پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن میں جیت کا عزم لیے لاہور قلندرز کے کھلاڑی دبئی پہنچ گئے ہیں ۔کپتان برینڈن میکلم سمیت دوسرے غیر ملکی کھلاڑیوں کے […]

مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا

مقامی صرافہ بازار میں سونا مہنگا ہوگیا

عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہونے کی وجہ سے مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ قیمت تین سو روپے اضافے سے 50 ہزار دو سو روپے ہوگئی ۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 13 ڈالر مہنگا ہوکر 1211 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا ہے ۔ اس اضافے […]

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی

قومی بچت کی مختلف اسکیموں پر منافع کی شرح بڑھا دی گئی

قومی بچت نے چار مہینوں میں پہلی مرتبہ شرح منافع میں اضافہ کیا ہے۔ ریگولر انکم سرٹیفکیٹ پرمنافع کی شرح 18 بیسز پوائنٹس بڑھا کر6 اعشاریہ 54 فیصد کردی گئی، اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح 6 فیصد کردی گئی۔ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹ پر منافع کی شرح7 اعشاریہ 44 فیصد سے بڑھاکر 54 اعشاریہ […]

کیلیفورنیا یونیورسٹی: ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کیخلاف احتجاج

کیلیفورنیا یونیورسٹی: ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کیخلاف احتجاج

امریکا کی کیلی فورنیا یونیورسٹی میں ٹرمپ کے حامی نیوز ایڈیٹر کے خطاب کے خلاف شدید احتجاج کیا گیا،مظاہرین نے فائر کریکر پھینکے ،آگ لگائی اور کھڑکیوں کے شیشے بھی توڑ ے۔ یونی ورسٹی آف کیلیفورنیا میں دائیں بازوکے ٹرمپ کے حامی نیوزایڈیٹرمائلو یانوپولس کے خطاب کے خلاف احتجاج پرتشدد ہوگیا،مظاہرین نےعمارت کے باہر چوکیوں […]

چین: خاتون نے نئی کار پیڈسٹیرین برج سے ٹکرا دی

چین: خاتون نے نئی کار پیڈسٹیرین برج سے ٹکرا دی

نئی کارخریدنے کی خوشی تھی یااناڑی پن؟چین میں خاتون نے نئی نویلی کار پیڈسٹیرین برج سے ٹکرا دی ۔ جنوبی چین میں خاتون گاڑی خرید کو شوروم سے نکلیں تو سرخ ربن بندھی گاڑی کو گھرتک لے جانا نصیب نہ ہوا اورلگژری گاڑی ایک پیڈسٹیرین برج کی سیڑھیوں میں جا گھسی ۔گاڑی کی مالکن اس […]

شکیرا 40 برس کی ہوگئیں

شکیرا 40 برس کی ہوگئیں

عالمی شہرت یافتہ کولمبین سنگر شکیرا40 برس کی ہوگئیں،شکیرا ازابیل 2فروری  1977کو کولمبیا میں پیدا ہوئیں ۔ ان کے ہسپانوی اور انگریزی زبان میں گائے ہوئے گانوں اور منفرد اسٹائل کی ڈانسنگ نے لوگوں کو ان کی طرف متوجہ ہونے پرمجبور کر دیا۔ فیفاورلڈ کپ 2010کے گانے’’واکا واکا‘‘نے انھیں شہرت کے آسمان پر پہنچا دیا۔ […]

سندھ کے نئے گورنر آج حلف اُٹھائیں گے

سندھ کے نئے گورنر آج حلف اُٹھائیں گے

سندھ کے نئے گورنرآج سہ پہر عہدے کا حلف اٹھائیں گے ۔ تاہم محمد زبیرابھی گورنر ہاؤس میں رہائش اختیار نہیں کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق نامزدگورنرسندھ محمدزبیرکی تقریب حلف برداری آج سوا4 بجے ہوگی، تقریب میں ایک ہزار مہمانوں کو مدعو کیا گیا ہے۔ سندھ کے نئے گورنر محمد زبیر نے حلف برداری […]

رومانیا: 50 لاکھ روپے سے کم کی کرپشن پر کوئی سزا نہیں

رومانیا: 50 لاکھ روپے سے کم کی کرپشن پر کوئی سزا نہیں

رومانیا کی حکومت نے انوکھا اقدام کیا ہے ۔ چوالیس ہزاریورو یعنی تقریباً50لاکھ  پاکستانی روپے سے کم کی کرپشن پر کوئی سزا نہیں ہوگی۔ رومانیاکےدارالحکومت بخارسٹ میں عوام کا انسداد بدعنوانی کے قانون میں نرمی کےخلاف مظاہرہ کیا، 2 لاکھ سے زائد مظاہرین کرپشن سےمتعلق نئےقانون کےخلاف سڑکوں پرنکل آئے۔ مظاہرین کی مختلف علاقوں میں […]

لیاری گینگ وار کمانڈر کی موجودگی پر کارروائی کی گئی، سندھ رینجرز

لیاری گینگ وار کمانڈر کی موجودگی پر کارروائی کی گئی، سندھ رینجرز

سندھ رینجرز کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر لیاری گینگ وار کمانڈر کی موجودگی پر کارروائی کی گئی ۔ دہشتگردوں نےرینجرز کو دیکھتے ہی شدید مزاحمت کی جو35 منٹ تک جاری رہی ۔ ترجمان کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں لیاری گینگ وار کا انتہائی مطلوب اور بدنام زمانہ دہشت گرد […]

ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ایک اور جارحانہ اقدام کی تیاری

ٹرمپ کی مسلمانوں کیخلاف ایک اور جارحانہ اقدام کی تیاری

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ مسلمانوں کے خلاف ایک اورجارحانہ اقدام کرنے کی تیاری کررہے ہیں ۔’’ انسداد پُرتشدد شدت پسندی‘‘ پروگرام کا نام بدل کر’’انسداد اسلامی شدت پسندی‘‘ رکھنے کا منصوبہ بنایا جارہا ہے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی انتخابی مہم میں کیے گئے ایک اوروعدے کو پورا کرنے کےلیے’’انسداد شدت پسندی’’پروگرام کوصرف اورصرف […]

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی: ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ، ایک شخص ہلاک

کراچی کے علاقے ڈیفنس فیز 6 میں گاڑی پر فائرنگ سے ایک شخص ہلاک ہوگیا، پولیس کا کہنا ہے کہ مقتول بنگلے میں ڈرائیور تھا، معاملہ ذاتی دشمنی کا لگتا ہے۔ نرسری کے قریب گیسٹ ہائوس میں پاکستانی نژاد امریکی شخص مردہ حالت میں پایا گیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ حتمی وجہ پوسٹ […]

نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے عہدے کا حلف اٹھالیا

نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے عہدے کا حلف اٹھالیا

نئے امریکی وزیر خارجہ ریکس ٹلر سن نے اپنے عہدے کا حلف اٹھالیا ہے، ریکس ٹلرسن کی بطور وزیرخارجہ منظوری امریکی سینیٹ نے دی تھی۔ امریکی سینیٹ میں نامزد وزیرخارجہ ریکس ٹلرسن کے حق میں چھپن اورمخالفت میں تینتالیس ووٹ ڈالےگئے تھے۔ غیرملکی خبرایجنسی کے مطابق ریپلکنزکے تمام باون سینیٹرزکے علاوہ تین ڈیموکریٹ اورایک آزاد […]

ڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے باعث خاتون ہلاک

ڈونلڈٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کے باعث خاتون ہلاک

برطانوی میڈیا کا کہنا ہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسی کےباعث ایک خاتون ہلاک ہوگئی، امریکی گرین کارڈ کی حامل75 برس کی خاتون اپنے بیٹے کے پاس عراق گئی تھی۔ برطانوی اخبار کے مطابق خاتون کابیٹا 2003 سے 2008 تک عراق میں امریکی فوج میں خدمات انجام دےچکاہے، حکام نے خاتون کوعراق […]

امریکی قومی سلامتی مشیر پر روسی ٹی وی سے پیسے لینے کا الزام

امریکی قومی سلامتی مشیر پر روسی ٹی وی سے پیسے لینے کا الزام

امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے مشیر قومی سلامتی مائیکل فلن کو روسی ٹی وی سے پروگرام میں شرکت کرنے کے پیسے لینے پرڈیموکریٹس ارکان نے ہدف بنا لیا۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز کا کہنا ہے کہ مائیکل فلن نے روسی صدرکے ساتھ ایک پارٹی میں شرکت کرنے کے لیے آر ٹی، ٹی وی سے پیسے لیے۔ ڈیموکریٹ سینیٹرز […]

سی 130 طیارے سے قطر گھوڑا بھجوانے کی خبر غلط قرار

سی 130 طیارے سے قطر گھوڑا بھجوانے کی خبر غلط قرار

وزیر مملکت برائے اطلاعات مریم اورنگ زیب کا کہنا ہے کہ امیر قطر کوگھوڑا تحفے میں دینے کی خبر بے بنیاد ہے۔ جیو نیوز سے بات چیت میں انھوں نے کہا کہ سی130طیارے کے ذریعے قطر گھوڑا بھجوانے کی خبر من گھڑت ہے، غلط خبر کی سختی سے تردید کرتے ہیں۔ Post Views – پوسٹ […]

لاہور قلندرز کی ٹیم علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دبئی روانہ

لاہور قلندرز کی ٹیم علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دبئی روانہ

لاہورقلندرزکی ٹیم علامہ اقبال ایئرپورٹ سے دبئی کیلئےروانہ ہو گئی، قلندرز کی ٹیم پی ایس ایل کیلئے دبئی جانے والی پہلی ٹیم ہے۔ لاہور قلندرز کے احتجاج کے بعد پی سی بی نے محمدعرفان کا ٹکٹ بھی ٹیم کے ساتھ بک کروا دیا، لاہور قلندرز کی انتظامیہ کےزور دینے پر پی سی بی نےعرفان کےٹکٹ […]

فوج ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے، آرمی چیف

فوج ہمیشہ قوم کی توقعات پر پوری اتری ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ میں 16 بلوچ رجمنٹ کا دورہ کیا، ان کا کہنا تھا کہ پاک فوج نے ہمیشہ تمام چیلنجز کا سامنا کیا اور قوم کی امیدوں پر پورا اتری ہے۔ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سیالکوٹ کینٹ کے دورے میں 16 بلوچ رجمنٹ کے جوانوں […]

ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ٹرین کی بوگی سے 22 ٹن کوئلہ غائب

ساہیوال کول پاور پلانٹ کی ٹرین کی بوگی سے 22 ٹن کوئلہ غائب

کراچی سے ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لئے کوئلہ لے جانے والی ٹرین کی ایک بوگی سے 22 ٹن کوئلہ غائب ہو گیا، چینی حکام کی نشاندہی پر محکمہ ریلوے نے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ ساہیوال کول پاور پلانٹ کے لیے کوئلہ لے جانے والی چین کی دوسری اسپیشل ٹرین، 18 بوگیاں […]

کراچی : فیڈرل بی ایریا میں رینجرز کی کارروائی ،اسلحہ برآمد

کراچی : فیڈرل بی ایریا میں رینجرز کی کارروائی ،اسلحہ برآمد

کراچی کے علاقے فیڈرل بی ایریا میں کارروائی کرتے ہوئے رینجرز نے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا ، ترجمان رینجرزکے مطابق اسلحہ کا تعلق ایم کیو ایم لندن سے ہے۔ ترجمان رینجرز کے مطابق مصدقہ اطلاعات پر یاسین آباد قبرستان میں کارروائی کی گئی جہاں چھپایا گیا بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا، […]

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی بنیاد ڈال دی گئی

برطانیہ کے یورپی یونین سے نکلنے کی بنیاد ڈال دی گئی

برطانیہ کےیورپی یونین سےنکلنےکی بنیادڈال دی گئی،اراکین پارلیمنٹ نے114کےمقابلے میں498ووٹوں سے بریگزٹ بل منظورکرلیا۔ بل پاس ہونے سے یورپی یونین سےعلیحدگی کے پہلےمرحلے کی منظوری مل گئی، بل پاس ہونے سے برطانیہ یورپی یونین سےعلیحدگی کے مذاکرات شروع  کر سکے گا۔ Post Views – پوسٹ کو دیکھا گیا: 41

برطانوی اپوزیشن نے ٹرمپ کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

برطانوی اپوزیشن نے ٹرمپ کا دورہ منسوخ کرنے کا مطالبہ کر دیا

برطانیہ کی اپوزیشن نےٹرمپ کادورہ منسوخ کرنے کامطالبہ کردیا ہے تاہم وزیراعظم تھریسا مے نےکہا ہے کہ برطانیہ کی حکومت ڈونلڈٹرمپ جیسااقدام نہیں کرے گی اور یہ بھی واضح کیا کہ حکومت کوپہلے سے معلوم نہیں تھاکہ ٹرمپ پناہ گزینوں کے معاملےپرکیاپالیسی اپنانےجارہے ہیں۔ انہوں نے اپوزیشن لیڈرجرمی کاربن پر واضح کیا کہ تم مظاہروں […]