counter easy hit

سعودی ماہرین نے معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کرلیا

سعودی ماہرین نے معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کرلیا

سعودی جیالوجیکل سروے سے وابستہ ڈاکٹر زبیر بن عبدالحفیظ نے بتایا کہ ہاتھی کا یہ نایاب دانت ایک قدیمی جھیل کی باقیات سے ملا ہے ریاض: سعودی عرب میں آثار قدیمہ کے ماہرین نے معدوم نسل کے ہاتھی کا دانت دریافت کیاہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق سعودی جیالوجیکل سروے کے ماہرین نے نافود کے […]

دنیا کے سرد ترین گاؤں کے باشندے زندگی کیسے بسر کرتے ہیں؟

دنیا کے سرد ترین گاؤں کے باشندے زندگی کیسے بسر کرتے ہیں؟

اگر آپ یہ سمجھتے ہیں کہ اس وقت آپ جس مقام پر موجود ہیں، وہی دنیا کا سرد ترین مقام ہے، تو روس کے گاؤں اومیاکون کا ایک چکر لگا آئیے کیونکہ وہاں پہنچ کر آپ کی رائے فوراً تبدیل ہو جائے گی۔ لاہور:  برطانوی اخبار ڈیلی میل کے مطابق یہاں جنوری میں اوسط درجۂ […]

بینک ٹرانزیکشن ٹیکس بڑھا کر 0.6 فیصد کردیا گیا

بینک ٹرانزیکشن ٹیکس بڑھا کر 0.6 فیصد کردیا گیا

اسلام آباد: ملک بھر میں بینکوں کی جانب سے نان فائلرز کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشن پرعائد ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.4 فیصد سے بڑھا کر 0.6 فیصد کیے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے نان فائلرز کے لیے بینکنگ ٹرانزیکشن پرعائد کردہ ودہولڈنگ ٹیکس کی رعایتی شرح 0.4 […]

حکومت نے اختلافات پر نیشنل بینک کے صدر کو ہٹا دیا

حکومت نے اختلافات پر نیشنل بینک کے صدر کو ہٹا دیا

لاہور: حکومت نے ملک کے اہم ترین سرکاری مالیاتی ادارے نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کے سربراہ احمد اقبال اشرف سے بعض امور پر اختلافات کے باعث انکی جگہ مسعود کریم شیخ کو نیا سربراہ تعینات کردیا ہے۔ یس نیوز کو موصول ہونیوالے نوٹیفکیشن کے مطابق مسعود کریم شیخ کل (ہفتے کو) اپنے عہدے […]

آسٹریلین اوپن ٹینس: اعصام الحق کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام

آسٹریلین اوپن ٹینس: اعصام الحق کا سفر دوسرے راؤنڈ میں تمام

میلبورن: پاکستانی ٹینس سٹار اعصام الحق کا سفر آسٹریلین اوپن کے دوسرے راؤنڈ میں تمام ہو گیا۔ اعصام اور آسٹرین جرگن میلزر کی جوڑی کو امریکی برائن بیکر اور کروشین نکولامی کٹک نے 6-4 اور 6-3 سے مات دیتے ہوئے ایونٹ سے باہر کر دیا۔ اس سے قبل پاکستانی سٹار اور جرگن میلزر نے پہلے راؤنڈ […]

ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن میں باراک اوباما کی پڑوسن بن گئیں

ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن میں باراک اوباما کی پڑوسن بن گئیں

واشنگٹن: امریکی نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ واشنگٹن میں اوباما کی پڑوسن بن گئیں۔ غیرملکی  میڈیا کے مطابق امریکی منتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑی بیٹی ایوانکا ٹرمپ اور اس کا شوہر جیرڈ کشنر اپنے 3 بچوں کے ساتھ واشنگٹن میں امریکا کی ایک مشہور ترین مسجد کے پڑوس میں سکونت اختیار […]

سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق

سعودی عرب ٹریفک حادثے میں 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق

ریاض: مکہ سے مدینہ آنے والی بس کو پیش آنے والے حادثے کے نتیجے میں 6 پاکستانی نژاد برطانوی معتمرین جاں بحق ہوگئے۔ بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب میں مکہ مکرمہ سے مدینہ منورہ جانے والی بس ٹائر پھٹنے سے حادثے کا شکارہوگئی، ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 2 ماہ کے بچے […]

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد

کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن سے 4 تشدد زدہ لاشیں برآمد

 کراچی: اسٹیل ٹاؤن میں لنک روڈ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں جنہیں شناخت کے لئے قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ یس نیوزکے مطابق کراچی کے علاقے اسٹیل ٹاؤن میں عیسب جوکھیوگوٹھ کے قریب لنک روڈ پرواقع ایک خالی پلاٹ سے 4 افراد کی تشدد زدہ لاشیں ملی ہیں، پولیس نے چاروں […]

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان کے خلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے متعلقہ حکام کو شہر میں اسٹریٹ کرائمز میں ملوث ملزمان اور چوری کی گاڑیوں کی مارکیٹوں میں فروخت روکنے کے لیے کریک ڈاؤن شروع کرنے کا حکم دے دیا ہے۔  کراچی  میں وزیراعلیٰ سندھ  مراد علی شاہ کی زیرصدارت اسٹریٹ کرائم  پر اجلاس ہوا، جس میں چیف سیکریٹری، […]

اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

اسلام آباد میں گیس لیکیج کے باعث دھماکا، 3 افراد جاں بحق

 اسلام آباد: پی ڈبلیو ڈی کالونی میں گیس لیکج کے باعث دھماکے کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق جب کہ 4 زخمی ہوگئے۔ یس نیوزکے مطابق اسلام آباد کی پی ڈبلیوڈی کالونی میں واقع ایک مکان میں گیس لیکیج کی وجہ سے دھماکا ہوگیا۔ دھماکا اس قدرشدید تھا کہ گھرکی چھت اڑگئی جب کہ اطراف […]

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے

واشنگٹن: امریکا کے نومنتخب صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج عہدے کا حلف اٹھائیں گے جس کے لیے وہ واشنگٹن پہنچ گئے ہیں۔ غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ آج مقامی وقت کے مطابق دوپہر 12 بجے کیپٹل ہل کی سیڑھیوں پر چیف جسٹس جان رابرٹس سے امریکا کے 45ویں صدر کے عہدے کا […]

گالم گلوچ کا سلسلہ (ن) لیگ نے شروع کیا، نعیم الحق

گالم گلوچ کا سلسلہ (ن) لیگ نے شروع کیا، نعیم الحق

 اسلام آباد: تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا ہے کہ ہماری جماعت گالم گلوچ کے سخت خلاف ہے یہ سلسلہ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے شروع کیا گیا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے تحریک انصاف کے ترجمان نعیم الحق کا کہنا تھا کہ تحریک انصاف گالم گلوچ کے خلاف […]

سانحہ باچا خان یونیورسٹی؛ برسی کی تقریب میں بد نظمی

سانحہ باچا خان یونیورسٹی؛ برسی کی تقریب میں بد نظمی

چارسدہ: سانحہ باچا خان یونیورسٹی کی پہلی برسی کی تقریب بدظمی کا شکارہوگئی۔ چارسدہ کی باچا خان یونیورسٹی میں گزشتہ برس ہونے والے سانحے کی پہلی برسی کی تقریب جاری تھی کہ طلبا نے شدید احتجاج شروع کردیا۔ طلبا کا کہنا تھا کہ ہم نے برسی کی تقریب میں شرکت کے لئے وزیراعظم، آرمی چیف، وزیراعلیٰ […]

سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا، شیخ رشید

سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت نکلے گا، شیخ رشید

 اسلام آباد: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ اب تو بی بی سی نے بھی کہہ دیا ہے کہ لندن فلیٹ کی مالکہ مریم نواز ہے مجھے قوی امید ہے کہ سپریم کورٹ سے کرپشن کا تابوت ہی نکلے گا۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے عوامی مسلم […]

حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھا رہی ہے، خورشید شاہ

حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھا رہی ہے، خورشید شاہ

سکھر: قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ میں قلابازیاں کھارہی ہے نواز شریف کو اب چاہئے کہ وہ اسمبلی کی مدت 4 سال کرنے کا اعلان کردیں۔ سکھر میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے قائد حزب اختلاف خورشید شاہ کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں جو […]

چیف جسٹس پاکستان کا کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی و تشدد کا نوٹس

چیف جسٹس پاکستان کا کراچی میں کمسن بچی سے زیادتی و تشدد کا نوٹس

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس ثاقب نثارنے کراچی میں گزشتہ روز کمسن بچی کے ساتھ زیادتی اور تشدد کے واقعے کا نوٹس لے لیا ہے۔ یس نیوزکے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان نے گزشتہ روزکراچی میں کورنگی ندی سے تشویشناک حالت میں ملنے والی بچی سے زیادتی اورتشدد کی خبروں پرواقعے کا نوٹس لیا ہے۔ چیف […]

پریانکا کو اذان سے سکون ملتا ہے

پریانکا کو اذان سے سکون ملتا ہے

ممبئی: سوشل میڈیا پراداکارہ پریانکا چوپڑا کی ایک وڈیو نے تہلکہ مچایا ہوا ہے جس میں ایک پریس کانفرنس کے دوران ان کا کہنا تھا کہ انہیں اذان کے وقت کا انتظار رہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب وہ شام کے وقت اپنے گھر کے ٹیرس پر بیٹھتی ہیں تو انہیں بیک وقت ہر جانب […]

پاناما کیس؛ وزیر اعظم کی تقریر اعتراف جرم ہے، وکیل جماعت اسلامی

پاناما کیس؛ وزیر اعظم کی تقریر اعتراف جرم ہے، وکیل جماعت اسلامی

 اسلام آباد: پاناما کیس میں جماعت اسلامی کے وکیل توفیق آصف کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے لندن میں اپنے اثاثے چھپائے اور ان کی تقریر اعتراف جرم ہے۔ پاناما لیکس کیس کی 13 ہویں سماعت جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کے 5 رکنی لارجر بنچ نے کی۔ سماعت کے […]

ایسے شفاف جانور جن کے آرپار دیکھا جاسکے

ایسے شفاف جانور جن کے آرپار دیکھا جاسکے

 لندن: زمینی اور سمندری جانوروں کی لاتعداد اقسام ایسی ہیں جو اپنی پھرتی، دانتوں یا زہر سے اپنا دفاع کرتی ہیں لیکن ایسے خوبصورت جاندار بھی موجود ہیں جو انتہائی شفاف دکھائی دیتےہیں۔ امریکی جریدے سائنٹفک امریکن سے وابستہ ایک لکھاری نے دنیا بھر میں پائے جانے والے ان حیرت انگیز جانوروں کی تفصیل ایک جگہ […]

حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،سراج الحق

حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا کہ حکومت پاناما اسکینڈل میں بری طرح پھنس گئی ہے،حکومت کے پاس اب سچ کے علاوہ کوئی راستہ نہیں۔ سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات کرتے ہوئے سراج الحق نے کہا کہ ہمیں اپنے وکیل پر بھرپور اعتماد ہے، مکمل تیاری کے ساتھ دلائل دے رہے ہیں۔پیر کو […]

آئی سی آئی جے کی معلومات غلط ثابت کریں،کیس واپس لوں گا،شیخ رشید

آئی سی آئی جے کی معلومات غلط ثابت کریں،کیس واپس لوں گا،شیخ رشید

عوامی لیگ کے سربراہ شیخ رشید کہتےہیں کی 20کروڑلوگوں کےدرمیان ایک ہی دن میں 3 دفعہ گول ہوتا ہے،حکومتی وکیل جائیداد ادھر سے ادھر ہونے کے بیانات دیتاہے،آئی سی آئی جے کی معلومات میں تضاد ثابت کردیں،کیس واپس لے لوں گا۔ پاناما پیپرز کی سماعت کے موقع پر عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو میں […]

لندن کے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نااہل ہوگئے، وکیل جماعت اسلامی

لندن کے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نااہل ہوگئے، وکیل جماعت اسلامی

پاناما پیپرز کیس میں جماعت اسلامی کے وکیل نے دلائل دیے کہ لندن کے اثاثے چھپانے پر وزیراعظم نااہل ہوگئے۔ اسمبلی میں تقریر شواہد کے طور پر استعمال ہو سکتی ہے۔ سپریم کورٹ میں پانچ رکنی بینچ نے جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں پاناما پیپرز لیکس کیس کی آج تیرہویں سماعت کی جسے […]

ترقی کا خواب پورا ہونے کے ساتھ مخالفین کی نیندیں حرام ہورہی ہیں، اسحاق ڈار

ترقی کا خواب پورا ہونے کے ساتھ مخالفین کی نیندیں حرام ہورہی ہیں، اسحاق ڈار

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ ملکی ترقی کا خواب پورا ہورہاہے اور مخالفین کی نیندیں اڑرہی ہیں۔گارنٹی ہے یہ 2018 کا الیکشن بھی ہاریں گے۔ پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے تقریباً چالیس فیصد حصص فروخت کرنے کا معاہدہ طے پاگیا اور 32 کروڑ شیئرز کی خرید و فروخت کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔اسٹاک ایکسچینج […]

برطانوی شہری اردو اور پنجابی سیکھیں: نیو کیمبرج پروفیسر

برطانوی شہری اردو اور پنجابی سیکھیں: نیو کیمبرج پروفیسر

نیو کیمبرج کی ایک پروفیسر نے مشورہ دیا ہے کہ برطانوی شہری سماجی قربت کیلئے پولش، اردو اور پنجابی سیکھیں۔ برطانوی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیو کیمبرج کے پروفیسر وینڈی آئرز نے برطانوی شہریوں سے کہا ہے کہ وہ سماجی ہم آہنگی کیلئے علاقائی زبانیں، خصوصاً پولش، اردو اور پنجابی سیکھیں۔پروفیسر وینڈی کا کہنا تھا […]