counter easy hit

پول پٹیاں کھولنے والا فوجی شرابی اورعادی مجرم ہے، بی ایس ایف

پول پٹیاں کھولنے والا فوجی شرابی اورعادی مجرم ہے، بی ایس ایف

نئی دہلی: فیس بک پربھارتی فوجی اہلکاروں کی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے پونچھ ہیڈکوآرٹرتبادلہ کردیا گیا ہے۔فوجی کے الزامات پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے سرحدی نگرانی کرنے والی فورس بی ایس ایف نے کہا ہے کہ تیج بہادر شرابی اور عادی مجرم ہے۔ سرحدی نگرانی کرنے والی فورس بی ایس […]

فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ؛ جے یوآئی (ف) اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کردی

فوجی عدالتوں میں توسیع کا معاملہ؛ جے یوآئی (ف) اور پیپلز پارٹی نے مخالفت کردی

 اسلام آباد: اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی سربراہی میں پارلیمانی جماعتوں کے رہنماؤں کے اجلاس کے دوران جے یوآئی (ف) اور پیپلز پارٹی نے فوجی عدالتوں کی مدت میں توسیع کی مخالفت کردی ہے۔ اسپیکرقومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی زیرصدارت پارلیمانی رہنماؤں کا اجلاس ہوا، اجلاس میں پیپلزپارٹی، پی ٹی آئی، جے یو […]

آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے، وزیراعظم

آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے، وزیراعظم

 اسلام آباد: وزیراعظم نوازشریف کا کہنا ہے کہ بچے ملک کا مستقبل اور معمار ہیں جب کہ آج کے بچے ہم سے 100 گنا زیادہ ملک کی خدمت کریں گے۔ اسلام آباد میں اسکولوں کو نئی بسیں دینے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بچے من کے سچے اور معصوم […]

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ طلب

کراچی سرکلر ریلوے کی زمین پر تجاوزات سے متعلق رپورٹ طلب

 کراچی: وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کمشنر کراچی سے سرکلر ریلوے کی زمینوں پر تجاوزات کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے ایک ہفتے بعد تجاوزات کو ہٹانے کا کام شروع کرنے کی ہدایات دی ہیں۔ سندھ سیکریٹریٹ میں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی سرکلر ریلوے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں وزیر ٹرانسپورٹ […]

سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

سرگودھا میں 85 سالہ شخص نے 70 برس پرانی محبت کو پالیا

سرگودھا: دل ہونا چاہیے جوان عمروں میں کیا رکھا ہے اب سرگودھا کے غلام فرید کو ہی لے لیں جسے 85 سال کی عمرمیں اپنی پہلی محبت یعنی رانی بی بی سے شادی کا موقع ملا تو ہاتھ سے جانے نہ دیا۔ یس نیوزکے مطابق 7 دہائیاں قبل غلام فرید جھاوریاں کی رہائشی رانی بی بی […]

ٹیکسلا میں گھریلو تنازعے پربھانجے کے ہاتھوں خالہ سمیت 6 افراد قتل

ٹیکسلا میں گھریلو تنازعے پربھانجے کے ہاتھوں خالہ سمیت 6 افراد قتل

ٹیکسلا: تھانہ صدر کے علاقے میں گھریلو تنازعے پر گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے 6 افراد کو قتل کردیا گیا ہے جب کہ ایک خاتون کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ یس نیوزکے مطابق ٹیکسلا میں واہ کینٹ کے علاقے لوسر شرفو میں ایک شخص نے گھر میں گھس کر اندھا دھند […]

پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، نعیم الحق

پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے، نعیم الحق

نعیم الحق کا کہنا ہے کہ پاناما کیس کرپشن کے تابوت میں آخری کیل ہے جب کہ امید ہے سپریم کورٹ جلد کیس کا فیصلہ سنائے گی۔ سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ترجمان تحریک انصاف نعیم الحق نے کہا کہ نعیم بخاری نے دلائل مستند طریقے سے ختم کیے اور تمام […]

سپریم کورٹ کے حکم پر طیبہ پاکستان سویٹ ہومز منتقل

سپریم کورٹ کے حکم پر طیبہ پاکستان سویٹ ہومز منتقل

 اسلام آباد: سپریم کورٹ نے ایڈیشنل سیشن جج کے گھر تشدد کا نشانہ بننے والی بچی طیبہ کو پاکستان سویٹ ہومز منتقل کرنے کا حکم دیتے ہوئے بچی کی ولدیت کے تمام دعویداروں کے بیانات قلمبند کرنے کا حکم دیا ہے۔ سپریم کورٹ میں طیبہ تشدد ازخود نوٹس کی سماعت چیف جسٹس ثاقب نثار کی سربراہی […]

پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل مکمل

پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری کے دلائل مکمل

 اسلام آباد: پاناما کیس میں عمران خان کے وکیل نعیم بخاری نے اپنے دلائل مکمل کرلیے ہیں جب کہ عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے اپنے دلائل میں موقف اختیارکیا ہے کہ قطری خط کی حیثیت ٹشو پیپر سے زیادہ نہیں کیونکہ یہ بیان حلفی کے بغیر اور سْنی سنائی باتوں پر مبنی ہے […]

طیبہ تشدد کیس؛ ایڈیشنل سیشن جج کے غنڈوں کا نجی چینل کے رپورٹر پر حملہ

طیبہ تشدد کیس؛ ایڈیشنل سیشن جج کے غنڈوں کا نجی چینل کے رپورٹر پر حملہ

 اسلام آباد: طیبہ تشدد کیس میں نامزد ایڈیشنل سیشن جج راجہ خرم علی خان کے غنڈوں نے نجی چینل کے صحافی پر حمہ کر کے ان سے موبائل فون چھین لیا اور ان کے ساتھ بدتمیزی بھی کی۔ طیبہ تشدد کیس کی سماعت کے بعد جب ایڈیشنل سیشن جج خرم علی خان کی اہلیہ ماہین طفر اپنے […]

ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیر اعظم

ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا، وزیر اعظم

جہلم: وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ ملک کی ترقی کا راستہ روکنے والوں کو جواب دینا پڑے گا تاہم وہ جتنا روکتے رہیں ہم ملک کی خوش حالی کے لیے کام کرتے جائیں گے۔ تاریخی مقام کٹاس راج میں تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جنہوں نے پہلے […]

رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار

رانی مکھرجی بالی ووڈ میں دوبارہ انٹری دینے کے لئے تیار

ممبئی:  رانی مکھرجی اپنی منفرد اداکاری کے باعث بالی ووڈ میں  بہترین اداکارہ کے طورپرجانی جاتی ہیں جس میں ان کی ایک فلم بلیک بھی شامل ہے جس میں انہوں نے خصوصی کردار ادا کیا تھا  تاہم اب وہ نئی آنے والی فلم میں بھی خصوصی کردار ادا کریں گی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی […]

کینگروز کے خلاف سیریز میں فتح، پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا موقع

کینگروز کے خلاف سیریز میں فتح، پاکستان کے لیے ورلڈ کپ میں براہ راست رسائی کا موقع

سڈنی: آسٹریلیا کے خلاف سیریز میں فتح پاکستان کو براہ راست ورلڈ کپ 2019 کے لیے کوالیفائی کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔ آئی سی سی نے آسٹریلیا اور پاکستان جبکہ بھارت اور انگلینڈ کی سیریز سے قبل ون ڈے انٹرنیشنلز میں ٹیموں کی نئی عالمی رینکنگ جاری کر دی ہے۔ گرین شرٹس 89 پوائنٹس کیساتھ […]

سیکیورٹی جائزہ، ویسٹ انڈین آفیشلز پاکستان آئیں گے

سیکیورٹی جائزہ، ویسٹ انڈین آفیشلز پاکستان آئیں گے

ٹرینیڈاڈ: ویسٹ انڈین کرکٹ بورڈ پاکستان میں سیکیورٹی کا جائزہ لینے کیلیے ٹیم تشکیل دیدی، قیادت منیجر آپریشن رولینڈ ہولڈر اور سیکیورٹی کے سربراہ پال سلوو کر ینگے، ٹوئنٹی20سیریز کھیلنے کا فیصلہ مہمان وفد کی رپورٹ دیکھ کرکیا جائے گا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ نے پاکستان سپر لیگ کے فوراً بعد ویسٹ انڈیز کو […]

مہندرا سنگھ دھونی سے ملنے کی خاطرپرستار10 فٹ اونچی جالی سے کود پڑا

مہندرا سنگھ دھونی سے ملنے کی خاطرپرستار10 فٹ اونچی جالی سے کود پڑا

ممبئی: انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود گیا۔ انگلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کے دوران بھارت اے کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی کے پاؤں چھونے کیلیے ایک شائق 10 فٹ اونچی جالیوں سے کود […]

قلم اٹھائے بغیرایک ہی نشست میں اسکیچز بنانے والا مصور

قلم اٹھائے بغیرایک ہی نشست میں اسکیچز بنانے والا مصور

 لندن: برطانیہ کا ایک مصوراپنے فن پرکمال مہارت رکھتا ہے جس کے تحت وہ قلم اٹھائے بغیربہت تیزی سے حیرت انگیز ڈرائنگز بنا سکتا ہے۔ ول اسکوبی نامی اس مصور کے مطابق اسے پہلے پہل ایک مستقل لائن سے اسکیچ بنانے کا خیال کئی برس پہلے آیا اور اب وہ اس کا ماہر ہوچکا ہے۔ لیکن […]

ماہرہ خان کی “رئیس” کی پاکستانی سینما میں ریلیز کیلئے وزیر اعظم کو سمری ارسال

ماہرہ خان کی “رئیس” کی پاکستانی سینما میں ریلیز کیلئے وزیر اعظم کو سمری ارسال

 کراچی: ماہرہ خان اور شاہ رخ خان کی فلم رئیس کو پاکستانی سینما ئوں میں ریلیز کیلئے وزیر اعظم پاکستان کو سمری ارسال کر دی گئی ہے۔ اس سلسلے میں وزیر اعظم سے استدعا کی گئی ہے کہ وہ انڈین فلم جس میں پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان بھی کام کر رہی ہیں اسے 16 جنوری […]

این سی سی اے نے خوش لباس شخصیات کااعلان کردیا

این سی سی اے نے خوش لباس شخصیات کااعلان کردیا

 کراچی: نیشنل کونسل آف کلچرل اینڈ آرٹس  کی جانب سے 46 ویں سالانہ پاکستان میں خوش لباس شخصیات کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے ۔ ایوارڈ جیوری کے فیصلے کے مطابق جن خوش نصیب شخصیات جنھیں بہترین خوش لباسی پر ایوارڈ کا مستحق قرار دیا گیا ہیان میں احسن اقبال وفاقی وزیر اسلام آباد ، […]

فنکارکسی سرحد کا محتاج نہیں، پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ؛ سارہ لورین

فنکارکسی سرحد کا محتاج نہیں، پاکستانیوں نے ہمیشہ اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا ؛ سارہ لورین

لاہور: اداکارہ وماڈل سارہ لورین نے کہا ہے کہ ایک فنکارکسی بھی سرحد کا محتاج نہیں ہوتا۔ پاکستانی فنکاروں، گلوکاروں، شاعروں اورتکنیکاروں کی صلاحیتوں نے ہمیشہ ہی بالی ووڈ کومتاثر کیا ہے۔ بالی ووڈ میں کام کرنے والے اکثرفنکاروں کو تنقید کانشانہ بنایا جاتا ہے اوربلاوجہ انھیں ملک دشمن بھی قراردیدیا جاتا ہے، جوسراسرغلط ہے۔ کیونکہ […]

پاکستانی فلم میں کام کرکے خوش ہوں، سحرش خان

پاکستانی فلم میں کام کرکے خوش ہوں، سحرش خان

 کراچی: نیویارک امریکا میں مس پاکستان کا اعزاز حاصل کرنے والی پاکستانی نژاد اداکارہ ماڈل سحرش خان نے کہا کہ مجھے پاکستانی فلموں میں کام کرکے خوشی ہورہی ہے میرا خاندانی پس منظر پاکستان کی فلم انڈسٹری سے جڑا ہوا ہے صبیحہ خانم، سنتوش کمار فیملی سے میرا تعلق میرے لیے ایک اعزاز ہے۔ نیویارک امریکا […]

302 حادثات اور وزارت ریلوے

302 حادثات اور وزارت ریلوے

میرے کالم کے ’’ٹائٹل‘‘ سے شاید کئی لوگوں کو اختلاف ہو، لیکن اخبارات کے جھوٹے سچے ریکارڈ کے مطابق موجودہ حکومت کے دور میں ٹرین حادثوں کی تعداد 530 ہے لیکن  میں نے سوچا ادھر اُدھر کی ناقابل اعتبار رپورٹ سے بہتر ہے کہ سینیٹ و قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی ہی کی رپورٹ پر […]

ذکر موسم وغیرہ کا

ذکر موسم وغیرہ کا

وادی سون کے پہاڑوں سے اترنے والی سردی جب ہڈیوں کے آر پار گزرنی شروع ہوئی تو میں نے اپنے گاؤں سے بھاگ کر لاہور کا قصد کیا جو اب میرا دوسرا گاؤں ہے لیکن افسوس کہ لاہور نے بھی اپنے اس بیٹے کی نگہداشت سے انکار کر دیا اور وہ سردی جو پہاڑی گاؤں […]

ایک سرکاری عمرے کی رُوداد

ایک سرکاری عمرے کی رُوداد

چند روز پہلے کسی صاحب نے ماضی کے ایک حکمران کی معیّت میں پروٹوکول کے ساتھ عمرہ کرنے اور خانہ کعبہ کے اندر جانے کی کہانی لکھی جسے پڑھکر مجھے بھی ایک سرکاری عمرے کی روداد یاد آگئی ہے۔ 1993 کے ماہِ رمضان کی بات ہے راقم اُسوقت پرائم منسٹر کے ساتھ اسٹاف آفیسر تھا […]

ریاستی نہیں قومی بیانیے کی ضرورت

ریاستی نہیں قومی بیانیے کی ضرورت

یہ 1976 کی جولائی تھی جب اس وقت کے منتخب وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو نے اکیڈمی آف لیٹرز کی بنیاد رکھی۔ وہ دنیا کی تاریخ اور تہذیب سے بخوبی آگاہ تھے اور یہ جانتے تھے کہ علم و ادب قوموں کی بلند پروازی میں کیا کردار ادا کرتے ہیں۔ انھوں نے فرانس کی اکیڈمی آف […]