counter easy hit

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی پول پٹی کھولنے والے اہلکار کا تبادلہ

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی پول پٹی کھولنے والے اہلکار کا تبادلہ

بھارتی بارڈر سیکورٹی فورس کی بدحالی کی پول پٹی کھولنے والے اہلکارکا لائن آف کنٹرول سے تبادلہ کردیا گیا۔ تیج بہادر کہتا ہے ہمت کرکے سچ سنایا ، تحقیقات ہوئیں تو حقیقت سامنے آجائے گی ۔ تیج بہادر نے ویڈیو ہٹانے سے صاف انکار کر دیا۔ بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ نے انکوائری کا […]

قصور:4روزسےلاپتا5 سالہ بچی کی لاش برآمد

قصور:4روزسےلاپتا5 سالہ بچی کی لاش برآمد

قصور میں چار روز سے لاپتا 5 سالہ بچی کی لاش زیر تعمیر مکان سے مل گئی۔ پولیس نے خاتون سمیت 31 مشتبہ افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ شروع کر دی۔ ڈی پی او قصور علی ناصررضوی کہتے ہیں بچی کی لاش 24 گھنٹے پرانی لگتی ہے،ملزم کوجلدگرفتارکرلیں گے۔قصور کی رہائشی 5 […]

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے

یونان میں روسی سفارتکار اپنے اپارٹمنٹ میں مردہ پائے گئے، پولیس کے مطابق بظاہر موت کی کوئی مشکوک وجہ نظر نہیں آتی ہے تاہم تحقیقات جاری ہیں۔ چون سالہ آندرے مالانن روسی سفارتخانے میں قونصلر سیکشن کے سربراہ تھے۔آندرے پیر کی صبح اپنے اپارٹمنٹ کے کمرے میں مردہ حالت میں ملے، وہ اپنے اپارٹمنٹ میں تنہا […]

ممبئی: 62ویں فلم فیئرایوارڈکیلئے فواد خان اور راحت علی نامزد

ممبئی: 62ویں فلم فیئرایوارڈکیلئے فواد خان اور راحت علی نامزد

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق ممبئی میں ہونے والے 62ویں فلم فئیر ایوارڈز کی نامزدگیوں کا اعلان کردیا گیا ہے جس میں فواد خان کو فلم ‘’’کپور اینڈ سنز‘‘میں بہترین معاون اداکار کے طور پر جبکہ معروف گلوکار راحت فتح علی خان کو فلم’’سلطان‘‘کے مشہور گانے ’جگ گھومیا‘کے لئے بہترین گلوکار کے طور پر نامزد […]

گڈانی:جہاز میں آگ سے جاں بحق5افراد کی میتیں پشاورروانہ

گڈانی:جہاز میں آگ سے جاں بحق5افراد کی میتیں پشاورروانہ

گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں ناکارہ جہاز میں آگ لگنے سے جل کر جاں بحق ہونے والے پانچ مزدوروں کی لا شیں کرا چی سے قومی ایئر لائن کی پرواز سے پشاور روانہ کردی گئیں ۔ساتھی مزدور اور لواحقین کہتے ہیں حکومت اور کمپنی نے کوئی مالی مدد نہیں کی۔ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ میں […]

ملک بھر میں جا ری سردی کی شدت برقرار

ملک بھر میں جا ری سردی کی شدت برقرار

برف باری رک گئی ، بارش تھم گئی، لیکن ملک بھر میں سردی کی شدت برقرار ہے،محکمہ موسمیات کے مطابق ملک بھر میں چوبیس گھنٹوں کے دوران موسم سرد خشک رہنے کا امکان ہے ۔ محکمہ موسمیات نے پنجاب ،سندھ اور خیبر پختون خوا کے میدانی علاقوں میں دھند کی پیشگوئی بھی کی ہے۔ملک میں […]

خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان آج متوقع

خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان آج متوقع

پاکستان کرکٹ بورڈکی جانب سے باسط علی کی جگہ پاکستان خواتین کرکٹ ٹیم کے نئے ہیڈ کوچ کا اعلان آج (منگل) متوقع ہے،جبکہ باسط علی کو جونیئر سلیکشن کمیٹی کے سربراہ کی حیثیت سے بحال کئے جانے کا امکان ہے۔ نئے ہیڈ کوچ کے لئے صبیح اظہر اور شاہد انور کے درمیان مقابلہ ہے۔ایسے میںکراچی […]

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سینئر صدارتی مشیر مقرر

ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد سینئر صدارتی مشیر مقرر

نومنتخب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے داماد جیراڈ کشنر کو صدر کا سینئر مشیر مقرر کردیا گیاگا، سی این این نے یہ بات ٹرانزیشن سے منسلک ایک سینئر عہدیدار کے حوالے سے بتائی۔ 35 سالہ ماضی کے تاجر اور موجودہ سیاسی حکمت عملی کے ماہر نے اپنے سسر کی انتخابی مہم میں اہم کردار ادا […]

آسٹریلیا سے شکست غلط سلیکشن کا نتیجہ ہے،سعید اجمل

آسٹریلیا سے شکست غلط سلیکشن کا نتیجہ ہے،سعید اجمل

عالمی شہرت یافتہ آف اسپنرسعید اجمل نے آسٹریلیا کے ہاتھوں ٹیسٹ سیریز میں کلین سوئپ کو غلط سلیکشن کا نتیجہ قرار دیدیا،ان کا کہنا ہے کہ انضمام الحق کی سربراہی میں قومی سلیکشن کمیٹی کو نتائج کی ذمہ داری قبول کرنی چاہیے۔ سعید اجمل کا آسٹریلیا کے ہاتھوں پاکستان کرکٹ ٹیم کی ٹیسٹ سیریز میں […]

الزائمر کی دوا سے دانت دوبارہ نکل سکتے ہیں،ماہرین

الزائمر کی دوا سے دانت دوبارہ نکل سکتے ہیں،ماہرین

سائنسدانوں کی ایک تازہ دریافت کے تحت الزائمر(بیماری)کے علاج کیلئے استعمال ہونے والی دواسے ایسے لوگوں کے دانت دوبارہ نکل آسکتے ہیں جو اس نعمت سے محروم ہوچکے ہوں۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دانت بھروانے کے لئے دندان سازکے پاس جانے کی سوچ کسی شخص کو یکایک خوف میں مبتلا کرسکتا ہے […]

اوم پوری نے موت سے ایک روز قبل فلم کی عکس بندی مکمل کرائی

اوم پوری نے موت سے ایک روز قبل فلم کی عکس بندی مکمل کرائی

بولی وڈ کے آنجہانی اداکار اوم پوری کی آخری فلم ”ٹیوب لائٹ“ ثابت ہوئی ،انہوں نے فلم کی عکس بندی موت سے ایک روز قبل ہی مکمل کرائی۔ بھارتی ذرائع کے مطابق اوم پوری نے اپنی موت سے ایک روز قبل سلمان خان کی فلم ٹیوب لائٹ کے لئے اپنے مناظر کی عکس بندی مکمل […]

تھائی لینڈ میں بدعنوان حکام کو سزائے موت کی تجویز منظور

تھائی لینڈ میں بدعنوان حکام کو سزائے موت کی تجویز منظور

تھائی لینڈ میں بدعنوانی میں ملوث حکام کو سزائے موت دیئے جانے کی تجویز منظور کر لی گئی ہے۔ حکام کے مطابق مسودہ فوج کی جانب سے بنائی گئی کمیٹی کی جانب سے منظور کیاگیا ہے ،کمیٹی کے ارکان کا کہنا ہے کہ اس مسودے کو آگے بھیجنے سے قبل قانون سازوں سے مشورے کیے […]

برطانیہ: ’’مرد‘‘ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

برطانیہ: ’’مرد‘‘ کے ہاں بچے کی پیدائش متوقع

برطانوی شہری ہیڈن کراس کے بارے میں توقع کی جارہی ہے کہ وہ برطانیہ میں بچے کو جنم دینے والا پہلا ’’مرد‘‘ بن جائے گا۔ ہیڈن پیدائشی طور پر عورت ہے تاہم گزشتہ تین برس سے ایک مرد کے طور پر زندگی گزار رہا ہے اور عورت سے مکمل طور پر مرد بننے کے لئے […]

چشمہ ایٹمی بجلی گھر نے کام شروع کر دیا

چشمہ ایٹمی بجلی گھر نے کام شروع کر دیا

چشمہ ایٹمی بجلی گھرسی ٹو نے ایک ماہ سے زائد عرصہ کی سالانہ ایندھن کی تبدیلی اور تعمیر و مرمت کے بعد کام شروع کر دیا، نیشنل گرڈ سسٹم سے منسلک 350میگا واٹ بجلی کی فراہمی بھی شروع ہو گئی۔ چشمہ نیوکلیئر حب بن گیا ایک وقت میں تین پاور پلانٹ چالو حالت میں کام […]

فیصل صالح حیات اورخالد کھرل پیپلزپارٹی میں شامل

فیصل صالح حیات اورخالد کھرل پیپلزپارٹی میں شامل

فیصل صالح حیات اورخالد احمد خان کھرل نے پاکستان پیپلزپارٹی میں شمو لیت کا اعلان کر دیا ہے۔ پیپلز پا ر ٹی کی جا نب سے جا ری ہو نے والے اعلا میہ میں کہا گیا ہے کہ آصف زرداری سے ملاقات میں دونوں رہنماؤں نےپی پی میں شمولیت کا اعلان کیا۔قبل ازیں پاکستان پیپلز […]

سارو گنگولی کو قتل کی دھمکیاں

سارو گنگولی کو قتل کی دھمکیاں

سابق بھارتی کرکٹر سارو گنگولی کو قتل کی دھمکیاں موصول ہو ئی ہیں، سابق کرکٹر اور کرکٹ ایسو سی ایشن آف بنگال کے موجودہ صدر سارو گنگولی نے کہا ہے کہ انہیں 5 جنوری کو نامعلوم شخص کی جانب سے قتل کی دھمکیاں ملی ہیں ۔ گنگولی نے کولکتا پولیس کو مطلع کر دیا ہے، […]

اسمال انڈسٹریز ،جاپان 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند

اسمال انڈسٹریز ،جاپان 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا خواہشمند

صوبائی وزیر صنعت و تجارت منظور حسین وسان نے کہا ہے کہ جاپانی حکومت اسمال انڈسٹریز میں 25 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری کا ارادہ رکھتی ہے۔ چائنا کے بعد جاپانی حکومت بھی پاکستان میںسرمایہ کاری میں دلچسپی ظاہرکر رہی ہے۔پاک جاپان بزنس کونسل کے وفد سے ملاقات کہ بعدمنظورحسین وسان نے کہا کہ دھابیجی […]

ریتک روشن نے عمر کی 43بہاریں دیکھ لیں

ریتک روشن نے عمر کی 43بہاریں دیکھ لیں

بولی وڈ فلم انڈسٹری کے مشہور اداکاراورلاکھوں مداحوں کے دلوں پر راج کرنے والے ریتک روشن نے زندگی کی43بہاریں دیکھ لیں۔ دس جنوری 1974ء کو بھارتی ریاست مہارشٹرا کے شہر ممبئی میں ایک فلمی گھرانے میں پیدا ہونے والے ریتک روشن نے 1980ء میں پہلی بار صرف6سال کی عمر میں فلم ’’ آشا‘‘میں چائلڈ ایکٹر […]

چھہ ماہ کے دوران 1504ارب کا آل ٹائم ریکارڈ ریونیو جمع

چھہ ماہ کے دوران 1504ارب کا آل ٹائم ریکارڈ ریونیو جمع

ایف بی آر نے 6ماہ نو دن میں 1504ارب روپے کا آل ٹائم ریکارڈ ریونیو جمع کر لیا‘ جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ میں جمع شدہ 1412ارب روپے کے مقابلے میں 7فیصد زیادہ ہے۔ انکم ٹیکس 564کے مقابلے میں 619‘ سیلز ٹیکس 620کے مقابلے میں 621‘ فیڈرل ایکسائز 76کے مقابلے میں 86 […]

کراچی میں چکن گنیا کے مرض کو روکا نہ جاسکا

کراچی میں چکن گنیا کے مرض کو روکا نہ جاسکا

شہر کراچی میں مچھروں کے خاتمے کے لئے خاطر خواہ اقدامات نہ کیے جانے پر ڈینگی، ملیریا اور چکن گنیا کے کیسز کو روکا نہیں جاسکا، لیاری سے چکن گنیا کے مشتبہ 11مریضوں کو رپورٹ کیا گیا۔ ڈینگی پر یوینشن اینڈ کنٹرول پروگرام سندھ کی جاری کردہ ہفتہ وار رپورٹ کے مطابق گزشتہ ہفتےشہرکے مختلف […]

پاکستان اور آسٹریلین الیون کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

پاکستان اور آسٹریلین الیون کی ٹیمیں آج مد مقابل ہوں گی

برسبین میں پاکستان کرکٹ ٹیم آسٹریلیاکے خلاف ون ڈے سیریز سے قبل آج (منگل) کرکٹ آسٹریلیا الیون کے خلاف ایلن بارڈر فیلڈ میں وارم اپ میچ کھیلے گی۔23سالہ ویل بیسسٹو میزبان ٹیم کی قیادت کریں گے۔ نوجوان کھلاڑیوں کی اس ٹیم میں انڈر19ٹیم کے باصلاحیت کھلاڑی بھی شامل ہیں۔آسٹریلیا الیون زیادہ تر نوجوان پلیئرز پر […]

سہ روزہ پاک واٹر ایکسپو کا آج سے آغاز

سہ روزہ پاک واٹر ایکسپو کا آج سے آغاز

سہ روزہ پاک واٹر ایکسپو کا آج سے ایکسپو سینٹر کراچی میں آغازہو گا۔ وزیر بلدیات سندھ جام خان شورو افتتاح کریں گے۔ایکسپو میں چین، تائیوان اور ترکی سے بھی مندوبین اور کمپنیاں شرکت کر رہی ہیں۔ ڈائریکٹر پرائم ایونٹ مینجمنٹ کامران عباسی نے بتایا کہ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا دوسرا ایکسپو ہے […]

افغانستان :کالعدم تنظیم حرکت الجہاداسلامی کا بانی سیف اللہ اخترہلاک

افغانستان :کالعدم تنظیم حرکت الجہاداسلامی کا بانی سیف اللہ اخترہلاک

کالعدم تنظیم حرکت الجہاد الاسلامی کا بانی سیف اللہ اختر افغانستان کے صوبے پکتیکا میں ہلاک ہو گیا، ذرائع کے مطابق سیف اللہ اختر افغان فورسز سے جھڑپ کے دوران ہلاک ہوا۔ قاری سیف اللہ اخترافغانستان،پاکستان میں جہادیوں کےسرکردہ رہنماؤں میں سےتھا اور ملا عمر کے مشیر کے طور پر بھی کام کیا، اس پر […]

رواں سال 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے

رواں سال 2 سورج گرہن اور 2 چاند گرہن ہوں گے

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ رواں سال دو چاند گرہن اور دو سورج گرہن ہوں گے۔ دونوں سورج گرہن پاکستان میں دکھائی نہیں دیں گے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سال کا پہلا چاند گرہن گیارہ فروری جبکہ دوسرا سات اگست کو ہو گا۔پہلا چاند گرہن جزوی اور دوسرا مکمل ہو گا۔ پہلا چاند گرہن […]