counter easy hit

پاکستان کیخلاف مزید سرجیکل اسٹرائیک کر سکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

پاکستان کیخلاف مزید سرجیکل اسٹرائیک کر سکتے ہیں، بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکی

نئی دہلی: بھارت کے نئے آرمی چیف جنرل بپن راوت نے گیدڑ بھبکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کے خلاف سرجیکل اسٹرائیک ایک ضروری پیغام تھا، مستقبل میں ایسی کارروائیوں کے امکان کومستردنہیں کیا جا سکتا۔ گزشتہ روزبھارتی ’’این ڈی ٹی وی‘‘ کوایک انٹرویو میں انھوں نے کہا کہ سرجیکل اسٹرائیک میں پیغام زیادہ تھا […]

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

چین سے برطانیہ تک مال بردار ٹرین سروس کا آغاز

بیجنگ /  لندن: چین نے اپنے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے برطانیہ کے دارالحکومت لندن تک کے لیے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے۔ چین کے سرکاری خبر رساں ادارے کے مطابق چین نے مشرقی صوبے ژے جیانگ سے لندن تک کے لئے مال بردار ٹرین سروس کا آغاز کر دیا ہے، یہ […]

شامی شہر حلب میں پاکستان بیکری کے نام سے روٹی کیمپ قائم

شامی شہر حلب میں پاکستان بیکری کے نام سے روٹی کیمپ قائم

حلب: شام کے جنگ زدہ شہر حلب میں پاکستانی نژاد ترک شہری نے متاثرہ شہریوں میں خوراک کی قلت کو پورا کرنے کے لیے پاکستان بیکری کے نام سے روٹیاں بنانے کا کیمپ قائم کر دیا۔ پاکستان بیکری کے نام سے قائم کردہ روٹی کیمپ سے حلب اور اس کے قریبی شہروں میں روٹیاں تقسیم کی […]

مسلم لیگ (ن) وکیل کے بجائے قیادت بدلے، فواد چودھری

مسلم لیگ (ن) وکیل کے بجائے قیادت بدلے، فواد چودھری

 اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ کو اپنی قیادت بدلنے کی ضرورت ہے نہ کہ وکیل۔ پاکستان تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے سپریم کورٹ کے باہرمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے کہ کیس کی کارروائی جلد مکمل ہوگی کیونکہ عدالت […]

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی

وزیراعلیٰ پنجاب نے گرمیوں میں لوڈشیڈنگ میں کمی کی نوید سنادی

بلوکی: وزیراعلی پنجاب شہبازشریف کا کہنا تھا کہ بجلی کی پیداوار کے متعدد منصوبے تکمیل کے مراحل میں ہیں جب کہ گرمیوں میں لوڈ شیڈنگ کم ہوگی۔ وزیراعلی پنجاب شہبازشریف نے ہیڈ بلوکی میں گیس سے 1200 میگاواٹ بجلی کے پیداواری یونٹ کا سنگ بنیاد رکھتے ہوئے کہا کہ دھرنوں اور ہڑتالوں کے باوجود ترقیاتی کام […]

پاکستان مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں حریف ٹیم کو 2 بار آؤٹ کرنے میں ناکام

پاکستان مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں حریف ٹیم کو 2 بار آؤٹ کرنے میں ناکام

سڈنی: پاکستان مسلسل 6 ٹیسٹ میچز میں حریف ٹیموں کو دو بار آؤٹ کرنے میں ناکام رہا ہے۔ آسٹریلیا کے خلاف جاری سیریز سے قبل یو اے ای میں ویسٹ انڈیزکے خلاف آخری ٹیسٹ اور دورہ نیوزی لینڈ کے دونوں میچز میں بھی گرین کیپس حریف ٹیم کو 2 بار آؤٹ کرنے میں ناکام رہے تھے۔ […]

اظہرعلی آسٹریلوی سر زمین پر زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی اوپنر بن گئے

اظہرعلی آسٹریلوی سر زمین پر زیادہ رنز بنانے والے غیر ملکی اوپنر بن گئے

سڈنی: پاکستانی کھلاڑی اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پرزیادہ رنز بنانے والے غیرملکی اوپنر بن گئے. اظہرعلی آسٹریلوی سرزمین پرایک سیریزمیں سب سے زیادہ رنز بنانے والے غیرملکی اوپنر بن گئے ہیں، اس سے قبل یہ ریکارڈ 352 رنز بنانے والے بھارتی اوپنر سنیل گواسکر کے پاس تھا، اظہر نے 3 میچز کی 5 اننگز میں 382 رنز […]

شاہ رخ اور پریانکا ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیرِبحث رہنے والے فنکار بن گئے

شاہ رخ اور پریانکا ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیرِبحث رہنے والے فنکار بن گئے

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ شاہ رخ خان اورجنگلی بلی پریانکا چوپڑا اداکاری میں تو آگے آگے ہیں لیکن دونوں ہی فنکار 2016 میں ٹوئٹر پر سب سے زیادہ زیربحث بھی رہے۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان اور اداکارہ پریانکا 2016 میں سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پرسب سے […]

کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کر دیئے

کترینہ نے سلمان سے پھر رابطے بڑھانا شروع کر دیئے

ممبئی: بالی ووڈ کی باربی ڈول کترینہ کیف نے حالیہ اپنی چند فلموں کی مسلسل ناکامی کے بعد ایک مرتبہ پھر پرانے دوست سلمان خان سے آئندہ فلم کے لئے مشورہ کرنے کی ٹھان لی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق کترینہ کیف ان دنوں اپنی فیملی کے ہمراہ چھٹیاں گزارنے امریکا میں موجود ہیں لیکن وہ جلد […]

پیرس میں پانی پر تیرتا جمنازیم

پیرس میں پانی پر تیرتا جمنازیم

پیرس: اطالوی کمپنی نے لوگوں کو ورزش کی رغبت دلانے کے لیے ایک انوکھی کشتی تیار کی ہے جو ان کی جسمانی مشقت سےآگے بڑھتی ہے۔ اس خوبصورت کشتی کو پیرس کے قریب دریائے سَین میں آزمایا جائے گا۔ یہ شیشے میں بند ایک چھوٹا سا جمنازیم ہے جس کے اندر ورزشی سامان ہے، مثلاً یہ […]

چیف جسٹس پاکستان نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

چیف جسٹس پاکستان نے کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا

 اسلام آباد: چیف جسٹس پاکستان نے ایڈیشنل سیشن جج اسلام آباد کے گھر کام کرنے والی کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے لیا ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے وفاقی دارالحکومت میں ایڈیشنل سیشن جج کے گھر کام کرنے والی کمسن ملازمہ پر تشدد کے واقعے کا از خود نوٹس لے […]

عامر خان کی فلم دنگل پر ٹیکس معاف

عامر خان کی فلم دنگل پر ٹیکس معاف

بھارت کے دارلحکومت نئی دہلی میں اداکار عامر خان کی نئی فلم دنگل پر ٹیکس معاف کردیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان نئی دہلی کے نائب وزیراعلیٰ اور انٹر ٹینمنٹ کے سربراہ منیش سسوڈیا نے گزشتہ روز کیا اور اس حوالے باضابطہ طور پر حکم نامہ بھی جاری کردیا گیا ہے۔ٹیکس معاف کئے جانے […]

دنیا کی سب سے طویل عمر ’وہیل مچھلی‘ مر گئی

دنیا کی سب سے طویل عمر ’وہیل مچھلی‘ مر گئی

ریسرچرز کا کہنا ہے کہ دنیا کی سب سے طویل عمر وہیل مچھلی گرینی کافی عرصے سے لاپتہ ہے اور خیال کیا جارہا ہے کہ یہ مرچکی ہے۔ ریسرچرز کے مطابق گرینی کی عمر تقریبا سو برس تھی اور اس کا اصل نام جے ٹو رکھا گیا تھا اور گرینی اس کی عرفیت تھی۔ ایک […]

گوادر بندرگاہ پر چین کا ایک اور بحری جہاز لنگر انداز

گوادر بندرگاہ پر چین کا ایک اور بحری جہاز لنگر انداز

گوادر بندرگاہ پر ایک اور چائنیز بحری جہاز لنگر انداز ہوگیا ہے، بحری جہا ز میں تعمیراتی میڑ یل اور فری ٹر یڈ زون کے مختلف پیکیجز شامل ہیں ۔ چین سے دوسرا کارگو شپ گزشتہ روز گوادر بندرگاہ پر لنگر انداز ہوچکا ہے ۔ پورٹ ذرائع کا کہنا ہےکہ چنگ ہنگ نامی بحری جہاز […]

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین : رشوت کے الزام میں سابق افسر کو 10 سال قید کی سزا

چین میں فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن کے سابق افسر کو ویکسین بنانے والی کمپنیوں سے رشوت کے الزام میں 10 برس قید کی سزا سنادی گئی۔ چینی اخبار کے مطابق ادارے کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر ین ہونگ زہنگ کو 10 برس قید اور 5 لاکھ یوآن جرمانے کی سزا سنائی گئی ہے، ان پر الزام […]

آسٹریلیا نے 538 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

آسٹریلیا نے 538 رنز پر اننگز ڈکلیئر کر دی

سڈنی ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیانے 538 رنز8 کھلاڑی آؤٹ پر اننگز ڈکلیئر کردی، میزبان ٹیم کی طرف سے میٹ رینشا، وارنر اور ہینڈزکومب نے سنچریاں اسکور کیں۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر کھیلے جارہے ٹیسٹ کے دوسرے روز آسٹریلیا نے365رنز تین کھلاڑی آؤٹ پر نامکمل اننگز شروع کی۔ کھیل کا پہلا سیشن بیٹسمینوں کے نام […]

مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہو گیا

مقامی صرافہ بازار میں سونا سستا ہو گیا

عالمی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے پر مقامی صرافہ بازار میں فی تولہ سونا 49 ہزار 700 روپے کا ہوگیا۔ آل سندھ صرافہ بازار ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونا 4 ڈالر کمی سے 1148 ڈالر فی اونس پر آگیا ۔اس کمی کا اثر مقامی صرافہ بازار میں بھی دیکھا گیا جس سے […]

اسرائیلی وزیر اعظم پیرس کانفرنس سے پریشان

اسرائیلی وزیر اعظم پیرس کانفرنس سے پریشان

اسرائیلی وزیر اعظم اسرائیل فلسطین تنازع کے حل کے لیے 15 جنوری کوپیرس میں ہونے والی کانفرنس سے پریشان ہیں ۔ ان کا کہنا ہے کہ اس سے کچھ حا صل نہیں ہو گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم بینجمن نیتن یاہو نے ایک اجلاس سے خطاب میں کہا کہ پیرس […]

ترکی، ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی

ترکی، ایمرجنسی میں مزید 3 ماہ کی توسیع کر دی گئی

ترکی میں ناکام بغاوت کے بعد سے جاری ایمرجنسی میں مزید تین ماہ کی توسیع کردی گئی۔ ترک نائب وزیراعظم کے مطابق ایمرجنسی 19 جنوری سے نوے روز تک نافذ العمل رہے گی، فتح اللہ گولن نیٹ ورک اور تمام دہشت گرد گروپوں کےخاتمے تک ملک میں ایمرجنسی نفاذ کی ضرورت ہے۔واضح رہے کہ ترکی […]

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

ٹورنٹو ایئرپورٹ پر پی آئی اے کے طیارے کو حادثہ

ٹورنٹو میں پی آئی اے کےطیارےکا ایک پَرٹیکسی کےدوران ایئرفرانس کے کھڑے طیارےسےٹکرا گیا،حادثےمیں دونوں طیاروں کو نقصان پہنچا، تاہم مسافر محفوظ رہے۔ پی آئی اے انتظامیہ کاکہنا ہے کہ طیارے کو حادثہ مارشلر کی غلطی کےباعث پیش آیا۔پی آئی اے ترجمان کے مطابق پی آئی اےکاطیارہ پی کے789ٹورنٹو پہنچا تھا، اس طیارےکوپی کے790بن کرواپس […]

فیصل آباد: دھند کے باعث وین نہر میں جاگری

فیصل آباد: دھند کے باعث وین نہر میں جاگری

فیصل آباد میں دھند کے باعث طلبہ کی وین نہر میں جا گری۔ شہریوں نے اپنی مدد آپ کے تحت 20طلبہ کو نکال لیا جبکہ سات کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق واقعہ تاندلیانوالہ میں پیش آیا جہاں شدید دھند کے باعث ایک وین جس میںا سکول کے 20طلبہ سوار […]

بیلاروس پاکستان تجارتی و معاشی کمیشن کا اجلاس مارچ میں ہوگا

بیلاروس پاکستان تجارتی و معاشی کمیشن کا اجلاس مارچ میں ہوگا

بیلاروس پاکستان تجارتی و معاشی کمیشن کا چوتھا اجلاس مارچ میں اسلام آباد میں ہوگا۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی اور بیلاروس کے سفارتکار کے درمیان ملاقات میں اجلاس کی تیاریوں اور دو طرفہ ایجنڈے کے امورپر بات چیت ہوئی۔دونوں ممالک کے درمیان طے ہونے والے معاہدوں کے اطلاق اور باہمی تجارتی وفود کے […]

ڈی آئی خان: پولیس وین کے قریب دھماکا ، 10افراد زخمی

ڈی آئی خان: پولیس وین کے قریب دھماکا ، 10افراد زخمی

ڈیرہ اسماعیل خان میں بنوں روڈ پرپولیس وین کے قریب دھماکے سے تین پولیس اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے۔ پولیس وین معمول کے گشت پر تھی کہ بنوں روڈ پر اڈا کے قریب ریموٹ کنٹرول بم زوردار دھماکے سے پھٹ گیا ۔پولیس وین میں سوار تین اہلکاروں سمیت دس افراد زخمی ہوگئے ۔زخمیوں کو […]

کراچی :چڑیا گھرکی شیرنی میں سورائیسیس نامی بیماری کی تشخیص

کراچی :چڑیا گھرکی شیرنی میں سورائیسیس نامی بیماری کی تشخیص

کراچی کے چڑیا گھر کی سفید شیرنی میں سورائیسیس نامی بیماری کی تشخیص ہوگئی، میڈیکل ٹیم شیرنی کی جلدکے نمونے ٹیسٹ کے لیے لیباٹرری بھجوائے گی۔ کراچی چڑیا گھر کی سفید شیرنی ڈیڑھ ماہ سے جلدی بیماری میں مبتلا تھی ۔ کے ایم سی ڈائریکٹر کلچر ،اسپورٹس اینڈ ریکری ایشن سیف عباس نے میڈیکل ٹیم […]