counter easy hit

جاپان میں ایک سال تک پہنی جانے والی جینز کی فروخت کا انوکھا کاروبار

جاپان میں ایک سال تک پہنی جانے والی جینز کی فروخت کا انوکھا کاروبار

ہیروشیما: جاپان میں اونومچی ڈینم پروجیکٹ تیزی سے مقبول ہورہا ہے اور اس میں جاپان کے منتخب افراد کو ایک سال تک جینز پہنائی جاتی ہےاور پھر اسے فروخت کے لیے پیش کردیا جاتا ہے۔ استعمال شدہ جینز کی یہ دکان 2013 میں کھولی گئی تھی جس کا مقصد شہر کے مقامی درزیوں کی مہارت کو ایک نئے […]

امریکا میں سب سے زیادہ طبعی اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں، تحقیق

امریکا میں سب سے زیادہ طبعی اموات یکم جنوری کو ہوتی ہیں، تحقیق

نیویارک: یکم جنوری امریکا کے لئے سب سے زیادہ خطرناک دن ہوتا ہے جس میں کسی اور دن کے مقابلے میں سب سے زیادہ اموات ہوتی ہیں۔ یونیورسٹی آف کیلی فورنیا میں کی جانے والی حالیہ تحقیق میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ امریکا میں یکم جنوری کو اموات کی تعداد سال کے کسی بھی […]

بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10قیدی فرار

بحرین میں جیل پر مسلح افراد کا حملہ، 10قیدی فرار

بحرین میں جیل پر مسلح حملے کے نتیجے میں دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ تین مجرموں سمیت دس قیدی فرار ہوگئے ۔ بحرین کی وزارت داخلہ کے مطابق ایک دہشت گرد گروپ کے چار سے 5 مسلح افراد نے جیل پر حملہ کیا ،حملے میں جیل کا ایک پولیس اہلکارعبدالسلام سیف مارا گیا۔ […]

لاہور :پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور :پولیس کا پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن

لاہور پولیس نے پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے2 افراد کو گرفتار کر لیا، ملزمان کے قبضے سے 100سے زائد پتنگیں اور بڑی مقدار میں ڈور برآمد ہوئی ہے۔ بھاٹی گیٹ پولیس نے موچی دروازےاور ملحقہ علاقوں میں پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کیا، اس دوران ذوالقرنین عباس اور علی حیدر کو […]

کندھ کوٹ میں دو بسوں اور کار میں تصادم، 6افراد جاں بحق

کندھ کوٹ میں دو بسوں اور کار میں تصادم، 6افراد جاں بحق

کندھ کوٹ کے قریب بائی پاس پر 2 بسوں اور کار کے تصادم میں کم از کم 6افراد جاں بحق اور22 زخمی ہو گئے، حادثہ دھند کے باعث پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق جاں بحق افراد میں2 خواتین بھی شامل ہیں، زخمی افراد میں4 افراد کی حالت نازک ہے، جس کے باعث ہلاکتوں میں […]

فائنڈنگ ڈوری 2016کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم

فائنڈنگ ڈوری 2016کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم

سال 2016 انٹرٹینمنٹ ورلڈ کیلئے غیر معمولی ثابت ہوا، حال ہی میںجاری کی جانیوالی فہرست میں ہولی و ڈ کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلموں کی رینکنگ جاری کی گئی ہے،جس کے مطابق فائنڈنگ ڈوری سال2016کی سب سے زیادہ کمائی کرنیوالی فلم بن گئی ہے۔ رینکنگ کے مطابق سال بھر میں کل791فلمیں سینماگھروں کی […]

بھارت نے پھر کلبھوش یادیو تک رسائی مانگ لی

بھارت نے پھر کلبھوش یادیو تک رسائی مانگ لی

بھارت نے پاکستان میں گرفتار اپنے جاسوس کلبھوشن یادیو تک ایک بار پھر قونصلر رسائی مانگی ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق پاکستان کے ساتھ قیدیوں کی فہرستوں کے تبادلے کے بعد بھارتی حکومت نے پاکستان سے کلبھوشن یادیو اور لڑکی سے دوستی پر غیر قانونی طریقے سے پاکستان میں داخل ہونے کی کوشش میں گرفتار […]

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا،ڈی جی میٹ

ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا،ڈی جی میٹ

طویل خشک سالی کے بعد ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ کل سے شروع ہوگا ، شمالی علاقوں سے شروع ہونےوالی بارشوں کاسلسلہ چار سے پانچ روز تک جاری رہنے کاامکان ہے۔ ڈی جی میٹ ڈاکٹر غلام رسول کا کہنا ہے کہ بارشیں خوشخبری لے کر آ رہی ہیں،کل سے بارشوں کا آغازشمالی علاقوں سے […]

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا

سندھ اپیکس کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا ،اجلاس میں کور کمانڈر کراچی اور ڈی جی رینجرز سندھ بھی شریک ہوں گے۔ وزیر اعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے آ ج پیر کو اپیکس کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے، اجلاس میں کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل شاہد بیگ مرزا اور ڈی جی […]

لاس اینجلس: نامعلوم افراد کے ہاتھوں ’ہالی ووڈ‘ کا نام تبدیل۔۔!!

لاس اینجلس: نامعلوم افراد کے ہاتھوں ’ہالی ووڈ‘ کا نام تبدیل۔۔!!

امریکی شہر لاس اینجلس میں ہالی ووڈ کامشہور سائن نامعلوم شخص یا افراد نے تبدیل کر دیا ۔’ہالی ووڈ‘ کو ’ہالی ویڈ‘ کردیا ۔پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ میں ایک یا ایک سے زائد افراد ملوث ہو سکتے ہیں ۔ مقامی میڈیا کے مطابق پولیس اس واقعے کو ایک معمولی دراندازی خیال کر رہی […]

قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس

قومی کرکٹ ٹیم کی سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس

آسٹریلیا کے خلاف تیسرے ٹیسٹ سے پہلے قومی کرکٹ ٹیم نے سڈنی کرکٹ گراؤنڈ میں پریکٹس کی ۔پاکستانی ٹیم میں دو اسپنرز کھلائے جانے کا امکان ہےلیکن کپتان مصباح الحق کہتے ہیں کنڈیشن دیکھ کر ٹیم میں تبدیلی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کپتان مصباح الحق نےپچھلے میچزمیں ہار کو ذہن میں نہیں رکھا، صرف کل […]

’’روگ وَن‘‘کا باکس آفس پر راج برقرار

’’روگ وَن‘‘کا باکس آفس پر راج برقرار

ایکشن اور ایڈونچر سے بھرپور ہالی ووڈ فلم ’’ روگ وَن۔ اے اسٹار وارز اسٹوری‘‘ باکس آفس پر چھائی ہوئی ہے ۔ فلم کی کہانی نوجوان باغیوں کے ایک ایسے گروہ کے گِرد گھومتی ہے جو ڈیتھ اسٹار کے خفیہ منصوبے چرانے کی کوشش میں بڑے خطرات کا مقابلہ کرتے ہیں ۔ فلم مجموعی طور […]

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم شروع

کوئٹہ میں انسداد پولیو کی خصوصی مہم آج سے شروع ہوگئی ہے، خصوصی مہم گزشتہ ماہ نالے کے پانی میں پولیو وائرس کی موجودگی کی تصدیق پرچلائی جارہی ہے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹرکے حکام کا کہنا ہے کہ انسداد پولیو کی خصوصی مہم 5 روز پر مشتمل ہے اورشہر کی 39یونین کونسلوں میں چلائی جارہی ہے۔مہم […]

داعش کی برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی ، سیکورٹی ادارے

داعش کی برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی ، سیکورٹی ادارے

برطانوی سیکورٹی اداروں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسند تنظیم داعش برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ برطانوی اخبار ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق برطانوی وزیر برائے سیکورٹی نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ شدت پسندتنظیم برطانیہ میں کیمیائی حملوں کی منصوبہ بندی کررہی ہے ۔ داعش کے […]

مولابخش چانڈیو نے حقائق سے ہٹ کر بات کی ، طلال

مولابخش چانڈیو نے حقائق سے ہٹ کر بات کی ، طلال

ن لیگ کے رہنما طلال چودھری نے کہا ہے کہ مولابخش چانڈیو نے حقائق سے ہٹ کر بات کی،کراچی کو امن اور پانی وفاق دے رہا ہے۔ مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کے بیان پر ردعمل میں ن لیگی رہنما کا کہنا تھا کہ وزیرداخلہ لگی لپٹی سے کام نہیں لیتے، اس طرح کے […]

راحیل شریف عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

راحیل شریف عمرے کیلئے سعودی عرب پہنچ گئے

سابق آرمی چیف جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف مدینہ منورہ پہنچ گئے، جنرل راحیل شریف آج مکہ المکرمہ جا کرعمرہ بھی ادا کریں گے۔ سعودی حکومت کی جانب سے راحیل شریف کو مکمل پروٹوکول فراہم کیا گیا۔جنرل (ر)راحیل شریف خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کی خصوصی دعوت پر سعودی عرب کے دورے پر ہیں۔ Post Views […]

کراچی: کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

کراچی: کالعدم تنظیم کے 3 دہشتگرد گرفتار،بارودی مواد برآمد

کراچی کے علاقے بلدیہ میں پولیس اور حساس ادارے نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشتگردوں کو گرفتار کر کے باوردی مواد برآمد کر لیاجبکہ سولجر بازار پولیس نے سول اسپتال میں کارروائی کے دوران زخمی ملزم کو گرفتار کر لیا ۔ ایس ایس پی ویسٹ ناصر آفتاب کے مطابق بلدیہ سے گرفتار دہشت گردوں […]

پنجاب میں کمشنری نظام بحال، تمام ڈی سی اوز ڈپٹی کمشنر بن گئے

پنجاب میں کمشنری نظام بحال، تمام ڈی سی اوز ڈپٹی کمشنر بن گئے

پنجاب کا بلدیاتی نظام 16 سال کے طویل عرصے بعد بحال ہو گیا، تمام ڈی سی او اب ڈپٹی مئیر کے عہدوں پر فائز ہوگئے ، مئیر اور لارڈ مئیر نے بھی اپنا چارج سنبھال لیا، آج سے عوام کے منتخب کردہ نمائندے عوام کی خدمت کا بیٹرہ سنبھالیں گے۔ ڈپٹی کنٹرولر سسٹم اب ختم […]

گوادر کےقریب نمودارہونےوالاجزیرہ غائب ہوگیا

گوادر کےقریب نمودارہونےوالاجزیرہ غائب ہوگیا

گوادرکےساحل کےقریب سمندرمیں نمودارہونےوالاجزیرہ غائب ہوگیا۔ یہ جزیرہ زلزلےکے بعد 23ستمبر2013 کونمودار ہواتھا ۔ تقریباً200میٹرلمبااورچوڑاجزیرہ گوادر کےمغرب میں ساحل سے کچھ فاصلےپرنمودار ہواتھا ۔اسسٹنٹ ڈائریکٹر ماحولیات عبدالرحیم کا کہنا ہے کہ جزیرہ سمندری لہروں کےکٹاؤ کی وجہ سےغائب ہوا، جزیرہ مٹی،ریت اور پتھریلےمواد سےبناتھا ۔اس سےقبل 1945میں بھی گوادرکےساحل کے قریب سمندرمیں اس طرح کا […]

انوراگ ٹھاکرکوبی سی سی آئی کی صدارت سےہٹادیا گیا

انوراگ ٹھاکرکوبی سی سی آئی کی صدارت سےہٹادیا گیا

بھارتی سپریم کورٹ نےانوراگ ٹھاکرکوبی سی سی آئی کی صدارت سےہٹادیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق انوراگ ٹھاکرکوبی سی سی آئی کی صدارت سےہٹادیا گیا ہے جبکہ سیکریٹری بی سی سی آئی اجے شرکے کوبھی فارغ کردیا گیا۔اجے شرما کوعدالتی احکامات پرعمل درآمد نہ کرنے پرعہدے سے ہٹایا گیا۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بی سی […]

وفاق نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل پیرا نہیں ،مولا بخش چانڈیو

وفاق نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل پیرا نہیں ،مولا بخش چانڈیو

مشیر اطلاعات سندھ مولا بخش چانڈیو کا کہنا ہے کہ وفاق نیشنل ایکشن پلان پر صحیح طور پر عمل پیرا نہیں جبکہ وفاق نے مدارس سمیت غیرقانونی اسلحہ کے حوالے سے بھی اپنی ذمہ داریاں پوری نہیں کیں۔ کراچی میں صوبائی ایپکس کمیٹی کے اجلاس کے بعد وزیر اعلیٰ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو […]

سماجی ترقی،133ملکوں کی فہرست میں پاکستان بھی شامل

سماجی ترقی،133ملکوں کی فہرست میں پاکستان بھی شامل

سماجی ترقی میں پاکستان گزشتہ سال بھارت، سری لنکا، بنگلہ دیش اور نیپال سے بھی پیچھے رہ گیا، غریب اور چھوٹے سے ملک نیپال میں جمہوریت کی راہ پر گامزن ہونے کی وجہ سے سال 2016 میں بڑے ممالک کی نسبت سماجی ترقی میں بہت بہتری دیکھی گئی۔ سوشل پروگریس انڈیکس سال 2016 میں بنیادی […]

بھارتی سپریم کورٹ کاسیاست میں مذہب کے استعمال کیخلاف فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ کاسیاست میں مذہب کے استعمال کیخلاف فیصلہ

بھارتی سپریم کورٹ نے سیاسی جماعتوں پر مذہب کی بنیاد پر ووٹ لینے کی پابندی لگادی۔فیصلے میں کہا ہے کہ ملک میں آئینی سیکیولر اقدار جاری رہنی چاہئیں۔ سپریم کورٹ نے سیاست میں مذہب کے استعمال کے خلاف فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کا کہنا تھا کہ سیاست میں مذہب کا کردار نہیں ہونا چاہیے۔ووٹ حاصل […]

طاہر شاہ کا ’’ہیومینٹی لَو‘‘سوشل میڈیا پرچھاگیا

آئی ٹو آئی اور اینجل سے شہرت حاصل کرنے والے طاہر شاہ کا نیا شاہکار ریلیز کر دیا گیا ہے جس نے دھوم مچادی، سوشل میڈیا پر ویڈیودیکھنے والوں کی تعدادہزاروں سے تجاوز کر گئی ہے۔ نئے سال کے پیغام کے طور پر جاری کی جانے والی اپنی نئی ویڈیو کو طاہر شاہ نے ہیومینٹی […]